مندرجات کا رخ کریں

مراد آباد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(مرادآباد سے رجوع مکرر)

मुरादाबाद
شہر
مراد آباد ریلوے اسٹیشن
مراد آباد ریلوے اسٹیشن
عرفیت: پیتل کا شہر
ملکبھارت
ریاستاتر پردیش
ضلعمرادآباد
رقبہ
 • کل3,493 کلومیٹر2 (1,349 میل مربع)
بلندی198 میل (650 فٹ)
آبادی (2011)
 • کل889,810
 • کثافت250/کلومیٹر2 (660/میل مربع)
زبانیں
 • دفتریہندی، اردو، انگریزی زبان، کھڑی بولی، ہریانوی، پنجابی زبان، Kumaoni
منطقۂ وقتبھارتی معیاری وقت (UTC+5:30)
ڈاک اشاریہ رمز244001
رمز ٹیلی فون0591
گاڑی کی نمبر پلیٹUP 21
ویب سائٹwww.moradabad.nic.in

مراد آباد بھارتی ریاست اترپردیش کا ایک تاریخی اور صنعت و حرفت کے نقطہ نظر سے اہم شہر ہے۔ یہ مراد آباد ضلع کا صدر مقام، کمشنری اور میونسپل کارپوریشن بھی۔ مراد آباد قومی دار الحکومت نئی دہلی سے 167 کلومیٹرکے فاصلے پر ہے اور ریاستی راجدھانی لکھنؤ یہاں سے 344 کلومیٹردور شمال مغرب میں واقع ہے۔ مراد آباد رام گنگا ندی کے کنارے آباد ہے۔

مغل شہنشاہ شاہجہان کے عہد حکومت میں کتھیہرکے گورنر رستم خان نے اس شہرکا نام شہنشاہ کے سب سے چھوٹے بیٹے شہزادہ مراد بخش کے نام پر مرادآباد رکھا تھا۔ قیام کے فوراً بعد ہی یہ شہر سنبھل کی جگہ کتھیہرکا صدر مقام بن گیا۔ آگے چل کر 1740ء میں علی محمد خان نے روہیل کھنڈ سلطنت میں اس کو شامل کر لیا تھا۔ پہلی روہیلا جنگ میں روہیلوں کے زوال کے بعد یہ شہر 1774ء میں ریاست اودھ کے زیر نگیں آگیا اورپھر اسے نوابان اودھ نے 1801ء میں برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی کے حوالے کر دیا۔ انیسویں صدی کے اوائل میں روہیل کھنڈ کا علاقہ پرنسلی ریاست رام پور اور دو اضلاع بریلی اور مرادآباد میں تقسیم کیا گیا تھا۔ مرادآباد موخر الذکر کا ہیڈ کوارٹر بن گیا۔

مراد آباد انیسویں صدی کے نصف آخر میں ریلوے لائنوں سے جڑا۔ مرادآباد کو چندوسی سے جوڑنے والی ایک لائن 1872ء میں بنائی گئی تھی اور اسے 1873ء میں بریلی تک وسعت دی گئی۔ بریلی-مراد آباد کا راستہ رام پور سے ہوتا ہوا 1894ء میں مکمل ہوا تھا۔ اس کو 1886ء میں سہارنپور تک بڑھایا گیا تھا۔ ایک برانچ لائن علی گڑھ کے لیے وایا چندوسی 1894ء میں کھولی گئی جبکہ مراد آباد کو 1900ء میں غازی آباد سے جوڑا گیا۔ مرادآباد شمالی ریلوے (NR) کا ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہے۔ یہ شہر پیتل نگری ("براس سٹی") کے نام سے مشہور ہے، اس لیے کہ پیتل کی دستکاری کی صنعت یہاں بڑے پیمانے پر موجود ہے۔ مرادآباد سمارٹ سٹی کی فہرست میں شامل ہے۔

تفصیلات

[ترمیم]

