عروج بارباروسا
Appearance
عروج بارباروسا Oruç | |
---|---|
1474 – 1518 | |
بارباروسا | |
عرفیت | بابا عروج بارباروسا سرخ داڑھی |
قسم | بحری کپتان |
جائے پیدائش | لسبوس, سلطنت عثمانیہ |
جائے وفات | تلمسان, عثمانی الجزائر |
وفاداری | سلطنت عثمانیہ |
سرگرم | 1495 -1518 |
عہدہ | کپتان |
کارروائیوں کا مقام | بحیرہ روم |
بعد ازاں کام | بے الجزائر |
عروج باربروسہ (ترکی: Oruç Reis، عربی: عروج بربروس، ہسپانوی: Arrudye، عثمانی ترکی:عروج رئیس ) ایک بربری قزاق تھا۔ وہ خیر الدین باربروسہ کا بڑا بھائی تھا۔ بعد ازاں وہ الجزائر کا گورنر (بیگ) اور بحیرہ روم کا گورنر اعلیٰ (بیگلربیگی) بھی رہا۔
وہ بابا عروج کے طور پر مشہور ہوا جب اس نے ہسپانوی مسلمانوں کی بڑی تعداد کو ہسپانیہ سے بحفاظت شمالی افریقہ منتقل کیا۔ یورپ میں وہ بارباروسا کے نام سے مشہور تھا جس کا معنی اطالوی زبان میں سرخ داڑھی کے ہیں۔ سیدہ الحرہ اس کی ایک حلیف خاتون بحری قزاق تھی۔