ویکیپیڈیا:دیوان عام (تجاویز)/وثق 3

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
وثق 1 وثق 2 وثق 3 وثق 4 وثق 5 وثق 8

جانگلوس کی تلاش

مجھےناول جانگلوس کی تلا ش ہے کیا وکیپیڈیا پر دستیاب ہے ؟؟؟؟زاھراحتشام 119.160.119.181 09:15, 4 اگست 2013 (م ع و)

http://www.urdulibrary.org/ والوں کو پیغام دیں۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 19:56, 4 اگست 2013 (م ع و)

ویکیپیڈیا میں اردو کے معیار کو بہتر بنا ئیں

برائے مہربانی ویکیپیڈیا میں فارسی اور اردو کے مشکل الفاظ مت لکھیں بلکے روز مرہ استعمال ہونے والی آسان/اخباری اردو لکھا کریں۔ شکریہ 182.178.147.73 15:18, 9 فروری 2014 (م ع و)

مشینی مضامین

السلام علیکم۔ اردو وکیپیڈیا دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔ معزرت چاہوں گا اگر کسی کو یہ بات نامناسب لگے۔ یہاں مشینی اردو کا استعمال عجیب سا لگا ہے۔ سب سے عجیب بات م‍ضامین کا حودکار انداز میں بنانا۔ میں تیقن سے تو نہیں کہ سکتا مگر ایسے طریقے سے وکیپیڈیا پر مضامین بنانے کی اجازت نہیں۔ جو بنے میں نے دیکھے ہیں وہ اردو انگریزی کا عجیب سا ملغوبہ ہیں۔ یہ مشینی اردو کونسی اردو ہے بھائی !۔ یہ اردو جامعہ العلوم ہے یا مشینی وکیپیڈیا ؟ دھیرے سے مگر معیاری اردو میں مضامین ہونے چاہیں۔ --الیاس سیتاپوری (تبادلۂ خیال) 09:19, 12 مارچ 2014 (م ع و)

ویکی پیڈیا پر مشینی مضامین بنانے کا سلسلہ حال ہی میں شروع ہوا ہے، ماضی میں بہت سے مضامین گوگل ٹرانسلیٹ کی مدد سے بنائے گئے، جن کو وقتاً فوقتاً حذف یا درست کیا جاتا رہتا ہے، موجودہ مشینی مضامین اپنے خاص روبہ جات کی مدد سے بنائے جاتے ہیں، ان میں بنیادی معلومات ہی ہوتی ہے، جیسے آپ ویکیپیڈیا:ویکی منصوبہ تخلیق مضامین شہر/درخواست تخلیق کو دیکھیں اور شہروں کے نئے بننے والے مضامین کو دیکھیں، زیادہ برے نہیں ہیں۔امین اکبر (تبادلۂ خیال) 10:25, 12 مارچ 2014 (م ع و)
جناب الیاس سیتاپوری صاحب! اردو ویکی کے جانب توجہ دینے کے لیے انتہائی شکریہ۔ یہاں مشینی اردو کا استعمال تو بالکل نہیں کیا جارہا ہے، ہاں مضامین مشینی انداز میں بنائے جارہے ہیں۔ اور ویکیپیڈیا کی دنیا میں یہ کوئی نیا قدم نہیں ہے، اکثر ویکیپیڈیاؤں پر اسی طرح کا انداز اپنایا جارہا ہے۔ ہاں اردو متن میں جو انگریزی آجاتی ہے اس میں قصور مشین کا نہیں خود ہماری اردو ویکی کے ناقص ڈیٹابیس کا ہے۔ اسی کی تکمیل کے لیے ہم سب یہاں کوشاں ہیں، امید ہے آپ بھی تنقید کے ساتھ ساتھ تعمیر میں بھی حصہ لیں گے --یہ صارف منتظم ہے—خادم—  11:31, 12 مارچ 2014 (م ع و)
شعیب صاحب جواب دینے کا شکریہ۔ ہوسکتا ہے جو آپ نے اوپر لکھا ہو درست ہو مگر اس اردو کو دل نہین مانتا۔ میرے شہر کے صفے پر ایک سانچے کا اضافہ کیا گیا ہے اسمیں 40 سے اوپر الفاظ ہیں۔ مجھے حیرت ہوئی کہ ان میں اردو کے شاید 2 ہی ہیں۔ میری لکھی ہوئی عبارت کو اگر منہا کردیا جاۓ تو پھر اس صفحے پر جیسا کے دوسرے صفحوں پر ہورہا ہے شہ سرخی صرف اردو میں باقی سارا مواد انگریزی اور دوسری زبانوں میں ہے کہیں کہیں اردو لفظ سہمے سہمے نظر آتے ہیں۔ اگر ایسا ہی لکھا گیا تو ان صفحات کی طرح اردو وکیپیڈیا شہ سرخی میں ہی اردو ہوگا مگر مواد سارا انگریزی میں تو کون مانے گ اسے اردو وکیپیڈیا؟ نۓ نۓ مضامین تیزی کے ساتھ انگریزی میں گھڑنے کے بجاۓ اور جعلی انداز میں زیادھ صفحے ظاہر کرکے اپنے آپکو تو تسلی دی جاسکتی ہے اردو کو نہیں۔ مجھ سے کہنے میں اگر گستاخی ہوگئی تو معافی چاہتا ہوں۔ بس یہی گزارش ہے رفتار اور صفحوں کی تعداد کے بجاۓ اردو پر زور ہونا چاہیۓ۔--الیاس سیتاپوری (تبادلۂ خیال) 10:27, 13 مارچ 2014 (م ع و)
جناب الیاس صاحب! ہم یہاں محض تین افراد اس وقت روبہ کے ذریعہ مضامین کا خاکہ تیار کررہے ہیں، ان خاکوں میں رنگ بھرنا آپ اور ہم جیسے صارفین کا کام ہے۔ جب تک اردو ویکیپیڈیا پر خاکہ ہی نہیں بنا تھا تو شاید آپ کے نزدیک وہ ٹھیک تھا، اب جب خاکہ سازی شروع کی گئی ہے تو آپ اعتراضات کررہے ہیں۔ اگر آپ کے شہر کے مضمون میں جو انگریزی کے الفاظ ہیں، انہیں اردو سے آپ تبدیل کردیتے تو یہ زیادہ بڑی خدمت ہوتی اردو ویکیپیڈیا کی۔ جتنے پیغامات آپ نے دیوان عام میں درج کیے ہیں ان سے کہیں کم الفاظ میں مذکورہ مضمون میں انگریزی سے اردو تبدیل کرسکتے تھے آپ، لیکن شاید تعمیر کے بجائے بے تحاشہ تنقید ہماری اردو دنیا کا مقدر ہے اسی لیے اب تک اردو دنیا کے کم ہی منصوبے ترقی پاسکے ہیں۔ اگر آپ کو انگریزی الفاظ پر اعتراض ہے تو اس کا سادہ سا حل یہ ہے کہ آپ اس کو اردو سے تبدیل کردیں بس۔ نہ یہ دیوان عام میں پیغامات ارسال کرکے دیگر صارفین کی توجہ کو بھی غلط رخ پر ڈالیں، والسلام --یہ صارف منتظم ہے—خادم—  10:39, 13 مارچ 2014 (م ع و)
جی الیاس صاحب تھوڑا ساٹائم نکالیں، اردو کی خدمت سب اردو جاننے والوں نے کرنی ہے، ہم جس حد تک اور جس طرح کر رہے ہیں وہ آپ کے سامنے ہیں، اگر کچھ کمی ہے توآپ پوری کر دیں۔امین اکبر (تبادلۂ خیال) 13:20, 13 مارچ 2014 (م ع و)
جی شکریہ جواب دینے کا۔ میں نے پچھلے چند دنوں میں پالیسی سے متعلقہ دیوان عام کے صفحے پڑھے ہیں۔ عام اور اجھے معیاری بناۓ گۓ صفحے بھی پڑھے ہیں۔ کچھ الجھن سی محسوس ہوئی ہے۔ پہلے جو صفحے بنے ہیں وہ مشکل عربی فارسی سے بھرپور ہیں۔ اور اب جو بن رہے ہیں وہ انگریزی سے بھرپور ہیں۔ تاریخی مزہبی صفحے بھی توازن سے محروم ہیں۔ پتہ نہیں آخری امیر بخارا میں کیا خاص بات ہے اس کی تصویر اکثر پہلے صفحے پر لگی رہتی ہے۔ بہرحال سب سے زیادھ پریشانی مجھے زبان کے استعمال میں توازن کی کمی پر ہوئی ہے۔ کیا سیدھی سادھی اردو بنا عربی فارسی اور انگریزی کی انتہاؤں کے یہاں ممکن نہیں؟ پہلے لکھنے والوں کی سوچ میں توازن ہو پھر لکھائی میں آئیگا اور پھر پورے وکیپیڈیا پر۔ ورنہ اردو وکیپیڈیا ایک بے توازن وکیپیڈیا کے نام سے مشہور ہوجائیگا۔ مجھ سے کہا گیا ہے ٹھیک کرنے کو ارے بابا کس کس کو ٹھیک کروں۔ اردو کی محبت یہاں کھینچ لاتی ہے مگر محبت نبھانا اتنا بھی آسان نہیں۔--الیاس سیتاپوری (تبادلۂ خیال) 09:12, 16 مارچ 2014 (م ع و)
ابھی کچھ ہی دیر پہلے کا ایک مشینی مضمون ووچانگ، ہیلونگجیانگ ملاحظہ فرمائیں، اور برونائی دارالسلام ملاحظہ فرمائیں جو ایک ملک سے متعلق ہے اور انسانی ہاتھوں کا کمال ہے۔ اور انصاف سے بتائیں کہ ایک غیر معروف سا شہر (جسے مشینی مضمون کہا جارہا ہے) اور ایک مشہور ملک سے متعلق مضامین کونسا بہتر ہے؟ --یہ صارف منتظم ہے—خادم—  09:50, 16 مارچ 2014 (م ع و)

──────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────── سلام شعیب صاحب، مجھے کہیں بھی وکیپیڈیا کی پالیسی میں نظر نہیں آیا کہ روبوٹ وکیپیڈیا پر مضامین شروع کرسکتے ہیں۔ کیا آپ دکھا سکتے ہیں کہیں یہ بات لکھی ہو کہ وکیپیڈیا پر روبوٹ مضامین لکھ سکتے ہیں۔ ایسے تو ہر ایسے ویکی کو جسے آپ جیسے دو چار شمارندھ کے ماہر مل جائیں تو وہ لاکھوں صفحات کا وکیپیڈیا چند ہفتوں میں گھڑ کر سامنے رکھ دے گا۔ اگر آپ ایسا کریں گے تو پھر آپ نہیں کہ سکتے کہ اردو وکیپیڈیا اردو سے محبت کرنے والوں نے بنایا ہے بلکہ روبوٹ نے بنایا ہے۔ پھر یہ روبوٹ وکیپیڈیا ہی کہلاۓ گا یا مشینی وکیپیڈیا۔ معذرت چاہوں گا اگر بات دل کو بری لگے۔--الیاس سیتاپوری (تبادلۂ خیال) 12:44, 16 مارچ 2014 (م ع و)

