تبادلۂ خیال صارف:Dr. Muhammad Riaz Razee
(?_?)
السلام علیکم! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔
ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔ آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
|
آپ سے معاونت درکار ہے، دکھائیں پر کلک کریں
|
---|
محترم Dr. Muhammad Riaz Razee! اردو ویکیپیڈیا پر دوسری ویکیپیڈیاؤں کے مقابلے میں مضامین کی تعداد کافی کم ہیں۔ ہم سب احباب اردو ویکیپیڈیا پر اس کمی کو پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں ذیل میں اُن صفحات کے روابط دئیے جا رہے ہیں جہاں پر ان مضامین کے روابط موجود ہیں جو اردو ویکیپیڈیا پر موجود نہیں ہیں۔ آپ سے درخواست ہے کہ جو روابط آپ کو سرخ رنگ میں نظر آئیں، اُن روابط پر صفحات بنانے میں ہمارے ساتھ تعاون فرمائیں۔ آپ محض اردو میں صفحات بنائیں اسے ویکیپیڈیا کے معیار کے مطابق ہم خود لے آئیں گے، اور وقت کے ساتھ ساتھ آپ خود ہی معیار ی مضامین بنانے لگیں گے۔
|
-- آپ کی مدد کےلیے ہمہ وقت حاضر
محمد شعیب 07:24, 21 مارچ 2015 (م ع و)
السلام علیکم: اُمید ہے کہ وکی پیڈیا انتظامیہ بخیریت ہوگی۔۔ہم اپنی طرف سے وکی پیڈیا انتظامیہ کو بہت ساری نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں کہ یہ ادارہ نہ صرف دُنیا کی ہر زبان میں معلوماتی مواد فراہم کرتا ہے بلکہ اُردو زبان میں بھی قابل اطمینان مواد کی فراہمی کےلئے کوشاں رہتا ہے۔ہم نے اپنی سی کوشش کے تحت اپنی شخصیت کے بارے میں ایک مختصر تعارف آپ کے توسط سے قارئین کی خدمت میں پیش کیا ہے۔ اگرچہ ابتدائی مراحل بخیر خوبی انجام پائے تاہم کچھ اُمور ایسے ہیں جو اب تک ہماری دسترس میں نہیں آسکے۔ فونٹ سائز، فہرست مضامین، اور یوزر سے قبل لفظ صارف کا لاحقہ۔۔وغیرہ۔ برائے مہربانی رہنمائی فرماکر شکریہ کا موقع دیں۔ ڈاکٹرمحمد ریاض رضی