گیوردانو برونو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
گیوردانو برونو


گیوردانو برونو (انگریزی: Giordano Bruno) (پیدائش: 1548ء-انتقال: 1600ء) اطالوی فلسفی اورریاضی دان ۔ جوانی میں راہب تھا لیکن روشن خیالی کے باعث کلیسا نے کفر کا الزام لگایا۔ 1576ء میں جینوا اور پھر پیرس میں پناہ لی اور فلسفہ کی تعلیم دیتا رہا۔ پھر انگلستان چلا گیا اور سر فلپ سڈنی سے رابطہ قائم کیا۔ فلسفہ اور مابعد الطبیعیات پر غوروفکر کے علاوہ شاعری بھی کی اور طنزیہ و مزاحیہ مضامین لکھے۔ 1591ء میں وینس آیا۔ جہاں الحاد کے الزام میں مذہبی عدالت احتساب کی طرف سے مقدمہ چلایا گیا کچھ عرصے کی قید بامشقت کے بعد معافی مانگنے سے انکار کیا تو زندہ جلا دیا گیا۔