جناب الیاس صاحب! آپ اس ویکیپیڈیا کی دنیا میں ابھی نئے ہیں، اس لیے آپ کو ویکیپیڈیا کی پالیسی اس کے خلاف محسوس ہورہی ہے۔ ویسے میں آپ کو کچھ مثالیں دیتا ہوں روبوٹ سے مضامین لکھوانے کی، شاید آپ کو تسلی ہوگی۔ سویڈش ویکی نے لاکھوں مضامین اب تک محض روبوٹ سے بنائے ہیں۔ پچھلے دو دنوں سے فارسی ویکی میں 4 ہزار کے قریب روزآنہ مضامین بنائے جارہے ہیں، میرے خیال سے یہ تمام بڑی ویکی والے افراد ویکیپیڈیا کی پالیسیوں سے ناواقف ہیں اس لیے مضامین بنارہے ہیں۔ یہ صرف چند ویکیوں کی مثالیں ہیں، ایسی مثالیں تقریبا ہر بڑی ویکی میں آپ کو مل جائیں گی۔ میرا سوال یہ تھا کہ آپ اوپر مذکور دونوں مضامین کی مثالوں میں کونسا مضمون بہتر ہے، اس کا جواب دیں لیکن آپ نے اس سوال سے گریز کرکے دوسری گفتگو چھیڑ دی ہے۔ آپ اردو سے محبت کی بات کررہے ہیں، کیا یہاں ہم بغیر محبت کے ساری ساری رات اور دن ایسے ہی کام کررہے ہیں؟ اور آپ نے تنقید کے علاوہ اب تک کتنے مضامین بنائے اور اردو سے محبت کا عملی ثبوت دیا؟ معاف کیجیے گا محض تنقید سے کام نہیں چلتا، آپ آگے بڑھیں اور مضامین تحریر کرنا شروع کریں۔ آپ جیسے تنقید کرنے والے پچھلے چند سالوں میں اردو ویکیپیڈیا میں بہت آئے ہیں لیکن جلد ہی یہاں سے واپس ہوگئے کیونکہ وہ کام کرنا نہیں بلکہ تنقید کرنا جانتے ہیں۔ محض دعوائے محبت سے کوئی منصوبہ کامیاب نہیں ہوتا، عملی ثبوت درکار ہوتا ہے۔ روبوٹ مضامین پر تو آپ کو اعتراض ہے، کیا آپ کو اپنی ذات پر یہ اعتراض کبھی نہیں ہوا کہ آپ نے اب تک اس ویکیپیڈیا پر محض 7 ترامیم کی ہیں، ان میں بھی اکثر دیوان عام کی جارحانہ تنقیدیں ہیں؟ یہ میرا آخری جواب ہے اس مسئلہ سے متعلق آپ کے پیغام کا۔ ہمارے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ ان فضول بحثوں میں اپنا وقت صرف کریں، ہاں کوئی تعمیری رہنمائی چاہے تو رات و دن فرش راہ ہیں، والسلام مخلص --یہ صارف منتظم ہے—خادم—  14:07, 16 مارچ 2014 (م ع و)

تجویز برائے روبہ جاتی مضامین

کچھ دنوں قبل اردو ویکی کی توسیع کے پیش نظر عاجز کے جانب سے ایک مستقل منصوبہ پیش کیا گیا. اس منصوبہ کے تحت خصوصی طور پر شہروں پر مضامین کا ابتدائی خاکہ اپنے روبہ سے بنانے کا آغاز کیا. تو ایک صارف تشریف لائے جناب الیاس سیتاپوری صاحب اور لگے اس منصوبہ پر اعتراض کرنے. ان کے اعتراض کا ماحصل یہ تھا کہ اس طرح تو روبوٹک ویکیپیڈیا وجود میں آجائے اور دیگر.چھوٹی ویکیاں جو انسانی محنت سے تیار ہورہی ہیں پیچھے رہ جائے گی. ان کا یہ اعتراض نہ صرف اردو ویکیپیڈیا کی ترقی وتوسیع سے دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے بلکہ ان کی ویکیپیڈیا کی دنیا سے کم مائیگی اور ناتجربہ کاری کا غماز ہے. خیر موصوف کو جب ان کے اعتراضات کے.جوابات دیے اور ان سے مزید سوالات کیے گئے تو بجائے ان کا جواب یہاں دینے کے، انہوں نے یہ مقدمہ ویکیمیڈیا فورم پر پیش کر دیا. اور اس مقدمہ کو ایک عمومی انداز دینے کے بجائے اردو ویکی کا نام وہاں پیش کیا. یہ بھی کہتا چلوں کہ موصوف نے اب تک اردو ویکی پر ایک سے زیادہ مضمون نہیں بنایا ہے اور ان کا خیال ہے کہ روبہ سے مضامین بنانے میں کوئی محنت نہیں لگتی، وہ بس یونہی بن جاتے ہیں. ویکیمیڈیا فورم پر وہاں موجود افراد نے ان کے پیغام کے جواب میں ان تمام ویکیوں کی شماریات ہی فراہم کر دی جہاں روبہ جات سے مضامین بنائے جاتے ہیں. اس میں تو اردو ویکیپیڈیا کافی پیچھے ہے. ایک صاحب نے محض اپنے روبہ سے سویڈش ویکیپیڈیا پر ایک ملین مضامین بنائے ہیں. خیر اس جواب کے آنے کے بعد اب تک الیاس صاحب کے جانب سے کوئی تبصرہ پیش نہیں کیا گیا ہے، دو دن سے زیادہ وقت ہوچکا ہے. تو میں یہاں یہ تجویز پیش کرنا چاہتا ہوں کہ روبہ جاتی مضامین کے سلسلہ میں ایک پالیسی ہم مرتب کرلیتے ہیں. اور اس طرح کے افراد جب بھی وارد ہوں انہیں اس کا حوالہ دے دیا جائے. یہ صارف منتظم ہے—خادم—  18:43, 19 مارچ 2014 (م ع و)

میں اتفاق کرتا ہوں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال) 20:34, 19 مارچ 2014 (م ع و)
جناب محمد شعیب صاحب، میں نے اپنی طرف سے بات ختم کردی تھی آپ نے خود بھی کہا ہے کہ دو دن ہوچکے ہیں وغیرہ۔ مجھے آپکے اوپر دۓ ہوۓ انتہائی نامناب پیغام نے لکھنے پر مجبور کردیا ہے۔ آپکا لہجہ، ٹون اور الفاظ کا چناؤ اشتعال انگیز اور غیردانشمندانہ ہے۔ میں نے تو آپ سے عزت سے ہی بات کی ہے۔ دوسرے آپ نے حقائق کو بھی توڑ موڑ کر پیش کیا ہے۔ اگر یہ روبوٹ سے مکیپیڈیا بنانا اتنی عام پسند کی جانے والی بات ہوتی تو انگنت وکیپیڈیا ملین کے ہدف کو عبور کرچکے ہوتے۔ لیکن ملین کے ہدف کو عبور کرنیوالے محض 9 ہیں !!! اردو وکیپیڈیا آپکی زاتی جائیداد نہیں جو یوں آپ دوسروں سے بات کررہے ہیں۔ اردو وکیپیڈیا پر پچھلے 10 سالوں میں 27 ہزار صفے بنے اور صرف 2 ہفتوں میں 3 ہزار۔ بات کرنے کا ہرکوئی حق رکھتا ہے۔ اور آپ قطعی طور پر اس دنیا جہان کے مالک نہیں ہیں جو آپ میرے کسی فورم پر بات کرنے کو ہدف تنقید بنا رہے ہیں۔ مجھے کسی بھی فورم پر بات کرنے کے لے آپ سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔ آپکا رویہ مجھے آمرانہ اور نامناسب لگا ہے۔ میں نے پچھلے چند دنوں میں اردو وکیپیڈیا پر پرانے صفحات دیکھے ہیں۔ یہاں ہر دور میں کوئی ناں کوئی آمر رہا ہے۔ آپکا جو جی میں کریں مگر بات کرنے کا سلیقہ بھی سیکھ لیں۔ میری کوئی بات دل کو بری لکے تو معاف کر دیجیے گا۔

ناحق ہم مجبوروں پر یہ تہمت ہے مختاری کی - چاہتے ہیں سو آپ کریں ہیں ہم کو عبث بدنام کا --الیاس سیتاپوری (تبادلۂ خیال) 20:42, 19 مارچ 2014 (م ع و)

جناب الیاس صاحب! میں جیسا بھی ہوں آپ نے دیکھ ہی لیا ہے، اس لیے اردو ویکی کو چھوڑ کر چلے جائیے یہی مناسب ہے. یہ صارف منتظم ہے—خادم—  20:49, 19 مارچ 2014 (م ع و)
اور اگر میں نہ جاؤں ؟ کیا مناسب ہے اور کیا نہیں مناسب مجھے نہ بتائیں۔ کیسے عحیب انسان ہیں نام رکھا ہے خادم اور تمیز چھوکر نہیں گزری۔ آپ کسی پر رعب نہیں ڈال سکتے کہ 'اردو ویکی چھوڑ کر چلے جاؤ یہی مناسب ہے'۔--الیاس سیتاپوری (تبادلۂ خیال) 21:07, 19 مارچ 2014 (م ع و)
بالکل نہ جائیں. میں کون ہوتا ہوں آپ کو بھگانے والا، لیکن خدارا یہاں رہنا ہے تو کام کریں محض تبصرے نہیں. یہ صارف منتظم ہے—خادم—  21:12, 19 مارچ 2014 (م ع و)
  • شعیب بهائی میں آپ سے بالکل اتفاق کرتا ہوں الیاس صاحب روبہ سے مضمون لکھنے کا منصوبہ تمام قدیم صارفین کو درست اور اچها لگا ہے لیکن آپ چار دن کے صارف نے آ کر اس پر تنقید کرنا شروع کردی ہے جو آپ کی ویکیپیڈیا سے لاعلمی اور کم تجربہ کاری ہوسکتی ہے یا پهر آپ کی اردو دشمنی کا واضح ثبوت ہے شاید آپ کو اردو ویکیپیڈیا کا مستقبل میں کسی زبان سے سبقت لے جانے پر رنج ہو رہا ہے !--عرفان ارشد (تبادلۂ خیال) 03:12, 20 مارچ 2014 (م ع و)
    • عرفان ارشد صاحب اب آپ رہ گۓ تھے۔ سچ بولنا دشمنی کے زمرے میں نہیں آتا۔ ایک عام سی بات کو سمجھنے کے لۓ بے تحاشا تجربے کی ضرورت نہیں۔ آپ بڑی دور کی کوڑی لاۓ کہ جو میرے وہم و گمان میں بھی نہ تھی کہ آپ کے سبقت لے جانے سے مجھے رنج ہوگا۔ ایک لاکھ صفحے بناکر روبوٹ سے آپ بے شک ہندی وکیپیڈیا کو مات دے سکتے مگر ہندی وکیپیڈیا والے آپکے صفحے بنانے کے طریفہ کار پر انگلی اٹھا سکتے ہیں ( شعیب صاحب شاید اس بات پر ہندی والوں کو برا بھلا کہیں کہ انکی اجازت کے بغیر ان پر دنیا میں کہیں بھی انگلی کیوں اٹھائی گئی) اور کہ سکتے ہیں کہ روبوٹ سے بننے والے وکیپیڈیا کی درجہ بندی ہی علیحدھ کی جاۓ !۔ لیکن روبوٹ وکیپیڈیا کی دنیا میں مجھے رنج نہیں خوشی ہوگی اگر آپ اس میدان میں آپکے راہنما سویڈش وکیپیڈیا کو ہرائیں۔ عرفان صاحب مجھے سچی خوشی کا موقع دے سکتے ہیں اگر آپ سویڈش وکیپیڈیا پر سبقت لے جائیں۔ مجھے اس دن کا انتظار رہیگا جب آپ لوگ سویڈش وکیپیڈیا کو ہرائیں گے۔ تب تک اللہ حافظ۔--الیاس سیتاپوری (تبادلۂ خیال) 17:22, 20 مارچ 2014 (م ع و)
اردو دنیا سے تنقید کے بجائے کام کرنے والے افراد مل جائیں تو سویڈش کیا انگلش ویکی کو بھی مات دی جاسکتی ہے. یہ صارف منتظم ہے—خادم—  18:14, 20 مارچ 2014 (م ع و