مراد آباد کا رقبہ 3,493 مربع کیلومیٹر ہے اور اس کی مجموعی آبادی 889,810 افراد پر مشتمل ہے اور 198 میٹر سطح دریا سے بلندی پر واقع ہے۔ درگاہ حضرت مخدوم سید جمال الدین زیدی الواسطی588ھ سرسی سادات درگاہ حضرت سید زید کلاں نقوی نیشاپوری632ھ سرسی سادات درگاہ حضرت سیدحسن عارف نقوی نیشاپوری 734ھ سرسی سادات

مراد آباد کے شاعر اور ادیب

[ترمیم]
  1. جگر مرادآبادی

1890 - 1960 | مرادآباد, بھارت ممتاز ترین قبل ازجدید شاعروں میں نمایاں، بے پناہ مقبولیت کے لیے معروف

(02) راغب مرادآبادی کا تعارف تخلص :'راغب'اصلی نام :سید اصغر حسین پیدائش :27 Mar 1918 | دلی وفات :19 Jan 2011 | کراچی, سندھ

(03) دشینت کمار 1933 - 1975 | مراد آباد, انڈیا بیسوی صدی کے نامور ہندی شاعراور فکشن نویس، اپنی مقبول عام نظموں کے ساتھ ہندی میں غزل گوئی کے لیے جانے جاتے ہیں

(04)محمد حسن 1926 پیدائش مراد آباد - 2010 | دلی, انڈیا

(05)رئیس فروغ پیدائش مراد آباد 1926 - وفات 1982 | کراچی, پاکستان

(06)حامد حسن قادری پیدائش مراد آباد 1887 - وفات 1964 | کراچی, پاکستان اردو زبان کے مؤرخ کی حیثیت سے مشہور ہیں۔ ان کی کتاب "تاریخ داستان اردو” اردو نثر کی سب سے اچھی اور جامع کتاب ہے

(07)اقبال مجید پیدائش مراد آباد 1934 - وفات 2019 | بھوپال, انڈیا جدید افسانہ نگاروں میں ممتاز۔اپنے تہ دار افسانوی اسلوب کے لیے جانے جاتے ہیں۔

(08)خورشید الاسلام پیدائش مراد آباد 1919 - وفات 2006 | علی گڑہ, انڈیا اردو کے اہم ترین نقادوں میں نمایاں

(09)نثار احمد فاروقی پیدائش مراد آباد 1934 - 2004 | دلی, انڈیا مشہور سکالر اور صوفی علوم کے ماہر

(10)قمر مرادآبادی پیدائش مراد آباد 1910 وفات - 1987 مراد آباد

(11) راشد مفتی پیدائش مراد آباد 1945

(12)ظفر مرادآبادی پیدائش مراد آباد 1951 | وفات دلی, انڈیا

(13)عزیز مراد آبادی پیدائش مراد آباد 1942 | وفات بجنور, مراد آباد انڈیا

(14)اقبال بھارتی پیدائش مراد آباد 1938 | مراد آباد, انڈیا

(15)منوج اظہر پیدائش مراد آباد 1978 | مراد آباد, انڈیا

(16)منصور عثمانی پیدائش مراد آباد 1954 | مراد آباد, انڈیا

(17)نعیم سرمد پیدائش مراد آباد 1992 | دلی, انڈیا

(18)صغیر عالم پیدائش مراد آباد 1982 | مراد آباد, انڈیا

19)شاہ فضل رحمٰن گنج مراد آبادی 1793 - 1895 | مراد آباد, انڈیا صوفی بزرگ اور آزادی ہند کے بڑے مجاہد۔

