شمال مغربی سرحدی صوبہ کرکٹ ٹیم
Appearance
معلومات ٹیم | |
---|---|
تاسیس | 1887 |
آخری میچ | 1946 |
پشاور کلب گراؤنڈ، پشاور | |
تاریخ | |
فرسٹ کلاس ڈیبیو | جنوبی پنجاب 1937 بمقام باراداری گراؤنڈ، پٹیالہ |
رنجی ٹرافی جیتے | 0 |
شمال مغربی سرحدی صوبہ کرکٹ ٹیم ایک بھارتی مقامی کرکٹ ٹیم تھی جو برطانوی ہندوستانی صوبے شمال مغربی سرحدی صوبے کی نمائندگی کرتی تھی۔ اس ٹیم نے 1937–38ء ہندوستانی کرکٹ سیزن سے 1945–46 ءکے سیزن تک برٹش انڈیا میں تقسیم ہند سے پہلے رانجی ٹرافی کھیلی۔
ٹیم نے پہلی بار 1937ء کے سیزن میں رنجی ٹرافی میں جنوبی پنجاب کی ٹیم کے خلاف اول درجہکرکٹ کھیلی۔ یہ ٹیم 1945/46ء کے سیزن تک رنجی ٹرافی میں دکھائی دیتی رہی، جب اس نے اپنا آخری فرسٹ کلاس میچ دہلی کے خلاف کھیلا۔ [1]
آزادی اور تقسیم ہند کے بعد سرحد کی ٹیم نے پاکستان میں مختلف قومی مقابلوں میں حصہ لیا۔ 2010ء میں، صوبے کا نام بدل کر "خیبر پختونخوا" رکھ دیا گیا اور اسی کے مطابق کرکٹ ٹیم کا نام تبدیل ہوا۔