الیاس سیتاپوری صاحب کی تنقیدی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ انہیں کے کہنے کے مطابق اگر وہ اردو ویکیپیڈیا کے خیر خواہ ہیں تو تعمیری کام کیوں نہیں کرتے؟ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال) 05:35, 21 مارچ 2014 (م ع و)

طاہر صاحب تنقیدی سرگرمی تو ایک صحتمندانہ فعل ہے۔ میں کوئی تخریبی سرگرمی نہیں کر رہا ہے۔ غلط کو غلط کہنا مثبت کام ہے۔ میں سمجھتا ہوں اردو وکیپیڈیا (تین دوسرے وکیّپیڈیا کے نقش قدم پر چل کر) وکیپیڈیا تحریک کو اپنے کچھ اراکین کی عجیب لالچ کے ہاتھوں ایک بڑا نقصان دینے جارہا ہے۔ میں یہاں کیسے کام کروں جب مجھے یہاں کام کرنے والے اخلاقی بحران میں مبتلا نظر آتے ہیں۔ یہاں جس بات کی تعریف کرتے ہیں کہیں اور جا کر اسی بات کی مزمت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ میں صرف ایک مثال ہی دونگا۔ اوپر محترم عرفان ارشد مجھ پر تنقید کے تیر چلاتے ہوۓ روبوٹی وکیپیڈیا کے سب سے بڑے مدح سرا دکھتے ہیں۔ میں نقل نہیں کر رہا آپ خود دیکھ لیجیۓ اوپر ان کا بیان۔ مگر یہی عرفان ارشد صاحب تمام وکیپیڈیا کی فہرست کے تبادلہ خیال پر روبوٹی وکیپیڈیا پر سخت گرم ہیں۔ وہ خود کہتے ہیں کہ ایسے چند وکیپیڈیا کو عام وکیپیڈیا سے علیحدھ کردیا جاۓ۔ " there should be a separate list for bot created wikipedias like waray waray and cebuano wikipedia. " میں نے انکا ہی انگریزی میں لکھا ہوا جملہ نقل کردیا ہے یہاں سے۔۔[1] ۔ ہم یہاں کجھ ہیں اور یہاں سے باہر کجھ اور ہیں۔ مجھے بتائیں اس منافقت والی اور بغیر کسی اخلاقی معیار کی پرواہ کۓ بغیر محض اگے بڑھنے کی دھن میں ہی مگن وکیپیڈیا اور لوگوں میں کیسے کام کیا جاۓ؟ اگر کل کو میں عرفان صاحب والی بات ہی کو آگے بڑھاؤں (جو کہ میں کرونگا) کے یہ جو 4 وکیپیڈیا ہیں اور وکیپیڈیا تحریک میں گند ڈالنے پر تلے ہوۓ ہیں توں پھر ان 4 کو سب سے علیحدھ کردیا جاۓ اور انکی ایک علیحدھ فہرست بنائی جاۓ تو کیا میں امید کروں کہ عرفان صاحب وہاں میری تجویز کی حمایت کریں گے ؟ --الیاس سیتاپوری (تبادلۂ خیال) 11:50, 24 مارچ 2014 (م ع و)
جی بے شک تنقید ایک صحتمند فعل ہے اور ایک صحتمند برادری کے لیے ناگزیر عنصر بھی. لیکن ناقدین کی تنقیدوں کا اخلاص ان کی تعمیری سرگرمیوں سے معلوم کیا جاتا ہے. آپ کی کیا تعمیری سرگرمیاں ہیں اردو ویکیپیڈیا کے تئیں؟ اگر آپ اردو ویکی کی ترقی کے حقیقی خواہشمند ہوتے تو تنقید کے ساتھ ہمیں تعمیر بھی دکھاتے. میں یہ نہیں کہتا آپ روبہ جاتی مضامین کے خلاف تحریک نہ چلائیں، لیکن ایک مضمون تو دکھائیں آپ کا لکھا ہوا. ہم روبہ سے مضامین بنارہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ مضامین بھی بنارہے ہیں. جب سے روبہ سے مضامین بنائے جا رہے ہیں جب سے آپ دیکھ لیں میں نے طاہر اور عرفان صاحبان نے مضامین بنائے ہیں یا نہیں. سانچے اور دیگر ترامیم کی ہیں یا نہیں. آپ نے کیا کیا؟ کچھ دیا آپ نے اردو ویکیپیڈیا کو؟ یا جو افراد دن رات اسے دے رہے ہیں ان پر محض الزامات لگا رہے ہیں؟ ایک زمرہ بنا دیتے آپ، ایک سانچہ بنادیتے آپ، پہلے سے موجود مختصر مضامین میں ایک سطر کا ہی اضافہ کردیتے. کیا کیا آپ نے؟ اگر آپ کو یہ لگتا ہے کہ آپ کو تنقید کرنے کا حق حاصل ہے تو کیا یہاں کام کرنا آپ کا حق نہیں؟ دوسرے تو آپ کو آمر نظر آگئے لیکن خود کی کوتاہیاں نہیں دکھیں؟ اگر یہاں موجود متحرک صاردفین میں سے کوئی ایک بھی میرے رویہ کو آمرانہ کہہ دے تو میں منتظمی سے از خود سبکدوش ہوجاؤں گا یہ سوچ کر کہ اتنے بڑے منصب کی ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہونے کی اہلیت مجھ میں نہیں ہے. رہ گئے عرفان صاحب کے تبصرے تو جناب یہ آپ بھی جانتے ہیں انسان کے خیالات اور آراء بدلتی رہتی ہیں. اس میں اخلاقی پسماندگی کی بات کہاں سے آگئی؟ اور محض 4 ویکیاں کیوں؟ اس فہرست میں فارسی، عربی، انگریزی اور دیگر وہ تمام ویکیاں جو pagefromfile کو استعمال کررہی ہیں وہ سب اس فہرست میں شامل ہوں. یہ صارف منتظم ہے—خادم—  12:41, 24 مارچ 2014 (م ع و)
  • الیاس سیتا پوری صاحب جن موصوف ویکیپیڈیاؤں کی وہاں بات ہو رہی ان کی گہرائی بھی مذکور ہے جن بوٹ کری ایٹڈ ویکیپیڈیاؤں کی گہرائی 10 سے بھی کم ہے ان کی فہرست الگ ہونی چاہیئے اس مؤقف کی تائید کی ہے لیکن شاید آپ کی نظر اردو ویکی کی گہرائی پر نہیں گئی اگر اردو ویکی پر بوٹ سے مضمون بنائے جائیں تو بھی میرا خیال نہیں اردو ویکی کی گہرائی ان جیسی کم ہوگی اور اردو ویکی کو کم گہرائی والے بوٹ کری ایٹڈ ویکیپیڈاؤں کی فہرست میں داخل کیے جانے کی ضرورت پیش آئے گی. آپ نے کہا کہ تنقیدی ایک صحتممدانہ فعل ہے لیکن کیا تنقید برائے تنقید وہ بھی ایسے شخص کی جانب سے جنہوں نے کسی تعمیری کام میں حصہ ہی نہیں لیا ہو ان کو تنقید برائے تنقید زیب دیتا ہے؟ میں چاہے کسی اخلاقی بحران کا شکار ہوں؟ اسے آپ سے کیا؟ ویکیپیڈیا کسی کی ذاتی جاگیر نہیں ہے آپ اس لیے ویکیپیڈیا پر کام نہیں کرتے کیوں کہ یہاں صارفین اخلاقی بحران کا شکار ہیں تعمیری کام نہ کرنے کا محض ایک بہانہ ہے--عرفان ارشد (تبادلۂ خیال) 12:44, 24 مارچ 2014 (م ع و)
صرف اس شرط کے ساتھ کہ اردو ویکی پیڈیا پر مضامین کے نام انگریزی میں رکھنے کی جازت ہو تو میں الیاس سیتا پوری صاحب کا چیلنج قبول کرتے ہوئے شعیب صاحب کے روبہ جات کی مدد سے 20 لاکھ صفحات کا حدف ہفتے میں عبور کر سکتا ہوں۔سیتا پوری صاحب کو معلوم ہی نہیں کہ روبہ کیا ہوتا ہے اور روبہ سے جو مضمون لکھے جا رہے ہیں اس کا مطلب کیا ہے۔ یہ ابھی تک کاپی اور رجسٹر کے دور میں جی رہے ہیں، دنیا کمپیوٹر کی مدد سے علم پھیلا رہی ہے اور یہ چاہتے ہیں کہ قلم دوات سے صفحات لکھے جائیں۔امین اکبر (تبادلۂ خیال) 16:31, 24 مارچ 2014 (م ع و)

جناب شعیب صاحب اگر کوئی ڈرائیور خطرناک طریقے سے گاڑی جلا رہا ہو تو کوئی بھی شخص خواہ وہ راہگیر ہو یا پولیس والا اسے ٹوی سکتا ہے۔ ٹوکنے کے لۓ محض ڈرائیور ہونا ہی ضروری نہیں۔ میں نے لکھنا شروع کیا تھا مگر جوساتھ میرے بنے صفحے کا ڈبہ لگایا گیا وہ انگریزی کے الفاظ سے بھرا ہوا تھا اور اس نے میرا مزاج ٹھیک نہ رہنے دیا پھر آپ لوگوں کا وکیپیڈیا بڑا کرنے کا پروگرام دیکھا تو ایسا صرف 2 یا 3 وکیپیڈیا نے کیا تھا۔ یہ ایک غلط طریقہ کار ہے۔ کوئی اور نہیں کررہا سواۓ آپکے۔ لیکن آپ لوگوں کو صرف دولت کمانے سے مطلب ہس دولت کیسے آئیگی وہ دیکھنا آپکو آتا ہی نہیں۔ پل میں تولہ پل میں ماشہ کون لوگ ہوتے ہیں؟


عرفان ارشد صاحب اپنے بیان کو پھر غور سے پڑھ لیں وہ موضوع ہی چھیڑا گیا تھا کہ کیسے روبوٹ وکیپیڈیا کی روک تھام کی جاۓ۔ گہرائی والی بات تو محض ضمنی ہے اصل مسلہ جس پہ آپ لوگ بات کر رہے تھے وہ روبوٹ کے زریعے بننے والے وکیپیڈیا ہی تھے۔ کہ کیسے اس برائی کر روکا جاۓ اور آپ وہاں تجویز دے رہے تھے کہ دو وکیپیڈیا فہرست ہی علیحدھ بنادی جاۓ۔ عرفان صاحب یہاں کچھ وہاں کچھ، میں نے تو اپنی صرف سے کجھ نہیں لگایا۔ غلط کام کرنے سے بہتر ہے نہ کیا جاۓ۔ ہیرا پھیری اور فراڈ کی جاگیر اپکو مبارک ہو۔ یہ وکیپیڈیا بالکل میری زاتی جاگیر نہیں۔ یہ مجھ میں فراڈ کو سمجھنے کی عقل اور اور فراڈ کو فراڈ کہنے کا حوصلہ بھی ہے۔

