اثر بریلوی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
اثر بریلوی
معلومات شخصیت
پیدائش 2 دسمبر 1910  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
مرادآباد  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
تاریخ وفات صدی 20  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ وفات (P570) ویکی ڈیٹا پر
رہائش بریلی  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں رہائش (P551) ویکی ڈیٹا پر
شہریت British Raj Red Ensign.svg برطانوی ہند
Flag of India.svg بھارت  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شہریت (P27) ویکی ڈیٹا پر
مذہب مسیحیت[1]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مذہب (P140) ویکی ڈیٹا پر
عملی زندگی
پیشہ شاعر  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر
P literature.svg باب ادب

اصلی نام اے وی ڈیوڈ تھا، اثر تخلص تھا، اثر بریلوی نام سے شہرت پائی، 2 دسمبر سنہ 1910 عیسوی میں بمقام مرادآباد پیدا ہوئے، سنہ وفات نا معلوم۔ تعلیم لاہور میں حاصل کی، میٹرک پاس کر کے ریلوے میں ملازمت اختیار کی اور ہیڈ کلرک عہدے پر ریٹائرمنٹ تک برقرار رہے، اس کے بعد بریلی میں سکونت اختیار کر لی۔[2]

بچپن سے کتب بینی کا شوق تھا خصوصا مذہبی کتابوں کا، پادری محبوب مسیح بیدار بریلوی کے شاگرد تھے، مہاراجا بھرت پور کے موتی محل مشاعروں میں شرکت کی ہے، ان کے کلام زیادہ تر نعتیہ ہیں، گاہے گاہے مسیحی رسالوں میں نظر آ جاتے تھے، لکھنے کا بہت شوق تھا۔[2]

نمونۂ کلام[ترمیم]

انداز بے رخی ہے تیرا ساز گار ہے
جو جتنا دور دور ہے اتنا ہی پیار ہے
رنگت نہیں شباب کی خونِ کمسنی
سرخی جو تیرے رخ پہ صنم آشکار ہے[3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ڈی اے ہیریسن قربان، اردو کے مسیحی شعرا، جنوری 1983ء
  2. ^ ا ب ڈی اے ہیریسن قربان، اردو کے مسیحی شعرا، جنوری 1983ء، ص 111
  3. ڈی اے ہیریسن قربان، اردو کے مسیحی شعرا، جنوری 1983ء، ص 112