سیلان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

طبیعیات کی متعدد ذیلی شاخوں میں لفظ سیلان کا استعمال مندرجہ ذیل دو مواقع پر کیا جاتا ہے اور دونوں ہی علم ریاضی سے بھی منسلک ہیں۔

  1. مظہر منتقلی یا transport phenomena مثلا؛ منتقلی حرارت، منتقلی کمیت اور حرکیات سیال وغیرہ کے مطالعے میں سیلان سے مراد منتقل ہونے والی شے کی وہ مقدار ہوتی ہے کہ جو کسی اکائی رقبے سے اکائی وقت میں گزرے۔ اسے شرح حجمی بہاؤ (volumetric flow rate) کہا جاتا ہے اور ایسی صورت میں سیلان ایک سمتیہ مقدار تصور کی جاتی ہے۔
  2. شعبۂ برقناطیسیت میں سیلان کی اصطلاح کسی vector مقدار کا ایک تکامل یا integral ہے جو کسی متناہی سطح (finite surface) پر واقع ہو اور اس تکامل کا نتیجہ ایک عددیہ یا scalar مقدار ہوتا ہے۔ لہذا مقناطیسی سیلان دراصل ایک عددیہ مقدار ہے جو کسی بھی زیر مطالعہ سطح پر مقناطیسی سمتیوں (vectors) کا ایک تکاملی نتیجیہ ہے اور اسی طرح برقی سیلان کو بھی کسی سطح پر برقی سمتیوں کا تکامل سمجھا جاسکتا ہے جو ایک عددیہ مقدار ہوگی۔