امین اکبر صاحب ہر شحص جو ناجائز طریقے سے آگے بڑھتاہے ارب پتی بنتا ہے آپ ہی کی طرح سوچتا ہے۔ 10 سالوں میں 27 ہزار صفحے بن سکے۔ اور اب اردو وکیپیڈیا کئی نئی نسل آئی ہے جسے صرف ارب پتی بننا ہے کیسے بننا ہے اسکے لے جو بھی طریقہ مل جاۓ۔ یہ آپ علم نیں سکھارہے دوسرے وکیپیڈیا کو بھی فراڈ کے رستے پر ڈال رہے ہیں۔ (چاہیں تو مجھے اپنا ضمیر سمجھ لیں جسکی آپ بات نہین مان رہے )--الیاس سیتاپوری (تبادلۂ خیال) 11:09, 27 مارچ 2014 (م ع و)

اس پیغام کے جواب میں، آپ کیوں ڈر رہے ہیں اپنا اصل کھاتہ استعمال کرنے سے، اسی کھاتہ سے بات کریں۔ اب تک مجھے شک تھا، آج یقین ہوگیا آپ کے مخصوص حروف اور ان کی قدروں کی وجہ سے۔ --یہ صارف منتظم ہے—خادم—  11:19, 27 مارچ 2014 (م ع و)
الیاس سیتاپوری صاحب کافی اچھا علم ہے اپکا ویکیپیڈیا کے اعداد و شمار سے متعلق۔ دراصل کچھ لوگ اسکی راہ میں رکارٹ تھے۔--طاہر محمود (تبادلۂ خیال) 13:01, 27 مارچ 2014 (م ع و)
جناب سیتاپوری ویسے تو آپ کو اچھی طرح معلوم ہے کہ روبہ سے مضمون بنانے کا مطلب کیا ہے۔ چلیں میں نئے لوگوں کے لیے دوبارہ بتا دیتا ہوں۔ ایک وقت تھا جب لوگ ہاتھ سے حساب کتاب کرتے تھے، اس کی جگہ کیلکولیٹر نے لے لی ، یعنی انسانوں کی جگہ مشین نے لے لی۔ وکی پیڈیا پر پہلے انسان کام کرتے تھے، اب بھی کرتے ہیں، انہیں انسانوں نے سوچا کہ اپنے کام کی درستگی اور رفتار کو بڑھایا جائے۔ پہلے انسان کیا کرتا تھا کسی مقام کا مضمون بنانے کے لیے انگریزی ویکیپیڈیا پر گیا، وہاں سے اعدادوشمار اور دوسری چیزیں کاپی کی یہاں آ کر پیسٹ کی، صفحہ محفوظ کیا،ویکی ڈیٹا سے لنک لگایا اور ایک صفحہ تیارہو گیا،اس سارے عمل میں 10 منٹ تو آرام سے لگتے ہیں۔ اگر یہی کام ہم ایک مشین سے لیں تو اس میں ایک سیکنڈ لگتا ہے۔ کام تو ایک ہی ہے۔ مشین کو یعنی روبہ کو یہ ہدایات دی ہوئی ہیں کہ اس نے کوئی فقرہ ترجمہ نہیں کرنا۔ بس اعداد و شمار سے چند فقرات بنانا ہے۔ اور وہ کام وہ بخوبی کر رہا ہے۔ مضامین بھی بعض جگہ جان بوجھ کر انگریزی کے سرخ روابط بھی استعمال کیے گئے ہیں، ان کو بھی روبہ سے ہی درست کر دیا جائے گا۔ عرفان صاحب کے روبہ جات کے حوالے سے خدشات دور کر دئیے گئے ہیں، ہم لوگ مذہبی / مسلکی اعتقادات تک بدل لیتے ہیں ، یہ تو چھوٹا سا پوائنٹ تھا جو عرفان صاحب کو سمجھ آ گیا۔اب آپ کی عقل شریف میں بھی آ جاتا چاہیے۔ایک بار پھر کہ دوں کہ روبہ اعداد و شمار سے فقرات بناتا ہے، ، گوگل ٹرانسلیٹ سے ترجمہ نہیں کرتا کہ غلطی کا احتمال ہو۔ امین اکبر (تبادلۂ خیال) 14:11, 27 مارچ 2014 (م ع و)

ہندی فلمیں دیکھنے والے

اس بات سے تو کوئی انکار نہیں کہ کچھ الفاظ و مترادفات ایسے غیر مانوس محسوس ہوتے ہیں کہ کچھ سمجھ نہیں آتی۔ آخر ایسا کیوں؟ ہندی فلموں اور اب انگریزی فلموں کی ہندی میں ڈبنگ، بچوں کے کارٹون چینلز کے ذریعے ہندی اور دنیا کی مردہ زبانوں میں ایک سنسکرت کے الفاظ کس طرح ہم سب کو اب مانوس اور اخباری اردو محسوس ہوتے ہیں۔ ہر چیز شروع میں نامانوس ہی ہوتی ہے جب آپ اس کو اپنی زندگی میں شامل کر لیتے ہیں تو وہ ہی مانوس کا درجہ حاصل کر لیتی ہے۔ہم تنقید نگار تو سب ہی اچھے ہیں، لیکن ایک لمحے کے لیے رک کر سوچ لیں ارود ویکی پیڈیا پر وہ ہی آتا ہے جس کی انگریزی بہت کمزور ہو اور بہت کم ایسے آتے ہیں جن کو انگریزی اچھی طرح سمجھ آتی ہے لیکن اپنی زبان سے محبت ان کو کام کرنے پر مجبور کرتی ہے، ہم سب یہاں اس لیے ہیں کہ ہم سب کو اردو کی سمجھ آتی ہے ہم کو اس سے ایک پاکستانی ہونے کے ناطے فطری انس بھی ہے۔ تنقید کریں مگر اصلاح کے لیے، کسی کو پست ثابت کر نے کے لیے نہیں، کام کریں اردو زبان کے لیے ، کسی سے آگے نکل جانے کے لیے نہیں، ضروری نہیں کہ کسی کو نام لے کر غلط بولا جاۓ، صرف اپنا نقطہ نظر یا دلیل پیش کر دیں، ہم ایک دوسرے کو صرف اس نام سے ہی جانتے ہیں جن سے ہم نے کھاتے کھول رکھے ہیں، اس لیے نامعلوم بندے سے جھگڑا کرنا کون سی عقل مندی ہے؟--عبید رضا 18:56, 23 اپریل 2014 (م ع و)

بجا فرمایا عبید بھائی آپ نے، اللہ آپ کو خوش رکھے :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  19:09, 23 اپریل 2014 (م ع و)

فن تعبیر یا، علم تعبیر

میں خواب کی تعبیر پر مضمون لکھنا چاہتا ہوں، فن تعبیر، علم تعبیر، یا خواب کی تعبیر کون سا عنوان مناسب تر ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:15, 16 مئی 2014 (م ع و)

میری رائے میں فن تعبیر، اور علم تعبیر سے رجوع مکرر بنادیا جائے۔ :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  15:22, 16 مئی 2014 (م ع و)

Baraey mehrbani Urdu ko uss andaz main likhey, jeaisay boli aur likhi jati hai.yun puranay andaz main likhnay se aksariyat samjh hi nahi pati.yeh Urdu zuban ki khidmat nahi bulkay uss se dushmani hai k log samjh hi na sakain.duniya bher k log apni zuban main iss liey likhtay hain k log samjh sakain, aap log usko aur mushkil bana rahay hain,Baraey mehrbani Aam feham Urdu ka istemal kerain . shukriya 99.228.188.2 02:55, 20 جون 2014 (م ع و)Mrs. Khan

اردو صحافت

محترم اردوویکیپیڈیاپر اردو زبان،ادب اور صحافت سے متعلق مستند اور قابل بھروسہ مواد کو شامل کریں تاکہ اِن سے متعلق قارئین و ناظرین کوتاریخ کا علم ہوسکے۔اسی نہج پر ہندو پاک میں جس انداز میں اردوصحافت کی گاڑی آگے بڑھ رہی ہے،اُن کا بھی مجملاًیا مختصراًحالت بیان کیا جانا چاہئے تاکہ لوگوں کی اردو زبان،ادب اور صحافت کی ارتقاکے حوالے سے خاطر خواہ مواد تک رسائی کی آسان صورت پیدا ہو سکے۔اس ضمن میں تفصیلات کی فراہمی غالباًمشکل نہ ہوگی،اگر دو چار مستند اور قابل اعتبار صاحبان کی خدمات باضابطہ لے لیں تو میں سمجھتا ہوں کہ دیکھتے ہی دیکھتے یہاں ادب،صحافت اور زبان کے حوالے سے معلومات کی ایک نئی دنیاآباد دکھائی دینے لگ جائے گی۔ضروری نہیں کہ اس باب میں اضافہ کیلئے آپ ایک بہت بڑی ادارتی ٹیم کا تقرر کریں اور اس پر خطیر رقومات کا صرفہ بھی،میں سمجھتا ہوں کہ بآسانی معمولی اجرت پر بھی کچھ لوگ ذوق و شوق سے آپ کے ساتھ کام کرناپسند فرمائیں گے۔ہوسکتا ہے کہ کچھ لوگ اعزازی طور پر بھی خدمات کی فراہمی کو تیار ہو جائیں۔ اردو ادب۔اردو صحافت۔ اور اردو زبان۔ کی سابقہ اور موجودہ تواریخ سے قارئین کو واقف کرانا ضروری ہے،کیونکہ اُردو کاوجود بہ حیثیت مجموعی ان ہی تین شعبوںکی وجہ سے قائم و دائم ہے۔امید کرتا ہوں کہ اس ضمن میں توجہ فرمائیں گے

روبالہ مضامین

یہ بات نہایت ہی خوشی کی ہے کہ، اردو صارفین بھی اُس تکنیکی میعار کو پہنچے ہیں جہاں پر روبالہ کے ذریعے مضامین تخلیق کیے جاسکتے ہیں۔ اس بات کے لیے تمام اردو ویکی حضرات کو مبارکباد۔ دوسری بات یہ ہے کہ بالٰی طویل بحث اور گفتگو کو اگر ٹھنڈے دماغ اور سچے دل سے سوچیں تو ذیل کی باتیں نکل آتی ہیں؛ روبالہ سے تخلیق کیے گئے مضامین سے فائدے اور نقصانات کا ایک ہلکا سا جائزہ؛

فائدے

  • کم مدت میں زیادہ مضامین کی تخلیق
  • دیگر زبانوں کی ویکیپیڈیا سے مضامین کے نمبرات میں مقابلہ
  • ویکیپیڈیا کے پہلے صفحے میں اردو زبان کا نام شامل ہوسکتا ہے۔
  • مجھے اپنے علاقے کے اضلاع اور شہر اور گاؤں کے مضامین تخلیق کرنے میں تھوڑی مدد ضرور ملی۔ یعنی فائدہ تھوڑا ضرور ہوا۔

