سیلان
Appearance
- یہ مضمون سیلان (Flux) کے طبیعیاتی اور ریاضیاتی استعمال کے بارے میں ہے، سیلان کے دیگر استعمالات کے لیے دیکھیےسیلان (ضدابہام)
طبیعیات کی متعدد ذیلی شاخوں میں لفظ سیلان کا استعمال مندرجہ ذیل دو مواقع پر کیا جاتا ہے اور دونوں ہی علم ریاضی سے بھی منسلک ہیں۔
- مظہر منتقلی یا transport phenomena مثلا؛ منتقلی حرارت، منتقلی کمیت اور حرکیات سیال وغیرہ کے مطالعے میں سیلان سے مراد منتقل ہونے والی شے کی وہ مقدار ہوتی ہے کہ جو کسی اکائی رقبے سے اکائی وقت میں گذرے۔ اسے شرح حجمی بہاؤ (volumetric flow rate) کہا جاتا ہے اور ایسی صورت میں سیلان ایک سمتیہ مقدار تصور کی جاتی ہے۔
- شعبۂ برقناطیسیت میں سیلان کی اصطلاح کسی vector مقدار کا ایک تکامل یا integral ہے جو کسی متناہی سطح (finite surface) پر واقع ہو اور اس تکامل کا نتیجہ ایک عددیہ یا scalar مقدار ہوتا ہے۔ لہذا مقناطیسی سیلان دراصل ایک عددیہ مقدار ہے جو کسی بھی زیر مطالعہ سطح پر مقناطیسی سمتیوں (vectors) کا ایک تکاملی نتیجیہ ہے اور اسی طرح برقی سیلان کو بھی کسی سطح پر برقی سمتیوں کا تکامل سمجھا جا سکتا ہے جو ایک عددیہ مقدار ہوگی۔