مندرجات کا رخ کریں

البرٹ موسیسز

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
البرٹ موسیسز
 

معلومات شخصیت
پیدائش 19 دسمبر 1937ء [1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برطانوی سیلون   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 15 ستمبر 2017ء (80 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لندن   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت مملکت متحدہ   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ اداکار ،  فلم اداکار ،  ٹیلی ویژن اداکار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

البرٹ موسیسز (19 دسمبر 1937ء-15 ستمبر 2017ء)، برطانیہ میں مقیم سری لنکا سے تعلق رکھنے والے ایک اداکار تھے۔[2] وہ برطانوی سیٹ کام مائنڈ یور لینگویج میں جیریمی براؤن کی ای ایف ایل کلاس میں ایک طالب علم رنجیت سنگھ کا کردار ادا کرنے کے لیے مشہور ہیں اور وہ مائنڈ یور لینگویج کے چاروں سیریز میں نظر آنے والے چار طلبہ میں سے ایک (جیوانی کیپیلو، جوآن سروانٹیس اور انا شمٹ کے ساتھ) ہیں۔ [3]

کیرئیر

[ترمیم]

البرٹ نے 1960ء کی دہائی سے ہندوستان میں اداکاری شروع کر دی تھی جہاں وہ کئی بالی ووڈ فلموں میں نظر آئے، کچھ عرصہ بعد انہوں اپنی پہلی فلم پروڈیوس اور ہدایت کاری کی۔ ہندوستان سے وہ افریقہ چلے گئے، جہاں انہوں نے دستاویزی فلموں پر کام شروع کیا۔ 1970ء کی دہائی کے اوائل سے انہوں برطانیہ میں کئی ٹیلی ویژن سیریزوں میں چھوٹے کردار ادا کیے۔ وہ آئی ٹی وی سیٹ کام مائنڈ یور لینگویج میں پنجاب، ہندوستان سے تعلق رکھنے والے ایک سکھ رنجیت سنگھ کے طور پر کاسٹ کیے گئے۔ [4] انہوں نے فری وے نیشنل تھیٹر میں، فیڈرا برٹانیکا کے ساتھ کام کیا۔ انہوں نے مائنڈ یور لینگوئج کی 13 اقساط بھی تیار کیں۔ انہوں نے مائنڈ یور لینگویج کی 13 اقساط بھی تیار کیں۔ [5] ان کی آخری فلم دی سنارلنگ (2018ء) تھی جس میں انہوں نے لندن میں ایک امریکی ویروولف (1981ء) میں اپنے کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔[6]

ذاتی زندگی

[ترمیم]

وہ 19 دسمبر 1937ء کو گامپولا کینڈی میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے یونیورسٹی آف سیلون پیراڈینیہ میں کام کرنا شروع کیا۔ پھر وہ روزگار کے لیے افریقہ چلے گئے اور آخر کار ڈراما اور تھیٹر سیکھنے کے لیے لندن چلے گئے۔ وہ انگریزی، عربی، تامل، سنہالی، جرمن اور سنسکرت میں روانی رکھتے تھے اور رقص، گانے، موٹر سائیکل اسٹنٹ، کراٹے اور جوڈو میں بہترین تھے۔ [3] موسیسز کا انتقال ستمبر 2017ء میں لندن میں 79 سال کی عمر میں ہوا۔ انھیں سری لنکا کے اپنے آبائی شہر گامپولا میں سینٹ اینڈریو چرچ میں دفنایا گیا۔[7]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w64x8zs9 — بنام: Albert Moses — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  2. "'Mind Your Language' star Albert Moses dead at 79"۔ Dhaka Tribune۔ 9 دسمبر 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-05-03
  3. ^ ا ب "Thousand Apologies, I'm Ranjeet Singh"۔ Sunday Times۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-12-12
  4. "IMDb Mind Your Language"
  5. "Thousand Apologies, I'm Ranjeet Singh"۔ Sunday Times۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-12-12
  6. Pablo Raybould (2018)، The Snarling، Laurence Saunders, Chris Simmons, Ben Manning، اخذ شدہ بتاریخ 2018-08-14
  7. "Albert Moses of Mind Your Language fame laid to rest today"۔ Daily News۔ 9 دسمبر 2017

بیرونی روابط

[ترمیم]