نقصانات

  • دو جملوں کے مضامین کو کوئی بھی ویزیٹر پڑھنے کے لیے کیا دلچسپی دکھائیں گے؟
  • ہر مضمون میں مواد کی شکل کچھ یوں ہے؛
--- (انگریزی میں) --- کا رہائشی علاقہ ہے جو ----- میں واقع ہے۔ تفصیلات:---- کا رقبہ ---- ہے، اس کی جملہ آبادی ---- ہے۔ اور --- میٹر سطح دریا سے بلندی پر واقع ہے۔ نوٹ: اس جملہ میں سطح دریا نہیں بلکہ ‘‘‘سطح سمندر‘‘‘ ہونا چاہئے۔
  • ‘‘‘جو مضمون کو لکھتا ہے اور اضاف کرتا ہے، اُسے اُس مضمون کا کریڈٹ نہیں جاتا بلکہ روبالہ کو چلا جاتا ہے‘‘‘۔ اکثر یوں ہوتا ہے، جو مضمون تخلیق کرے گا، وہی چاہے گا کہ اس کی توسیع اور اضافہ کرے۔
  • روبالہ کا کام، اس سے جڑے ہوئے حضرات کا کام بھی قابل تحسین ہے، مگر کہیں ایسا نہ لگے کہ کریڈٹ کی خاطر اس کام کو شروع کیے ہیں۔
  • صرف اتنا ہی مواد رکھنے والے مضمون کو کون پڑھنے آئے گا؟
  • خیر، ان مضامین کو اضاف کب کیا جائے گا؟
  • تقریبا 30 ہزار مضامین روبالہ کی تخلیق ہیں، جو صرف دو جملوں پر مشتمل ہیں۔ ان کی زمرہ بندی کب ہوگی، ان کی اضافت کب ہوگی؟

تجاویز

  • چند مضامین تخلیق کیے جاویں، انہیں اضافہ کیا جائے، پھر چند اور مضامین تخلیق کیے جائیں۔ یعنی رفتہ رفتہ تخلیق کاری ہو، ساتھ ساتھ اضافہ کاری بھی ھو۔
  • آرٹیکل کریئشن کے ساتھ ساتھ کانٹنٹ بھی اُن مضامین میں ہونا چاہئے، تب ہی جاکہ ویزیٹرس کو اٹراکٹ کرسکتے ہیں۔
  • کہیں ایسا نہ ہو کہ ویزیٹرز ان بے انتہا دو جملوں والے مضامین کو دیکھ کر دوسرے ویکی کی طرف نہ چلا جائے؟
  • کچھ ایسا بھی انتظام کیجئے جس سے مضمون نگار کو اس مضمون نگاری کا کریڈیٹ ملے۔
  • کچھ ایسا روبالہ اسٹرکچر (ڈھانچہ) بنایئے، جس میں کچھ اور کانٹینٹ کا اضافہ ہو۔
  • ہزار مضامین کی تخلیق ہو، تھوڑا وقفہ ہو، جس وقفہ میں اُن مضامین کی توسیع، اضافت، حوالہ جات، نگار خانے، زمرہ بندی وغیرہ جیسے اہم اجزا کا بھی خیال کیا جاسکے۔
  • گوگل ٹرانسلیشن کے مضامین کو درست کرلینا بھی کافی فائدہ مند رہے گا۔ اُس میں صفائی کی ضرورت ہوتی ہے نہ کہ کانٹینٹ کریئشن کی۔ تیلگو ویکی والے اس طریقے سے کافی فائدہ اُٹھاتے ہوئے دیکھا ہے۔
  • ضرورت کے مطابق ایک ناوبکس تشکیل دیں، اُن میں موجود مضامین کی تخلیق ہو، اس کام سے وقت کافی بج چائے گا۔ پھر اُن مضامین کی توسیع کاری ہو۔ پھر دوسے عنوان کی طرف جائیں۔
    • یوں تو روبالہ کی تخلیق کاری اچھی ہے، لیکن ساتھ ساتھ، میعار کا بھی خیال رکھا جائے۔ کوانٹٹی کے ساتھ کوالیٹی، کیلبریٹی، ٹیکنوکریسی کو بھی شامل رکھیں تو سونے پہ سہاگا۔۔۔۔۔ یعنی روبالہ کی تخلیق کاری کی رفتار تھوڑی دھیمی ہو، اضافت کی رفتار تھوڑی تیز ہو۔
  • ایک پنجابی (بھارت) صارف، چھوٹا ہی مگر قابل تحسین مضمون دودن قبل لکھا ہے - سانتیاگو دے کومپوستیلا

تجاویر

Please consider blocking (or keeping an eye on) this spammer. The User:Deepak Chitrali involved in vandalism and changed these pages I,e, https://ur.wikipedia.org/wiki/%D8%AE%D8%A7%D8%B5:%D8%B4%D8%B1%D8%A7%DA%A9%D8%AA%DB%8C%DA%BA/Deepak_Chitrali please revert his changes-- رحمت عزیز چترالی 15:59, 20 اکتوبر 2014 (م ع و)

اس کی وجہ بتائیں گے؟ --:) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  16:09, 20 اکتوبر 2014 (م ع و)
رحمت عزیز چترالی صاحب صارف کو متنبہ کر دیا گیا ہے۔ اور آئندہ کسی غلط کاری پر پابندی لگا دی جائے گی۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:13, 21 اکتوبر 2014 (م ع و)

انگریزی سپیلنگ سے رجوعِ مکرّر

انگریزی ناموں سپیلنگ سے رجوع مکرر بنانے سے جن مضامین یا سانچوں میں یہ روابط ہوتے وہ نیلے رنگ میں ہوجاتے ہیں سے جس سے سرخ روابط کو اردو ناموں میں منتقل کرنے والا روبہ کام نہیں کرتا، اس لیے میری یہ تجویز ہے کہ انگریزی ہجوں سے رجوع مکرر نہ بنائے جائیں، یہ محض ایک تجویز ہے--عرفان ارشد (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:19, 26 اکتوبر 2014 (م ع و)

شروع میں خود مجھے بھی یہ بات کسی دوسری وجہ سے کھٹکتی تھی، لیکن اس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ سانچہ یا انگریزی مواد مضمون میں جب محفوظ کرتے ہیں تو اسی وقت جو جو مضامین بنے ہوتے ہیں، وہ نیلے نظر آنے لگتے ہیں، ان پر باری باری کرسر/تیر کو لے جائیں تو اصل اردو نام نظر آ جاتا ہے ان کو اسی وقت اردو میں کر دیں، باقی کو اگلے 24 گھنٹوں کے لیے چھوڑ دیں، جو جو بنے ہوئے ہوں گے ان کو روبہ منتقل کر دے گا۔ دوسرا جو لوگ اردو کلیدی تختہ استعمال نہیں کرتے، یا پہلی بار آتے ہیں اور اس وقت ان کے پاس نہ اردو کی سہولت ہوتی ہے نہ ہی اسے استعمال کرنے کا تجربہ تو ان کو اس سے کچھ سہولت ہوتی ہے۔ لیکن یہ زیادہ تر شہروں کے نام اور عام موضوعات پر ہے، دیگر بہت سے موضوعات ایسے ہیں کہ ان کو رومن اردو میں رجوع مکرر کیا جا سکتا ہے۔ مگر رومن اردو کے تلفظ (سپلنگ) کا رولا ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:49, 26 اکتوبر 2014 (م ع و)
انگریزی نیلے ربط پر کرسر لیجانے سے اردو نام نظر نہیں آتا ایسا کرنے کے لیے تو مخصوص طریقہ استعمال کیا جاتا ہے بحرحال انگریزی نیلے روابط کی وجہ سے خودکار بننے والے مضامین میں مشکل پیش آتی ہے ان مضامین میں ان کا روابط کا اردو ترجمہ انسانی ہاتھوں سے کرنا ہوگا ایسی صورت میں Prefecture level city کم و بیش 80- صفحات سے مربوط ہے ان مضامین کی عبارت کو مکمل اردو میں کرنا کافی وقت طلب کام ہوگا--عرفان ارشد (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:19, 26 اکتوبر 2014 (م ع و)
انگریزی ناموں سے رجوع مکرر بنانے کے کئی فائدے ہیں۔ ان سے ایک انتہائی خاص عبید بھائی نے بیان کیا ہے۔ ہمیں دیکھنا ہے کہ فی الحال مسئلہ کیا ہے۔
  1. روبہ کس فضا میں چلے گا۔
  • انگریزی ناموں سے رجوع مکرر ہٹانے سے تمام فضاوں سے ربط ختم ہو جائے گا۔ مثلا کئی سانچوں میں بھی انگریزی نام کا اردو صفحہ پر ربط ہوتا ہے ۔
  1. اگر ربط سرخ نہیں تو ہم اسے سرخ کیوں بنانا چاہتے ہیں۔
  • انگریزی ناموں کی اردو میں تبدیلی ویسے بھی تو روبہ سے کی جاتی ہے۔ تو مرکز میں ایسے انگریزی ناموں کو اردو میں املا سے تبدیل کر دیا جائے۔ جو روابط سرخ ہیں پہلے ان پر کام کیا جائے۔

--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:02, 26 اکتوبر 2014 (م ع و)

مضمون کے اندر نظر نہیں آتا ہو گا، مگر سانچوں کے مواد میں نظر آتا ہے۔

--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:59, 26 اکتوبر 2014 (م ع و)

روبہ محض مرکزی نام فضا کے روابط تبدیل کرتا ہے۔ --:) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  14:17, 26 اکتوبر 2014 (م ع و)
آپ سب کا بہت بہت شکریہ، بحث کو سمیٹتے ہوئے ہم اس بات پر پہنچیں ہیں کہ خودکار مضامین میں موجود انگریزی نیلے روابط کو املا والے روبے سے درست کیا جائے گا --عرفان ارشد (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:36, 26 اکتوبر 2014 (م ع و)
YesY تکمیل آپ کی بات سے ہم نے اتفاق کر لیا ہے، اور مسلسل انگریزی رجوع مکرر حذف کیے جا رئے ہیں۔ اپنی پہلی رائے سے میں رجوع کرتا ہوں، اور عملی طور پر شعیب اور طاہر بھائی بھی۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:57, 5 اپریل 2015 (م ع و)

صفحہ اول پر آج کا دن یا آج کے دن کا اضافہ

انگریزی ویکی اور دوسروں ویکیوں پر آج کا دن (آن دس ڈے) کا بھی خانہ ہے، اردو ویکی پر سال کےانگریزی کیلنڈر کے 365 دن اور اسلامی کے 355 دنوں کے صفحات تو بنادیے گ‏ئے لیکن ان میں مواد نہ ہونے کے برابر ہے، میں نے کوشش شروع کی ہے، 26 اکتوبر کو دیکھیں، ہر روز آدھ گھنٹہ دے کر سال کے اندر ان تمام صفحات کو ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے آسان راہ یہی ہے کہ ایک بندہ اسلامی تاریخ اور دوسرا انگریزی تاریخ کے صفحہ کو روز وقت دے یا ایک ہی دن میں تین، چار صفحات کو مکمل کرے۔

دوسری اہم چیز ان صفحات کو ساتھ ساتھ ہی ترمیم کرنا، جب بھی ہم کسی شخصیت، اہم واقعہ جیسے حادثات و جنگیں، قدرتی آفات اور ایجادات و دریافت پر مضمون لکھتے ہیں تو، ان کی تاریخ پیدائش، وفات، یا واقعات مندرجہ بالا موضوعات کا وہ دن جب وقوعہ ہوا۔ اسی وقت کھول کر اس میں ایک سطر کا اضافہ کریں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:14, 27 اکتوبر 2014 (م ع و)

اردو ویکیپیڈیا کا پورا صفحہ اول ابھی عالمی معیار کا نہیں ہے، نیز ان میں بکثرت تصویری متون استعمال ہوئے ہیں جنہیں سرچ انجنز نظر انداز کردیتے ہیں، ان کی بھی صفائی ضروری ہے۔ --:) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  14:24, 27 اکتوبر 2014 (م ع و)
'--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:47, 5 اپریل 2015 (م ع و)

