کیلونا، برٹش کولمبیا

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
شہرِ کیلونا
City of Kelowna
کیلونا اور جھیل اوکناگن

Coat of arms
المعروف: K-Town
شعائر: "اتحاد میں افراط" "Fruitful in Unity"
شہرِ کیلونا is located in British Columbia
شہرِ کیلونا
برٹش کولمبیا میں کیلونا کا مقام
متناسقات: 49°53′01″N 119°29′36″W / 49.88361°N 119.49333°W / 49.88361; -119.49333
ملک کینیڈا
صوبہ برٹش کولمبیا
علاقائی ضلع وسطی اوکناگن
آباد کاری 1879
قیامِ بلدیہ 1905
حکومت
 - حکمران ادارہ کیلونا شہری کونسل
 - میئر شیرون شیپرڈ
 - رکن قومی پارلیمان رون کنعان
 - اراکینِ ریاستی پارلیمان سٹیو تھامس ، نارم لیٹنِک ، بین سٹیورٹ
رقبہ
 - شہر 211.69 کلومیٹر2 (81.7 میل2)
بلندی 344 میٹر (1,129 فٹ)
آبادی (2009)
 - شہر 120,812
 کثافتِ آبادی 570.7/کلومیٹر2 (1,478.1/میل2)
 بلدیہ 184,411
منطقۂ وقت بحرالکاہل منطقۂ وقت (UTC-8)
 - موسمِ گرما (د‌ب‌و) بحرالکاہل دھوپ بچتی وقت (UTC-7)
زموز ڈاک V1P, V1V - V1Z
رموز رقبہ +1-250 - 778
موقعِ جال شہر کیلونا کا موقع جال

کیلونا نامی شہر کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں اوکناگن نامی وادی میں واقع ہے۔ 2006 کی مردم شماری کے مطابق اس کی کل آبادی 1,06,707 افراد پر مشتمل تھی۔ مقامی زبان میں اس شہر کے نام کا مطلب گرزلی ریچھ ہے۔ کینیڈا میں یہ 22 واں بڑا شہر ہے۔

فہرست

[ترمیم] تاریخ

فرانسیسی رومن کیتھولک پادری چارلس ایم پنڈوسے یہاں آباد ہونے والا پہلا یورپی تھا۔ کیلونا کو 1905ء میں شہر کا درجہ دیا گیا۔

[ترمیم] معیشت

کیلونا میں خدمات کا شعبہ معاشی اعتبار سے اہم ترین ہے۔ سیاحتی حوالے سے اوکناگن وادی میں یہ سب سے بڑا شہر ہے۔ گرمیوں میں کشتی رانی ، گالف ، پہاڑوں پر چڑھنا اور سائیکل سواری جبکہ سردیوں میں الپائن سکیئنگ اور نارڈک سکیئنگ مرغوب ترین مشاغل ہیں۔ یہاں بننے والی شرابیں بین الاقوامی طور پر مشہور ہیں۔ شہر کے ارد گرد اور جنوب میں انگوروں کے باغات ہیں اور شراب کشید کرنے کے کارخانوں کے لئے بہترین شمار ہوتے ہیں۔ کیلونا میں سن رائپ نامی کمپنی موجود ہے جو کہ پھلوں کے رس اور کھانے پینے کی اشیاء بنانے کے لئے مشہور ہے۔ اوکناگن کالج اور یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا اوکناگن اعلٰی تعلیم کے لئے اہم مراکز ہیں۔ اوکناگن کالج میں 5000 کل وقتی طلباء پڑھتے ہیں۔ یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا اوکناگن میں 6000 کل وقتی طلباء پڑھتے ہیں۔

[ترمیم] آبادی

2001 کی مردم شماری کے مطابق یہاں کی کل آبادی 96288 افراد پر مشتمل تھی۔

[ترمیم] سفری سہولیات

[ترمیم] شاہراہیں

بہت سالوں تک شہر سے صرف ایک ہی شاہراہ گذرتی تھی جو ہائی وے نمبر 97 تھی۔ یہ شاہراہ مناسب حالت میں ہے تاہم اس سے جڑنے والی سڑکیں پر پیچ اور سست رفتار ہیں۔

اوکناگن وادی وینکوور کے رہائشیوں کے لئے اہم تفریح گاہ ہے۔ 1986 میں یہاں وینکوور تک ایک فری وے بنائی گئی جس سے دونوں شہروں کی مسافت 2 گھنٹے کم ہو گئی ہے۔ اب یہ 425 کلومیٹر کا فاصلہ آسانی سے 4 گھنٹوں میں طے ہو جاتا ہے۔ ہائی وے نمبر 33 جو کہ ہائی وے نمبر 97 کو ملاتی ہے، جنوب مشرق سے شہر میں داخلے اور اخراج کا ایک ذریعہ ہے۔

[ترمیم] ہوائی سفر

کیلونا انٹرنیشنل ائیرپورٹ شہر کے مرکز کے شمال میں واقع ہے اور یہاں سے کیلگری ، ایڈمنٹن ، ٹورنٹو ، وینکوور ، وکٹوریا ، لاس ویگاس ، ہونولولو اور سیئٹل کو پروازیں جاتی ہیں۔

[ترمیم] موسم

کیلونا کا موسم نیم بنجر اور کانٹی نینٹل نوعیت کا ہے۔ یہاں کا موسم دیگر شہروں کی نسبت خشک اور معتدل رہتا ہے۔ سالانہ اوسط درجہ حرارت 7.7 ڈگری رہتا ہے۔ جنوری کا اوسط درجہ حرارت منفی 3.8 اور جولائی کا اوسط درجہ حرارت 19.1 رہتا ہے۔

[ترمیم] جڑواں شہر

کیلونا کے دو جڑواں شہر ہیں جو کہ درج ذیل ہیں:

ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
ساتھی منصوبے
آلات
دیگر زبانیں