اربع ضربہ دورہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
JAZARIPUMP.PNG
الجزاری کا تخلیق کردہ چساؤ فشاری دھکیل (suction piston pump) جو کہ اپنے آلیہ میں صمامی عالجی (valve-operated) ہے، یہی آلیہ موجودہ محرکیات (engines) میں استعمال ہوتا ہے۔
4-Stroke-Engine.gif
ایک اربع ضربہ محرکیہ کی بنیادی آلیہ؛ اس قسم کے محرکیات کو Nicolaus Otto کے نام کی منسوبیت کے ساتھ اوتو دورہ (Otto cycle) بھی کہا جاتا ہے[1]

چند اہم الفاظ

اربع
ضربہ
دورہ

four / چار
stroke
cycle

(انگریزی: four-stroke engine) اربع ضربہ دورہ کا اردو زدہ تلفظ ، اربا ضربا دورہ ادا کیا جاۓ گا۔ آج کے زیادہ تر خود حرکیۓ (automobiles) ، خواہ وہ کوئی سیارہ (car) ہو، کوئی شاحنہ (truck) ہو ، کوئی حافلہ (bus) ہو یا پھر کوئی آلیچرخہ (motorcycle) ؛ وہ اپنی حرکت کی خاطر جو داخلی احتراقی محرکیات (internal combution enginess) استعمال کرتے ہیں وہ عام طور پر ایک اربع ضربہ دورہ ہی کی قسم کے ہوتے ہیں۔ اس قسم کر محرکیات (engines) کو انگریزی میں Four stroke cycle یا Four stroke engines بھی کہا جاتا ہے۔ اس فور اسٹروک انجن کی چار ضربات یا اسٹروک سے مراد اس کے مدخول (intake)، پچکاؤ (compression)، احتراق (combustion) اور عادم (exhaust) کی ہوتی ہے۔

تاریخ[ترمیم]

مسلم سائنسدان الجزاری اپنی ایک کتاب بنام الجامع بين العلم و العمل النافع فی صناعۃ الحيل (A Compendium on the Theory and Practice of the Mechanical Arts) میں پچاس کے قریب بااشکال اختراعات کا بیان کرتا ہے[2] جس میں سے ایک سامنے کی بالائی شکل میں دیکھی جاسکتی ہے۔ ان اختراعات میں سے کئی ایسی ہیں کہ جو اس بات کو ثابت کرتی ہیں کہ جدید engine کا تصور اور اسکی جانب پیشقدمی سب سے پہلے مسلم سائنسدانوں کی جانب سے ہوئی[3]۔ الجامع بين العلم و العمل النافع في صناعۃ الحيل ، الجزاری کی وہ کتاب ہے کہ جس نے مغرب میں ہندسیات کو متعارف کرایا اور اسکا انگریزی ترجمہ The Book of Knowledge of Ingenious Mechanical Devices کے نام سے Hill نے کیا[4]۔ ہوسکتا ہے کہ کتاب فی معرفہ الھندسیۃ دراصل اس اصل کتاب کا ہی کوئی جز ہو کیونکہ وزارت تقافت انقرہ کی جانب سے شائع کیا جانے والا اس کتاب کا نسخہ یہی عربی نام اور انگریزی نام ظاہر کرتا ہے جو اوپر درج ہیں[5] اس بارے میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ بہرحال یہ زمانہ 1206ء کا ہے۔ اسکے بعد متعدد اسباب کی وجہ سے اندلس اور بغداد جیسے علمی مراکز خاموش ہوگۓ ، بيت الحكمۃ کو تاراج[6] کردیا گیا تو یہ معلومات لاطینی میں ترجمہ ہو کر نۓ تخیلات کو بیدار کرتی رہیں اور کوئی چھ صدیوں کا سفر طے کرنے کے بعد سائنسی ترقی کو 1854ء میں 4-ضربہ محرکیہ (4-stroke engine) کی منزل تک لے آئیں جب Eugenio Barsanti اور Felice Matteucci نے انجن (محرکیہ) کی اس سب سے زیادہ مفید شکل کو اسکی موجودہ شکل میں پیش کیا، جسکے چھ برس بعد اربع ضربہ دورہ کا پہلا قسم اولیہ (prototype) نمونہ وجود میں آیا۔ ایک اہم بات یہ ہے کہ 1862ء میں ہی یہ تخیل بالکل جداگانہ طور پر ایک فرانسیسی مہندس ، Alphonse Beau de Rochas نے بھی سوچ لیا تھا، اسکے علاوہ ایک جرمن مہندس Nicolaus Otto کے بارے میں بھی یہی کہا جاتا ہے کہ اس نے 1876ء میں اسکا اپنے طور پر جداگانہ تصور پیش کیا تھا (آخری دو بیانات انگریزی ویکیپیڈیا سے لیۓ گۓ ہیں جنکا حوالہ درکار ہے)۔

چار ادوار یا ضربات[ترمیم]

اربع ضربہ محرکیہ میں طاقت کا چکر یا دورہ چار ادوار پر مشتمل ہوتا ہے جو نیچے درج کیۓ گۓ ہیں۔

  1. مدخول / تحریضی ضربہ (intake/induction stroke) --- یہ چار ادوار کا پہلا مرحلہ ہوتا ہے جس میں ایک 4-ضربہ محرکیے کا مضخت (pump) نیچے کی جانب حرکت کرتا ہے اور اسطرح اپنے پیچھے ایک جزوی خلا سا پیدا کردیتا ہے جس میں ایندھن / ہوا کا آمیزہ داخل ہوجاتا ہے۔
  2. پچکاؤ ضربہ (compression stroke) --- اس پچکاؤ مرحلے میں پہلے مرحلے کی داخل ہونے والے ایندھن پر دباؤ ڈال کر اسکو پچکایا جاتا ہے اور ایسا مضخت کے واپس اوپر کی جانب آنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اب اگر 4-ضربہ محرکیہ ہو تو اس پچکے ہوۓ ہوا و ایندھن کے آمیزے کو ایک شرارہ (spark) سے بھڑکا دیا جاتا ہے اور اگر ڈیزل محرکیہ ہو تو یہ بذات خود اپنے ہی دباؤ کی حرارت سے متحرق ہوجاتا ہے۔
  3. طاقتی ضربہ (power stroke)
  4. عادم ضربہ (exhaust stroke)

حوالہ جات و بیرونی روابط[ترمیم]

  1. ^ About dot com; Inventors
  2. ^ Ibn Al-Razzaz Al-Jazari (ed. 1974) The book of Knowledge of Ingenious Mechanical Devices; (کتاب فی معرفہ الحیل الھندسیۃ) Translated by Donald Routledge Hill
  3. ^ Paul Vallely, How Islamic Inventors Changed the World The Independent, 11 March 2006.
  4. ^ History of Science and Technology in Islam.
  5. ^ The book of Knowledge of Ingenious Mechanical Devices; Ministry of Culture 2000 Ankara. eBay.
  6. ^ Invaders; Ian Frazier The New Yourker.