ابو العلاء المعری
ابو العلاء المعری | |
---|---|
(عربی میں: أبو العلاء المعرّي) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (عربی میں: أحمد بن عبد الله بن سُليمان القضاعي التنُّوخي المعرِّي) |
پیدائش | سنہ 973ء [1][2][3][4][5][6][7] معرۃ النعمان [8] |
وفات | سنہ 1057ء (83–84 سال)[5][9] معرۃ النعمان |
عارضہ | اندھا پن [10][11] |
عملی زندگی | |
تلمیذ خاص | خطیب تبریزی [12] |
پیشہ | شاعر [13]، مصنف ، فلسفی [14] |
پیشہ ورانہ زبان | عربی [15][16] |
شعبۂ عمل | عربی ادب [17]، عربی شاعری ، فلسفہ [17]، اسلام [17]، شاعری [18] |
درستی - ترمیم |
ابوالعلا احمد المعری عرب شاعر اور فلسفی تھے۔
پورا نام
[ترمیم]ابوالعلاء معری کا پورا نام احمد بن عبد الله بن سليمان، التنوخی المعری تھا
ولادت
[ترمیم]ابو العلاء معری کی پیدائش 363ھ بمطابق973ء معرۃ النعمان میں ہوئی۔ 4 سال کی عمر میں چیچک نکل آئی اور اسی سے بینائی جاتی رہی۔
حالات زندگی
[ترمیم]ابو العلاء معری کاحافظہ باکمال تھا۔ حلب، طرابلس، انطاکیہ میں تعلیم پائی۔ تعلیم سے فراغت کے بعد 398ھ میں بغداد گئے۔ مگر یہاں کی فضا پسند نہ آئی۔ اس لیے اپنے وطن معرہ واپس آگئے۔ اور باقی زندگی دنیا سے الگ تھلگ یہیں گزار دی۔ روشن دماغ اور ترقی پسند شاعر تھے۔ لب و لہجہ کا تند اور مردم بیزار تھا۔ عربی زبان میں محاکاتی شاعری کا بانی تصور کیا جاتا ہے۔ سینکڑوں کتب کا مصنف اور مولف ہے۔ اس کی علمی خدمات کا بیشتر حصہ صلیبی جنگوں کی نذر ہو گیا۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ آواگون کا قائل تھا۔ بعض کا خیال ہے کہ لاادری (ایگناسٹک) تھا۔ اس کے مشہور شعر کا ترجمہ ہے :
"لوگ امام برحق کا انتظار کر رہے ہیں جو ان کے لشکر کی قیادت کرے گا۔ یہ ان کی خام خیالی ہے۔ عقل کے سوا کوئی امام نہیں جو ہر لمحہ انسان کو صحیح مشورہ دے اور اس کو راہ دکھائے۔ "
اپنی غذا میں دال اور سبزیوں پر گزارا کرتے تھا۔ گوشت اور انڈا سے مکمل پرہیز تھا۔علامہ اقبال نے بھی اپنی شاعری میں ان کا ذکر ان الفاظ میں کیا ہے :
کہتے ہیں کبھی گوشت نہ کھاتا تھا معری
پھل پھول پہ کرتا تھا ہمیشہ گذر اوقات
تصنیفات
[ترمیم]علامہ اقبال نے نظم میں معری کی دو تصانیف
- ’’رسالہ غفران‘‘ اور
- ’’لزومات‘‘ کا ذکر کیا ہے۔
- الأيك والغصون۔ ادب میں 100 سے زیادہ جزء
- تاج الحرۃ۔ عورتوں کے اخلاق او عادات پر، 400کتابچے
- عبث الويد- ديوان البحتری کی شرح
- رسالہ الملائكۃ
- الفصول والغايات
- رسالہ الصاهل والشاحج
وفات
[ترمیم]ابو العلاء معری کا انتقال 449ھ 1057ء میں ہوا۔ وفات کے وقت اس کے 84 شاگرد شعرا موجود تھے۔[19]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb12016530d — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/119306883 — اخذ شدہ بتاریخ: 15 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ عنوان : Nationalencyklopedin — NE.se ID: https://www.ne.se/uppslagsverk/encyklopedi/lång/abu-al-ala-al-maarri — بنام: Abu al-Ala al-Maarri — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ Project Gutenberg author ID: https://gutenberg.org/ebooks/author/26732 — بنام: Abu al-Ala al-Maarri — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب عنوان : Абуль-Ола — Project Gutenberg author ID: https://gutenberg.org/ebooks/author/26732 — بنام: Abu al-Ala al-Maarri
