علاج بالابر
| علاج بالابر | |
|---|---|
ایک شخص کی جلد میں سوئیاں ڈالی جا رہی ہیں۔
| |
| شناخت کنندگان | |
| آئی سی ڈی10 | [1] |
| میش آئی ڈی | D015670 |
| او پی ایس 301 | 8-975.2 |
| درستی - ترمیم | |
| روحانی علاج - ترمیم |
|---|
| این سی سی اے ایم درجہ بندی |
| مزید دیکھیے |
علاج بالابر[1] یا سوزن زنی (اکو پنکچر) چینی طریقہ علاج ہے۔ یہ اصطلاح (اکو پنکچر) لاطینی زبان کا لفظ ہے۔ Acus (اکوس) جس کا مطلب ہے سوئی اور Punctura (پنکچرا) جس کے معنی ہیں سوراخ کرنا۔[2] اس طریقہ علاج میں بدن سے سرنج کے ذریعہ ناقص خون کھینچنے کے جسم میں سوئی سے سوراخ کیے جاتے ہیں۔ جسم پر یہ سوراخ مختلف سائز کی سوئیوں کو چبھو کر کیے جاتے ہیں، جس کے بعد سرنج سے خون باہر نکالا جاتا ہے۔
تاریخ
[ترمیم]چینیوں کا خیال ہے کہ سوئیوں سے علاج کی تاریخ اتنی ہی قدیم ہے جتنی خود انسانی زندگی۔ قبل از تاریخ کے دور میں لوگوں نے تجربات سے یہ معلوم کر لیا تھا کہ کسی نوکیلے پتھر سے جسم کے مخصوص حصوں پر لگائے گئے زخم یا چوٹ اس خاص بیماری پر شفائی اثر ڈالتے ہیں جس میں آدمی طویل عرصے مبتلا ہو۔ مثال کے طور پر آدمی کی ٹانگ کسی خاص مقام پر چوٹ لگا کر اس کے سر درد یا دانت کے درد کو رفع کیا جا سکتا ہے۔ گھٹنے کے جوڑ کے نیچے لگایا گیا زخم پیٹ کے درد کو دور کر سکتا ہے۔
قدیم زمانے میں اس کام کے لیے مچھلی کے نوکدار کانٹے، پتھر اور بانس استعمال کیے جاتے تھے۔ شروع میں سونے اور چاندی کی سوئیاں استعمال کی گئیں۔ آج کل اس علاج کے ماہرین اسٹین لیس اسٹیل کی سوئیوں سے یہ کام لیتے ہیں۔[2]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ حکیم سید محمد حسان نگرامی (1989)۔ تاریخ طب (پہلا ایڈیشن)۔ نئی دہلی: ترقی اردو بیورو۔ ص 47
- ^ ا ب ڈاکٹر بابا توش گپتا (16 اکتوبر 1977)۔ "سوئیوں کے ذریعے علاج"۔ آواز۔ نئی دہلی: آل انڈیا ریڈیو۔ ج 42 شمارہ 20: 21
بیرونی روابط
[ترمیم]| ویکی اقتباس میں Traditional Chinese medicine سے متعلق اقتباسات موجود ہیں۔ |
ویکی ذخائر پر Acupuncture سے متعلق تصاویر- کرلی (ڈی موز پر مبنی) پر Acupuncture
| ویکی ذخائر پر علاج بالابر سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
