عروج بارباروسا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
عروج بربروس
Aruj
Oruç
1474 – 1518
بارباروسا
عرفیت بابا عروج
بارباروسا
سرخ داڑھی
قسم بربری قزاق
جائے پیدائش لسبوس, سلطنت عثمانیہ
جائے وفات تلمسان, عثمانی الجزائر
وفاداری سلطنت عثمانیہ
سرگرم 1495 -1518
عہدہ کپتان
کارروائیوں کا مقام بحیرہ روم
بعد ازاں کام بے الجزائر

عروج بربروس (Aruj) (ترکی: Oruç Reis، عربی: عروج بربروس، ہسپانوی: Arrudye) ایک بربری قزاق تھا۔ وہ خیر الدین باربروسا کا بڑا بھائی تھا۔ بعد ازاں وہ الجزائر کا گورنر (بیگ) اور بحیرہ روم کا گورنر اعلی (بیگلربیگی) بھی رہا۔

وہ بابا عروج کے طور پر مشہور ہوا جب اس نے موری پناہ گزینوں کی بڑی تعداد کو ہسپانیہ بحفاظت سے شمالی افریقہ منتقل کیا۔ یورپ میں وہ بارباروسا کے نام سے مشہور تھا جس کا معنی اطالوی زبان میں سرخ داڑھی کے ہیں۔ سیدہ الحرہ اس کی ایک حلیف خاتون بحری قزاق تھی۔