حالیہ واقعات

حالیہ واقعات کے عنوانات پر لکھنے والوں کے لیے تجویز ہے مہربانی فرما کر، اسی چیز پر مضمون لکھنے میں جلدی کریں، جس کو روز وقت دے سکیں، دیکھیں: ہدہد طوفان اور واقعات کے اختتام پر حالیہ واقعات کا سانچہ نکالا کریں۔پرانے مضامین پر یہ سانچے نظر آرئے ہوتے ہیں۔ --Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:14, 27 اکتوبر 2014 (م ع و)

ایک ہزار مضامین جنہیں ہر ویکی پر ۔۔۔۔۔

اس عنوان کو اب بدل دینا چائیے، جو مضامین بن چکے ان کو فہرست سے ختم کر کے، مزید اہم موضوعات کو شامل کریں، اور عنوان اہم مضامین جو اردو ویکیپیڈیا پر ابھی موجود نہیں۔۔ یا کوئی اور مناسب عنوان۔ حدف بنا کر خاص دو یا تیں موضوعات پر ہر سہ ماہی میں مضامین لکھے جائيں۔ اس طرح وہ موضوعات جن پر مواد کم ہے ان میں واضع پیش رفت ہو گ‏ی، اور اس طرح سانچوں اور زمروں میں بھی کام ہو ا۔ جیسے ہم پرچم، قومی ترانوں، قومی فوج کے عنوان کو 31 دسمبر تک کے لیے پیش کر سکتے ہیں۔ اس طرح یہ کوئی 600 مضامین ہو جاتے ہیں، لیکن یہ پابندی لگائی جا سکتی ہے، کہ ایک ساتھ ایک ہی بندہ یک سطری مضمون بنا کر اپنا نام اونچا کرنے کی کوشش نہ کے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:14, 27 اکتوبر 2014 (م ع و)

یہ فہرست اب پرانی ہوچکی ہے، اس کو کاشف بھائی اپنے روبہ سے اپڈیٹ کرتے تھے۔ اب وہ غیر متحرک ہوگئے ہیں، اس کے بجائے میں اپنے روبہ سے اسی قسم کی متعدد شماریات نکالتا ہوں، جس کی فہرست اسی صفحہ پر موجود ہے۔ اس کو استعمال کیا جائے تو زیادہ بہتر ہوگا۔ --:) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  09:04, 28 اکتوبر 2014 (م ع و)

کرکٹ عالمی کپ

اگلے سال کرکٹ کا عالمی کپ شروع ہو رہا ہے۔ اس لیے ابھی سے تمام حالیہ کھلاڑیوں پر، اور پہلے ہو چکے عالمی کپ مقابلوں کے مضامین کو مکمل کیا جائے، خاص کر عالمی کپ کا بنیادی مضمون، جسے فیفا عالمی کپ کی طرح صفحہ اول پر پیش کیا جائے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:14, 27 اکتوبر 2014 (م ع و)

نیوی گیشن باکسز

اردو ویکیپیڈیا میں navigation boxes (اس کا اردو متبادل درکار ہے) کے سانچے بہت ہی کم ہیں۔ اگر یہ خانے سینکڑوں کی تعداد میں بن جائیں تو زمرہ جات کی طرح ان سانچوں کو بھی مضامین میں روبہ کے ذریعہ لگایا جاسکتا ہے۔ --:) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  16:57, 27 اکتوبر 2014 (م ع و)

چند اہم باتیں

اردو ویکی صارفین، منتظمین اور مامورین حضرات کی توجہ خاص چاہیے۔ نہایت خوشی کی بات ہے کہ اردو ویکی کی رفتار تیز ہورہی ہے۔ سب کو دلی مبارکباد۔

ساتھ ساتھ ذیل کی چند باتوں کی طرف غور کیجئے اس پر عمل آوری سے اردو ویکی اور خوبصورت بنتا چلا جائے گا۔

  • صفحئہ اول : اردو ویکی صفحئہ اول “دلکش اور اٹراکٹیو“ نظر نہیں آرہا ہے۔ عربی ویکی صفحہ اول دیکھئے، دیکھنے میں دلکش، سمجھنے میں آسان، اور تلاش کرنے میں بھی آسانیاں نظر آتی ہیں۔ اس لیے، مامورین، اور منتظمین حضرات، جو صفحئہ اول کی درستگی میں دلچسپی رکھتے ہیں اور دیگر تکنیکی چیزوں سے واقف ہیں، ذمہ داری لیں اور درست کریں۔ اور بحث کے بعد یہ طئے کریں کہ صفحئہ اول کیسا ہو۔ اور اس کے فیچرس کیسے ہوں۔ ان میں اہم فیچرس کے لیے “عربی ویکی کا صفحئہ اول“ دیکھئے۔
  • بہترین مضامین : اس کے لیے، ایک سانچہ بنائے، جس میں زمرہ بندی بھی ہو، اور اچھے اور بہترین مضامین کی امیدواری پیش کریں۔ صارفین حضرات میں سے کوئی بھی اس کو پیش کرسکتے ہیں، بشرط معیار کا خیال رکھیں۔
  • صفحہ اول پر منتخب مضمون کے ساتھ ساتھ، بہترین مضامین میں سے ایک کو (ہر ہفتہ) ایک کو پیش کریں۔
  • منتخب مضامین کو انتخاب کرنے کا طریقہ، اس کے انتخابی صفحہ پر فہرست پیش کریں، اور تائید مانگیں، جن مضامین کو زیادہ سے زیادی تائید ملے اسے منتخب مضمون اعلان کریں۔
  • شعیب بھائی نے درست کہا اردو ویکی میں navigation boxes بالکل کم ہیں، ان کی تخلیق کی جائے تاکہ مضامیں لکھنے میں آسانی ہو۔
  • سرخ لنکس کو کم کریں۔ یا تو نیا مضمون لکھیں، یا انگریزی ویکی سے لنک دیں، تاکہ تلاش کا سلسلہ جاری رہے۔
  • جہاں تک مضامین لکھنے کی بات آتی ہی، ویکی اور 1000 مضامین کو اگر مکمل کرلیں تو ایک قدیم پروجکٹ بھی مکمل ہوجائے گا، اور انہیں میں سے بہتیرن مضامین، اس ہفتے کے منتخب مضامین، منتخب مضامین، بہت سارے مل سکتے ہیں۔ شہاب صاحب، طاہر صاحب، شعیب صاحب، عبید بھائی، طہ طاہر بھائی بالیٰ باتوں کی طرف توجہ دیں تو بالکل کم مدت میں اردو ویکی خوبصورت ہی نہیں بلکہ ایک لاکھ مضامین والے ویکی کی طرف تیزی سے معیار کے ساتھ بڑھ سکتا ہے۔
ضرورت اس بات کی ہے کون حضرات کونسی ذمہ داری لیں گے اور انجام دیں گے۔ شعیب بھارئی اور طاہر محمود بھائی قیادت کے لیے سامنے آئیں، اور پہلے منصوبہ بنائیں اور صارفین سے گفت و شنید کے بعد منصوبہ طئے کرلیں پھر اس کی عمل آوری کریں، تاکہ کسی بات کا “کنفیوژن“ نہ ہو ہر کام آسانی کے ساتھ ہو۔ مجھے لگ رہا ہے کہ کسی بھی منصوبہ کی بات نہیں ہورہی ہے، اس لیے کنفیوژن ہے۔ یوں تو ہر صافت نئے نئے خیالات رکھتے ہیں انہیں سامنے رکھیں، اور اچھے خیالات کو منصوبے میں شامل کرلیں اور اس پر عمل آوری کریں۔ అహ్మద్ నిసార్ (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:33, 28 اکتوبر 2014 (م ع و)

مضمون قران

صارف:محمد شعیب، Obaid Raza ، طاہر محمود ، ساجد امجد ساجد ، صارف:طہ طاہر، ذرا متوجہ ہوں، اور اپنی رائے پیش فرمائیں۔ مضمون قران میں وہ ساری باتیں نہیں ہیں جو اس مضمون میں ہونی چاہیے۔ اس مضمون کی توسیع ہونی چاہیے۔

  • سانچہ قرآن : ﴿{{{1}}}﴾ یوں ہے۔ مگر مواد، لنکس وغیرہ کچھ نہیں ہے۔
  • سانچہ قرآنیات : {قرآنیات|} ، یہ سانچہ صحیح طور پر ہے، جس کو مضمون قرآن میں اور متعلقہ مضامین میں استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر اس سانچہ کا نام {سانچہ:قرآن} ہوتا، تو ساری باتیں درست ہوسکتی تھیں۔ غالباً صارف نے کچھ اور منصوبے ذہن میں رکھ کر بنائے ہونگے، لیکن کام رُک گیا۔
  • قرآن اور سائنس : اس مضمون میں دیکھیں تو صرف تخلیقِ کائنات کے بارے میں ہے۔
  • * ایک اور مضمون ہے (جو برائے نام مضمون ہے) جس میں صرف قرآن اور علم الخلا کا ذکر ہے۔
  • زمرہ قرآن : اس زمرے میں صرف تین مضامین کے لنک ہیں، اسلام اور حیوانات، قرآن اور سائنس اور قرآن اور علم الخلا۔
  • سانچہ:اقوام وشخصیات قرآن : غالباً یہ سانچہ انگریزی سانچے کی مدد سے بنایا گیا ہے، مگر نامکمل لگتا ہے۔
مامورین، منتظمین، اور صارفین حضرات اپنے خیالات پیش کریں، تاکہ مضمون قرآن اور اسکے سلسلہ وار مضامین ٹھیک طور پر لکھے جاسکیں۔ అహ్మద్ నిసార్ (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:05, 31 اکتوبر 2014 (م ع و)
{{قرآنیات}} کو یا {{قرآن}} کو اگر استعمال کرنا ہے تو نام کا کیا مسئلہ ہے؟ ، جہاں آپ قرآنیاب والے کو مناسب سمجھتے ہیڑ وہاں اسے اور یہاں قرآن والے ٹھیک لگے وہاں قرآن والے استعمال کر دیں۔ ان ایک در مضامین کا کیا رونا ہے، یہاں آوے کا آوے کا بگڑا ہوا ہے، ایسے بولیں۔ کچھ لوگوں کی عادت رہی ہے کہ ابھی یک سطری مضمون لکھیں، بعد میں دیکھ لیں گے۔۔۔۔ قیامت آ جائے گئی وہ واپس پلٹ کر ان کو وقت نہ دیں گئے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:05, 31 اکتوبر 2014 (م ع و)

اہم موضوعات پر یک سطری مضامین

میری ایک درخواست ہے! کسی بھی اہم موضوع پر اگر کوئی یک سطری مضمون بنائے اور اسے (وقت طے کر لیا جائے) تک وقت نا دے۔ ایسے مضمون کو حذف کر دیا جائے، تا کہ کوئی اس پر کام کرنے کی ہمت کر سکے۔ عام طور پر خود میں بھی ایسے کسی مضمون کو ہاتھ لگاتے ہوئے رک جاتا ہوں کہ آخر میں ایسے مضمون کو کیوں وقت دوں جسے کسی اور نے ایک سطر سے اپنے نام کر رکھا ہے۔

اس میں طے کرنے والی باتیں:

