مصنع لطیف

وکیپیڈیا سے

:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

مُصَنَّع لَطِیف (انگریزی: Software) دراصل کسی شمارندہ سے تعلق رکھنے والی ہدایات ہوتی ہیں جن پر وہ اپنے مصنع کثیف (Hardware) کی مدد سے عمل پیرا ہوکر تجزیاتی افعال انجام دیتا ہے، یعنی مصنع لطیف میں کمپیوٹر سے متعلق وہ سارا کا سارا مواد (ڈیٹا) اور برنامہ جات (پروگرامز) آجاتے ہیں جنکو برقی طور پر کمپیوٹر میں پہنچایا جاسکے۔ مصنع لطیف کو مصنع کثیف کی طرح چھوا نہیں جاسکتا ، اسکا کوئی مادی وجود نہیں ہوتا اور یہ صرف سوچ بچار اور گمان کے زریعے ترتیب دی گئی نـقـشہ گری ہوتی ہے جس پر شمارندہ عمل کرتا ہے۔ ایک قابل ذکر بات یہ ہے کہ software کے لیۓ جو مصنع کا لفظ آتا ہے اس میں میم پر پیش اور نون پر زبر لایا جاتا ہے اور musanna ادا کیا جاتا ہے ؛ قواعد کی رو سے یہ بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور بنائی گئی چیز کے لیۓ ادا کیا جاتا ہے جسے مصنوع بھی کہا جاتا ہے اور اسکی جمع اردو میں بطور مصنوعات استعمال بھی کی جاتی ہے۔

[ترمیم] مزید دیکھیں