(20)سر سید رضا علی پیدائش مراد آباد 1882 - 1949مراد آباد انڊيا

(21) ضیا ضمیر پیدائش مراد آباد 1977 | مراد آباد, انڈیا

(22)عابد حسن فریدی پیدائش مرادآباد 1889 - وفات 1945 | آگرہ, انڈیا

(23)محور سرسوی پیدائش مراد آباد 2002 | لکھنؤ, انڈیا

(24) محسن عثمانی پیدائش مراد آباد 1945 | پٹیالہ, انڈیا

(25) مجاہد فراز پیدائش مراد آباد 1969 | مراد آباد, انڈیا

(26) رفیع سرسوی پیدائش مراد آباد 1952 وفات - 2019 مروسہ

(27) رشیدہ عیاں پیدائش مراد آباد 1932 | لندن, برطانیہ

(28) ونیت آشنا پیدائش مراد آباد 1969 | چندوسی, انڈیا

(29) ذاکر فیضی پیدائش مراد آباد 1978 | دلی, انڈیا نوجوان افسانہ نگار۔ اردو کے افسانوی ادب پر اپنی تنقیدی تحریروں کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔

(30) عاصی سعید پیدائش مراد آباد 1922 | مراد آباد, انڈیا

(31) انیتا موہن پیدائش مراد آباد 1967 | بنارس, انڈیا

(32) انور کیفی پیدائش مراد آباد

           1946مراد آباد انڈیس

(33) عارف حسن خان پیدائش مراد آباد 1951 | مراد آباد, انڈیا

(34) اشفاق حسین پیدائش مراد آباد ۔۔۔۔ مراد آباد, انڈیا

(35) اشرف شاد پیدائش مراد آباد 1949 | سڈنی, آسٹریلیا

(36) ڈی۔اے ہیرسن قربان پیدائش مراد آباد 1919 | سہارن پور, انڈیا

(37) احتشام بچھرایونی پیدائش مراد آباد 1939 | مراد آباد, انڈیا

(38) اعجاز وارثی پیدائش مراد آباد 1911 - وفات 1993 | مراد آباد, انڈیا

(39) فرحت علی خاں پیدائش مراد آباد 1986 | مراد آباد, انڈیا

(40) گوہر عثمانی پیدائش مراد آباد 1924 - 2004 | مراد آباد, انڈیا

(41) گلزار مرادآبادی پیدائش مراد آباد 1988 | ریاض, سعودیہ عربیہ

(42) حیرت مرادآبادی پیدائش مراد آباد 1937 | مراد آباد, انڈیا

(43) ابن کنول پیدائش مراد آباد 1957 - 2023 | دلی, انڈیا مابعد جدید افسانہ نگاروں میں شامل۔کئی تنقیدی کتابوں کے مصنف۔ دہلی یونی ورسٹی کے شعبۂ اردو سے وابستہ۔

