محرک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(Motor سے رجوع مکرر)
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

محرک (motor) کسی ایسے آلے کو کہا جاتا ہے کہ جو حرکت دیتا ہو یا پیدا کرتا ہو، اسی لفظ سے محرکیہ (engine) بھی ماخوذ ہے جس سے مراد عام طور پر سائنس میں ایک ایسی حرکت دینے والے کی ہوتی ہے کہ جسکا ایک مکمل نظام ہوتا ہو اور اکثر وہ محرکیہ بذات خود بھی کسی نظام کا ایک حصہ ہوتا ہے۔

motor کا لفظ اصل خود حرکت کرنے والے کے مفہوم میں یعنی گاڑی وغیرہ کے لیۓ آتا ہو تو ایسی صورت میں اس کو اردو قواعد کے مطابق ر پر زبر کے ساتھ محرَک (muhar-rak) پڑھا جاتا ہے جبکہ حرکت دینے والے کے لیۓ (یا حرکت سے متعلق چیز یا جگہ کے لیۓ) motor کا لفظ آتا ہو تو ایسی صورت میں ر پر زیر لا کر محرِک (muhar-rik) ادا کیا جاتا ہے یا بعض اوقات حرکی کا لفظ بھی استعمال میں آتا ہے جیسے عصبون حرکی مرض (motor neuron disease) وغیرہ میں[1]۔

محرک اور محرکیہ [ترمیم]

محرک یعنی motor اور محرکیہ یعنی engine میں اہم ترین فرق یہ ہے کہ motor ایک ایسا آلہ ہوتا ہے کہ جو بہم پہنچائی جانے والی توانائی سے ایک گردشی کا تکراری حرکت پیدا کرتی رہتی ہے، جبکہ engine سے عام طور پر مراد ایک ایسے آلے کی ہوتی ہے کہ اندرونی احتراقی (Internal combustion) عمل انجام پاتا رہتا ہو اور اس کے زریعے سے وہ محرکیہ کسی قسم کی میکانی حرکت یا توانائی پیدا کرتا ہو یعنی عام طور پر محرکیہ میں توانائی بنانے کیلیۓ احتراق (combustion) کا عمل واقع ہوتا ہے جو کہ عام طور پر اندرونی ہوتا ہے ، جسیے کہ اربع ضربہ دورہ (four stroke engine) وغیرہ۔

حوالہ جات [ترمیم]

  1. ^ ایک اردو لغت میں محرک پر زیر اور زبر کا فرق و معنی۔
‘‘http://ur.wikipedia.org/w/index.php?title=محرک&oldid=721027’’ مستعادہ منجانب