  • اہم موضوع کیا ہے؟ (صدر، وزیراعظم خاص کر موجودہ، عالمی کپ کسی بھی کھیل کا، بنیادی علوم جیسے جغرافیہ، کیمیا وغیرہ، حالیہ واقعات، مذہب جیسے اسلام، ہندو مت وغیرہ، انتہائی مشہور شخصیت، واقعہ چیز جس پر لوگ بلا تخصیص سال و ماہ پڑھنا چائتے ہوں، جیسے صلیبی جنگ، جنگ عظیم اول، دوم، ارسطو، سقراط، اقبال، مسئلہ کشیمروفلسطین، )
  • یک سطری مضمون کو اگر اسے مزید لکھا نہ کیا جا رہا ہو، کتنا وقت دیا جائے (ایک ماہ، دو ماہ یا اس سے کم) حالیہ واقعات کو ان کی نوعیت کے تحت وقت دیا جائے۔
  • بہت سے انتہائی اہم عنوانات پر انگریزی میں عنوان اور صرف ایک انگریزی کے لفظ یا زیادہ سے زیادہ اس کا صرف اردو متراوف لفظ لکھ کر یار لوگوں نے شہیدوں میں نام لکھوایا ہوا ہے۔
  • ایسے یک سطری مضامین میں اگر زمرے، مزید دیکھیں، سائید بار یا کوئی ناؤ باکس کا سانچہ لگا ہو، جیسے شہروں کے مضامین میں ہے تو کوئی مضائقہ نہیں۔ مگر افسوس کہ ایسا بہت کم ہے۔

مسئلہ یہ ہے کہ اس میں کچھ پردہ نشینوں کے بھی نام آتے ہیں۔ خود میرے سر بھی کچھ مضامین ایسے ہیں، مگر اس سلسلہ (غزوات نبوی) کے اکثر مضامین کو میں نے لکھ دیا تھا کچھ نامکمل ہیں۔ انہیں وقت دینے کا بس سوچتا رہتا ہوں۔ اسی لیے ایسی عادت بنانے سے روکنا چاہتا ہوں۔ کہ بعد میں ڈھیر سارے مضامین جمع ہو جاتے ہیں اور بندہ ہمت نہیں کر پاتا۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:05, 31 اکتوبر 2014 (م ع و)

ان صفحات کا کیا کیا جائے؟ --:) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  13:25, 31 اکتوبر 2014 (م ع و)
ان مضامین پر ایک نظر ڈالیں، وہ مضامین جو اہم نہیں ہیں (عبید بھائی کا خیال درست ہے) اور بالکل یک سطری ہیں، یا کچھ مواد نہیں ہے تو انہیں حذف کردیں، ہوسکتا ہے بعد میں بھی تخلیق اور توسیع کی جا سکے۔ اگر اصطلاحات ہیں تو انہیں ویکی لغت روانہ کردیں۔ అహ్మద్ నిసార్ (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:57, 31 اکتوبر 2014 (م ع و)
ایسا دیکھنے میں آرہا ہے کچھ دنوں سے کہ اردو ویکیپیڈیا کے یک سطری مضامین پر کافی گفتگو ہورہی ہے، بلاشبہ ان مضامین سے متعلق فکر ضروری ہے۔ لیکن اگر کوئی محض یک سطری مضامین ہی بنارہا ہے تب بھی وہ اہم کام کررہا ہے۔ ہمارے پاس افراد کی کمی ہے، ایسی بحرانی صورتحال میں تو جو شخص جیسی بھی معاونت کررہا ہے ہمیں اس کو قبول کرنا ہے۔ اگر ہمارے پاس وقت ہے تو ان میں اضافہ کریں، وقت نہیں ہے تو کوئی بات نہیں۔ ایک وقت تھا انگریزی ویکیپیڈیا پر بھی یک سطری مضامین کافی تھے، لیکن افرادی قوت کی بنا پر آج ایک دہائی گذرنے پر انہوں نے چھیالیس لاکھ مضامین کا بہترین دائرۃ المعارف تیار کرلیا۔ یک سطری مضامین بنیاد ہوتے ہیں کسی بھی دائرۃ المعارف کے۔ ہم انہیں بیک بینی و دو گوش خارج نہیں کرسکتے، ہمیں اس وقت تک یہ صورتحال برداشت کرنا پڑے گا جب تک افرادی قوت میسر نہیں ہوتی۔ دل تو میرا بھی دکھتا ہے کہ یہاں مواد نہیں ہے، اہم موضوعات پر بھی بہترین مضامین نہیں ہے، لیکن کیا کیا جائے۔ اور ایسا بھی نہیں ہے کہ اگر کسی نے یکسطری مضمون بنا کر چھوڑ دیا تو ہم اس میں اضافہ نہیں کرسکتے وہ مضمون اس کی ملکیت ہے۔ بلکہ ہم کسی کے بھی مضمون میں اضافہ کرسکتے ہیں اور وقت ہے تو کرنا چاہیے اسی سے دائرۃ المعارف ترقی کرتا ہے۔ --:) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  16:25, 31 اکتوبر 2014 (م ع و)
* :) شعیب صاحب، دل کے بہلانے کو غالب یہ خیال اچھا ہے۔ ایک سطری مضامین اگر اہم ہوں تو انہیں رکھئے، کسے منع ہے، مگر یہ دیکھئے مثال کے طور پر، ایک صفحہ صوفی ازم ہے (اس کا پہلو الگ ہے- لیکن صفحہ بڑا ہے) ، اور ایک صفحہ تصوف کے نام پر، ایک اور صفحہ صوفی، ایک اور صفحہ صوفیاء۔ ان چاروں میں صوفیاء صفحہ کی ضرورت غالباً نہیں ہے اور صرف یک سطری صفحہ ہے۔ مضمون تصوف میں صوفی کو شامل کرسکتے ہیں۔ لوگ آئیں گے درست کریں گے، یہ خیال کہیں مزید پیچیدگیاں پیدا تو نہیں کرے گا؟ ہاں کم سے کم اتنا تو کرئے کہ مضامین ترتیب وار تو ہوں۔ تتر بتر، بکھرے بکھرے نہ ہوں۔ ناظرین، ویزیٹرز کہاں سے آئیں گے؟ سارے صارفین حضرات ہر مہینے کے ایک ہفتے کو اس کی صفائی کے لیے وقف کریں تو اردو ویکی نظم (موتی کا ہار) ہوسکتا ہے۔ (میری بات کا برا نہ مانئے گا) ۔ ذرا سوچئے، مضامین کو ترتیب وار رکھنا بھی تو ایک خوبی ہے۔ ہاں، صارفین حضرات کو بڑھانے کے لیے ایک پروگرام بن رہا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ صارفین بڑھیں گے۔ نئے صارفین آئیں گے تو وہ بھی وہی کریں گے جو نئے صارفین کرتے ہیں :)، لیکن ان کو اچھے ورکشاپس مہیا ہوں گے ان شاء اللہ۔ دیکھیں گے کہاں تک کامیاب ہو پائیں گے۔ آخر میں بہت ہی خوبصورت بات یہ ہے کہ آپ اور عبید بھائی تکنیکی اور سانچہ جات کے جو کام کررہے ہیں، نہایت عمدہ ہیں، مبروک، جمے رہیے، مکمل کرلیجئے۔ تب تک میں ذرا صفائی کا کام کرتا ہوں۔ అహ్మద్ నిసార్ (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:10, 31 اکتوبر 2014 (م ع و)
جزاک اللہ، میں برا نہیں منارہا ہوں، بس اپنی رائے کا اظہار۔ جس طرح کے مضامین کی مثالیں آپ نے پیش کی ہیں انہی کی لسٹ کی لنک دے کر تو اوپر رائے مانگی تھی میں نے۔ --:) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  18:19, 31 اکتوبر 2014 (م ع و)
شعیب بھائی میں نے تو یہ کہا ہے کہ جن میں صرف ایک سطر ہی ہے، نہ کوئی ناؤ باکس، نہ کوئی سائیڈ بار، نہ ہی اندرونی ربط، ان پر کوئی توجہ دیں۔ اور میں اس بات سے اتفاق نہیں کر سکتا کہ یک سطری مضامین بنانے والے اردو کی خدمت کرنے کے جذبے کے تحت آتے ہیں،7 ماہ سے مسلسل کام کر رہا ہوں میں نے کسی نئے صارف کو نہیں دیکھا کا وہ یک سطری مضامین بنا رہا ہو۔ اگر کوغی ایسی غلطی کرئے تو معروفیت یا خالی کا سانچہ لگا کر حذف کر دیا جاتا ہے، یہ کام کن لوگوں نے سرانجام دیا ہے وہ شماریات دیکھ کر ہی اندازہ ہو جاتا ہے۔ میں تو روز کئی مضامین میں جن کو میں نے شروع نہیں کیا ہوتا اضافہ کرتا ہوں، بلکہ روزانہ کی بنیاد پر ناؤ باکس یا سائيڈ بار انگریزی ویکی سے یا خود بنا کر مضامین پر لگا رہا ہوں،اس طرح ساتھ ساتھ ان مضامین میں املا کی غلطیاں، زمرے، مزید دیکھیں، حوالہ جات کے سانچے اور دیگر پیامی و انتظامی سانچے لگاتا ہوں۔ لیکن ہم کو انتہائی اہم موضوعات، جن کو آپ سدا بہار کہہ لیں، ان پر توجہ دینی ہو گئی۔ یا پھر وہی بات جو اوپر ایک جگہ تجویز دی تھی میں نے تین دن پہلے کہ 2، 2 3، 3 ماہ مختص کر کے مخصوص موضوعات پر توجہ دیں۔ اس دوران دیگر موضوعات کو چھوڑ دیں (حالیہ واقعات کو نکال کر)۔ اس طرح جن موضوعات پر مواد نہ ہونے کے برابر ہے یا کم ہے ان کو مناسب مقام دے کے مواد کو متوازن کیا جا سکتا ہے، ابھی 80٪ مضامین شہروں اور ماہ سال کے ہیں۔ باقی کیا ہے؟ --Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:08, 31 اکتوبر 2014 (م ع و)
درست ہے۔ అహ్మద్ నిసార్ (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:40, 3 نومبر 2014 (م ع و)

نیلے اور سرخ لنک

برادران، اردو ویکی میں نیلے اور سرخ لنکس یا روابط کو لے کر کیا حکمت عمل کی جارہی ہے میں ذرا جاننا چاہتا ہوں، تاکہ مجھے مضامین لکھنے اور مضامین میں انگریزی روابط دینے نہ دینے کی اطلاع ہوجائے، جس میں مجھے آسانی ہو۔ کیونکہ، اگر کسی مضمون میں سرخ لنک ہو تو ناظرین کا سرچ اور سفر کو رکاوٹ سمجھا جاتا ہے۔ اگر اس سرخ لنک کو انگریزی لنک دے کر نیلے لنک میں پیش کریں تو کم از کم جانچ اور سرچ کا سفر تو جاری رہتا ہے۔ مثال کے طور پر کونکنی زبان میں میں نے انگریزی روابط دیے تھے جن کو حذف کردیا گیا ہے۔ ایسی صورت میں یاتو انگریزی روابط دیں، یا پھر تمام مضامین تخلیق کریں، یا پھر لنک ہی نہ دیں۔ ٹھیک ہے، مگر ان سرخ لنکس کو کون اتنی کم مدت میں تخلیق کرے گا؟ اس لیے ذرا بتا دیجئے کہ روابط کی حکمت عملی اردو ویکی میں کیا ہے۔ انہیں رہنے دیا جائے یا حذف کیا جائے، یا روابط نہ ہی دیں۔ کیوں کہ ایک مضمون میں بہت سارے سرخ لنک شاید بے معنی ہیں۔ آپ حضرات کی کیا رائے ہے۔ مضامین میں انگریزی روابط ہونا اچھا ہے یا نہ ہونا اچھا ہے۔ کیوں کہ اردو ویکی میں موجودہ حکمت عملی کا مجھے پتہ نہیں ہے۔ అహ్మద్ నిసార్ (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:36, 3 نومبر 2014 (م ع و)