(44) ارشاد امروہوی پیدائش مراد آباد 1939 | لکھنؤ, انڈیا

(45) جلال افسر سنبھلی پیدائش مراد آباد 1951 | مراد آباد, انڈیا

(46) جمال بھارتی پیدائش مرا آباد 1931 | دلی, انڈیا

(47) جمشید علی پیدائش مراد آباد تاریخ پیدائش کا پتانہی ہے

(48) کیف مرادآبادی پیدائش مراد آباد 1907 - 1976وفات مراد آباد انڈیا

(49) کیلاش ماہر پیدائش مراد آباد 1928 | مراد آباد, انڈیا

(50) خواجہ احمد فاروقی پیدائش مراد آباد 1917 - 1996 | دلی, انڈیا

(51) کوکب مرادآبادی پیدائش مراد آباد تاریخ کا پتا نہی ہے

(52) ایم۔ شفیق انصاری پیدائش مراد آباد 1947 | مراد آباد, انڈیا

53) ماہر چاند پوری پیدائش مراد آباد 1925 | مراد آباد, انڈیا

(54) ماجد علی کاوش پیدائش مراد آباد 1949مراد آبا انڈیا

(55) منگل سین بیدل مرادآبادی پیدائش کا پتا نہی ہے

(56) مردان علی خاں رانا پیدائش مراد آباد 1879 وفات سری نگر

(57) مشکور مرادآبادی پیدائش معلوم نہ ہے مراد آباد, انڈیا

(58) معصوم مرادآبادی پیدائش مراد آباد 1961 | دلی, انڈیا

(59) معراج نقوی پیدائش تاریخ معلوم نہی ہے مراد آباد, انڈیا

(60) محمد ضیاء الدین انصاری پیدائش مراد آباد 1942 | علی گڑہ, انڈیا

(61) مصطفیٰ راہی پیدائش مراد آباد 1931 - 1986 | راول پنڈی, پاکستان

(62) ناز مرادآبادی 1936 | مراد آباد, انڈیا

(63) نعیم حامد علی پیدائش مراد آباد

      1945مراد آباد انڈیا

(64) نجمہ عزیز پیدائش تاریخ معلوم نہ ہے مراد آباد, انڈیا

(65) نازنین بیگم ناز پیدائش مراد آباد

       1925مراد آباد

(66) نور محمد نور پیدائش مراد آباد

        1930  مراد آباد انڈیا

(67) قاضی عبد الغفار پیدائش مراد آباد 1889 - 1956 | علی گڑہ, انڈیا اردو کے معروف ترین فکشن نگاروں میں شامل، اپنی غیر معمولی دلچسپ نثر کے لیے معروف۔’لیلی کے خطوط‘ اور ’مجنوں کی ڈائری‘ جیسی اہم کتابوں کے مصنف۔

(68) قاضی احتشام بچھرونی پیدائش معلوم نہ ہے مراد آباد, انڈیا

(69) راز مراد آبادی پیدائش مراد آباد

         1916 - 1982مرادآباد انڈیا

(70) رحمت امروہوی پیدائش مراد آباد 1929 | احمد آباد, انڈیا

(71) رضاء الرحمن عاکف سنبھلی پیدائش مراد آباد

         1962  مراد آباد انڈیا 

(72) ریحان احمد عباسی مراد آباد 1932 | دلی, انڈیا

(73) سعید نعمانی مرادآبادی 1953 | مراد آباد, انڈیا

(74) سمیع اللہ اشرفی پیدائش مراد آباد 1930 | علی گڑہ, انڈیا

(75) سردار خان سوز پیدائش مراد آباد 1934 | نیو جرسی, ریاستہائے متحدہ امریکا

(76) سید مسعود حسن قیصر امروہوی پیدائش مراد آباد 1919 | علی گڑہ, انڈیا

(77) شاہد احسن مرادآبادی 1925 | مراد آباد, انڈیا

(78) شاکر حسین اصلاحی پیدائش مراد آباد 1979 | مراد آباد, انڈیا

(79) شبھم کشیپ پیدائش مراد آباد 1998 | مراد آباد, انڈیا

(80) سبحان اسد پیدائش مراد آباد 1982 | مراد آباد, انڈیا

(81) سید محمد عبد العلی عابد پیدائش معلوم نہ ہے مراد آباد, انڈیا

(82) تسکین زیدی پیدائش مراد آباد 1942 | کانپور, انڈیا

(83) وہاب انصاری پیدائش تاریخ معلوم نہ ہے مراد آباد انڈیا

(84) وکرم گور ویراگی پیدائش تاریخ معلوم نہ ہے مراد آباد, انڈیا

(85) واقفؔ مرادآبادی 1904 - 1966 | مراد آباد, انڈیا

(86) ظفر عادل قریشی پیدائش مراد آباد 1948 | مراد آباد, انڈیا

(87) ضامن علی خاں پیدائش مراد آباد 1944وفات - 1988 دہلی۔ انڈیا

(88) ضیاء جبل پوری پیدائش مراد آباد 1932 | نظام آباد, انڈیا

(89) ضیاء شادانیٍ پیدائش مراد آباد 1948 | مراد آباد, انڈیا

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]