- ↑ بنام: Abû-l-ʻAlâʾ al-Maʻarrī — ایس ای ایل آئی بی آر: https://libris.kb.se/auth/31422 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ ایف اے ایس ٹی - آئی ڈی: https://id.worldcat.org/fast/93688 — بنام: Abū al-ʻAlāʼ al-Maʻarrī — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ عنوان : Abu-l-'Ala ul-Ma'arri — اشاعت: دائرۃ المعارف بریطانیکا 1911ء — اقتباس: He was born in 973 at Ma‛arrat un-Nu‛mān, a Syrian town nineteen hours’ journey south of Aleppo,
- ↑ عنوان : Abu-l-'Ala ul-Ma'arri — اشاعت: دائرۃ المعارف بریطانیکا 1911ء
- ↑ عنوان : Маарри — اقتباس: ... уже на третьем году жизни потерял зрение, ...
- ↑ عنوان : Abu-l-'Ala ul-Ma'arri — اشاعت: دائرۃ المعارف بریطانیکا 1911ء — اقتباس: He lost his father while he was still an infant, and at the age of four lost his eyesight owing to smallpox.
- ↑ یوٹیوب ویڈیو آئی ڈی: https://www.youtube.com/watch?v=dQw4w9WgXcQ
- ↑ عنوان : بوَّابة الشُعراء — PoetsGate poet ID: https://poetsgate.com/poet.php?pt=27 — اخذ شدہ بتاریخ: 5 اپریل 2022
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jo20191022194 — اخذ شدہ بتاریخ: 19 دسمبر 2022
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb12016530d — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jo20191022194 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 مارچ 2022
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jo20191022194 — اخذ شدہ بتاریخ: 7 نومبر 2022
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jo20191022194 — اخذ شدہ بتاریخ: 8 جنوری 2023
- ↑ عربی ادب کے انسائیکلوپیڈیا میں ابو العلاء المعری کی نظمیں https://xn--igbhe1a7h.com/wiki/%D8%A3%D8%A8%D9%88_%D8%A7%D9%84%D8%B9%D9%84%D8%A7%D8%A1_%D8%A7%D9%84%D9%85%D8%B9%D8%B1%D9%8A آرکائیو شدہ 2021-11-20 بذریعہ وے بیک مشین
- 973ء کی پیدائشیں
- 1057ء کی وفیات
- اخلاقیات کے فلسفی
- اسلام کے نقاد
- ایشیا میں اسلام مخالفت
- تارک الدنیا شخصیات
- تنوخ
- حلب کی شخصیات
- خانقاہ نشین
- خدا پرست شخصیات
- خدا پرست فلاسفہ
- دسویں صدی کی عرب شخصیات
- سابقہ مسلمان
- ضد مذہب
- عربی شعراء
- عہد عباسی کے شعرا
- گیارہویں صدی کی عرب شخصیات
- گیارہویں صدی کے مصنفین
- مذاہب کے نقاد
- مسیحیت کے نقاد
- معرۃ النعمان کی شخصیات
- نابینا مصنفین
- یہودیت کے نقاد
- سوری سابقہ مسلم شخصیات
- عقلیت پسند
- سوری ملحدین