میری رائے میں سرخ روابط ضروری ہیں مضامین میں۔ اس سے ایسا بھی ہوتا ہے کہ مضمون پڑھنے والا بھی سرخ ربط دیکھ کر مضمون بنا دیتا ہے۔ میڈیاویکی سوفٹویر میں سرخ ربط کاری کی خصوصیت دینے کا اصل مقصد ہی یہ ہے۔ ورنہ اگر ہم دیگر ویکیپیڈیاؤں سے ربط جوڑتے رہیں گے تو سرخ روابط نظر ہی نہیں آئیں گے اردو میں۔ نیز ہم لوگ ایسی شماریات بھی تیار کرتے ہیں جن میں سرخ روابط کی فہرست بناتے ہیں، یہ سب شماریات بے معنی ہوکر رہ جائے گی۔ --:) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  07:17, 4 نومبر 2014 (م ع و)
محترم! آپ کے اردو ویکی پیڈیا کے لیے فکرمند ہونا، ایک بہت اچھی بات ہے، کچھ مخصوص صفحات پر (جیسے معاورنت صفحات) پر ہم انگریزی ربط دیتے ہیں، لیکن وہاں مجبوری کی ایک کیفیت ہے، اسی طرح آپ خاص ضرورت کے تحت مضمون میں انگریزی ربط دیں۔ ایک مضمون میں تین چار ہی عنوانات کو آپ سرخ ربط کردیں تو آپ کو بھی وہ صفحہ عجیب نہ لگے گا۔ باقی اگر آپ اس شماریات پر نظر ڈالیں تو آپ کو اندازہ ہوجائے گا کہ کون کون سے عنوانات مضمون کے اندر سرخ ہیں ان میں سے جن جن صفحات کو آپ بنا سکتے ہیں ان پر کام کریں تو سینکڑوں صفحات پر ایک ساتھ سرخی میں کمی آئے گی۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:14, 4 نومبر 2014 (م ع و)

اردو نام

صارفین حضرات سے رائے طلبی: انگریزی مضمون Public holidays in India اردو میں لکھنا چاہتا ہوں۔ آپ حضرات اس کا اردو نام تجویز کریں۔ جیسے بھارت کے تعطیلات عمومییا بھارت میں عام تعطیلات وغیرہ۔ అహ్మద్ నిసార్ (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:59, 14 نومبر 2014 (م ع و)

میری رائے میں “بھارت میں عوامی تعطیلات“. :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  15:45, 14 نومبر 2014 (م ع و)
شکریہ۔ అహ్మద్ నిసార్ (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:54, 15 نومبر 2014 (م ع و)
میری رائے یہ ہے کہ بھارت میں تعطیلات عامہ یا بھارت میں عام تعطیلات بہتر ہوگا۔ فیروز اردووالا (تبادلۂ خیالشراکتیں)

منصوبہ

ویکی دوست احباب کی توجہ کا طالب : ویکیپیڈیا:منصوبہ/بھارت اور پاکستان میں عوامی تعطیلات کے نام کا ایک صفحہ بنایا ہے۔ اس صحفہ پر ذرا غور کریں۔ اگر یہ منصوبہ فائدہ مند نظر آتا ہے تو اسے مکمل اور کامیاب کریں۔ یا اپنے تجاویز، آراء سے نوازیں۔ یہ منصوبہ تیار کرنے کی اصلی وجہ یہ ہے کہ اردو مدارس کے طلباء اور اساتذہ حضرات، جب بھی کوئی تعطیلی تقریب یا اجلاس ہوتے ہیں تو فوری درخواست لے کے آجاتے ہیں کہ فلاں موضوع پر یا عنوان پر مضمون لکھ کر دیجئے۔ اگر انہیں یہ مشورہ دیں کہ گوگل پر تلاش کرلیں، تو پھر دوبارہ ان کا آنا اور کہنا کہ گوگل پر اردو میں کوئی ایسے مضامین نہیں ہیں، اور پھر سے سوال کرنا کہ مضمون کے کم از کم چند اہم نکات ہی صحیح لکھ کر دیجئے۔ اگر ایسے مضامین جو ویکی حکمت عملی کے دائرہ میں آتے ہوں اور اردو طلباء اور اساتذہ حضرات کے بھی کام آجائیں تو اردو ویکی میں لکھنا ضرور فائدہ مند ہوگا۔ అహ్మద్ నిసార్ (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:54, 15 نومبر 2014 (م ع و)

بہترین منصوبہ ہے اور ہمارے ذہن میں بھی تھا، ان شاء اللہ حتی المقدور ساتھ چلنے اور معاونت کی کوشش کریں گے۔ اس بہترین منصوبہ کے لیے از حد ممنون :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  15:04, 15 نومبر 2014 (م ع و)

السلام علیکم۔ میں اردو وکپیڈیا میں نیا شامل ہوا ہوں۔ میری چند تجاویز ہیں۔

السلام علیکم! مجھے اردو وکپیڈیا دیکھ کر اندازہ ہوا ہے کہ ہماری قوم اور زبان کتنی پیچھے رہ گئ ہے۔ ہم انگریزی میں تو آرام سے ٹایپ بھی کر لیتے ہیں اور پڑھ بھی لیتے ہیں۔ مگر اردو میں یہ کام تقریبا ناممکن لگتے ہیں۔ خیر اس میں اصل ذمہ دار تو ہمارا نظام تعلیم اور ہمارے میڈیا میں علم نہ پھیلانے کا رجحان ہے۔ آپ لوگ یقینا بہت محنت سے کام کر رہے ہیں اور اس کے لئے آپ کا شکریہ۔ مگر اگر ہم واقعی میں اردو وکپیڈیا کو پاکستانیوں کے لئے علم کا ایک صحیح ذریعہ بنانا چاہتے ہیں تو پھر ابھی منزل بہت دور ہے۔ اس کے لئے چند تجاویز ذیل میں درج ہیں: 1) اردو وکپیڈیا کا لکھا ہوا فانٹ بہت چھوٹا ہے اور آنکھوں پر دشوار ہے۔ چاہیے کے فانٹ کسی طریقہ سے بڑا کیا جا سکے پڑھنے میں دقت نہ ہو۔ 2) آغاز میں تقاضہ اس بات کا ہے کہ اکثر الفاظ جن کی اردو اکثر لوگ نہیں جانتے ان کے ساتھ انگریزی فانٹ میں بھی وہ لفظ لکھ دیں تاکہ لوگ یہاں آنے کی کوشش تو کریں۔ ہاں کچھ سالوں میں جب لوگوں کو پتہ چل جائیں الفاظ پھر بیشک صرف اردو الفاظ ہی استعمال کیے جائیں۔ 3)کم از کم پاکستان سے متعلق آرٹیکلز کی معلومات تو انگریزی وکپیڈیا سے زیادہ ہونی چاہیئے۔ ہم سب کو اس کی کوشش کرنی چاہیے۔ شکریہ

  • ایک درخواست یہ ہے کہ جب بھی اور جہاں بھی اپنا پیغام لکھا کریں تو آخر میں اس باکس کے سب سے اوپر جو پنسل نظر آ رہی ہے اس پر کلک کر دیا کریں۔ اس سے آپ کا نام بھی پیغام کے آخر میں شامل ہو جائے گا۔ فونٹ کے حوالے سے عرض ہے کہ فونٹ کا سائز اور فونٹ کا انتخاب اپ اپنی مرضی سے کر سکتےہیں۔ طریقہ کار خوش آمدید کے پیغام میں بھی ہے اور آپ کے تبادلہ خیال پر بھی لکھ دیتا ہوں۔ باقی آپ بھی لکھا کریں، چاہیں تو انگریزی ویکی سے ترجمہ کر لیا کریں تو منزل کے حصول میں کافی مدد مل جائے گی۔امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:42, 16 نومبر 2014 (م ع و)

رائے درکار

Names of India اس مضمون کے لیے اردو نام کیا رکھا جائے؟ جیسے کہ بھارتی نام، بھارت کے دیگر نام، بھارت کے نام، ہندوستان کے نام وغیرہ۔

کیا یہ نام درست ہوسکتے ہیں؟
  • مسلم رسم و رواج (عام مسلم رواج جن کو تہذیبی ورثہ مانا جاتا ہے۔ )
  • مسلم تقاریب (مختلف النو تقاریب)

--احمد نثار (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:56, 10 دسمبر 2014 (م ع و)

نیمز آف انڈیا، بھارت کے مختلف ناموں پر مضمون ہے۔ اس کا لفظ بہ لفظ نام تو شاید کافی عجیب لگے اور ابہام بھی پیدا کرے گا۔ میرے ذہین میں س وقت کوئی متبادل نہیں آرہا۔
مسلم رسم و رواج پر مضمون اسلامی تعطیلات اور سانچہ:اسلامی تعطیلات دیکھ لیں، ان میں ہی مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ لیکن اسلامی تعطیلات میں اسلام کے نام پر ان علاقائی رسم و رواج، ثقافت کو شامل نا کریں جو اسلامی تعلیمات کے خلاف اور متنازع بھی ہو۔ چائیے کچھ مسلمان (عوام) اس پر عمل کرتی ہو۔ جیسے آخری چہار شنبہ۔ --Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:53, 10 دسمبر 2014 (م ع و)

رائے درکار

Names of India اس مضمون کے لیے اردو نام کیا رکھا جائے؟ جیسے کہ بھارتی نام، بھارت کے دیگر نام، بھارت کے نام، ہندوستان کے نام وغیرہ۔

کیا یہ نام درست ہوسکتے ہیں؟
  • مسلم رسم و رواج (عام مسلم رواج جن کو تہذیبی ورثہ مانا جاتا ہے۔ )
  • مسلم تقاریب (مختلف النو تقاریب)

--احمد نثار (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:56, 10 دسمبر 2014 (م ع و)

نیمز آف انڈیا، بھارت کے مختلف ناموں پر مضمون ہے۔ اس کا لفظ بہ لفظ نام تو شاید کافی عجیب لگے اور ابہام بھی پیدا کرے گا۔ میرے ذہین میں س وقت کوئی متبادل نہیں آرہا۔
مسلم رسم و رواج پر مضمون اسلامی تعطیلات اور سانچہ:اسلامی تعطیلات دیکھ لیں، ان میں ہی مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ لیکن اسلامی تعطیلات میں اسلام کے نام پر ان علاقائی رسم و رواج، ثقافت کو شامل نا کریں جو اسلامی تعلیمات کے خلاف اور متنازع بھی ہو۔ چائیے کچھ مسلمان (عوام) اس پر عمل کرتی ہو۔ جیسے آخری چہار شنبہ۔ --Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:53, 10 دسمبر 2014 (م ع و)

سواتنترا 2014 - کیرلا

دوستو اس ماہ 18،19،20 تاریخ کو کیرلا میں منعقدہ ICFOSS کے پروگرام میں شرکت کر رہا ہوں۔ meta:India Access To Knowledge/Requests/Swatantra کے تعاون سے میرا پروگرام طئے ہوا ہے۔ حکومت کیرلا اور سینٹر فر انٹرنیٹ اینڈ سوسائٹی کی مشترکہ احتمام شدہ اس کانفرینس سے امید رکھتا ہوں کہ کچھ معلومات حاصل کروں۔ [2] یہ کانفرینس پانچواں بین الاقوامی مفت سافٹوئیر کانفرینس ہے۔ دیکھیں کہ کیا معلومات حاصل ہوسکتی ہیں۔ احمد نثار (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:52, 16 دسمبر 2014 (م ع و)