اجیت کور
اجیت کور | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 16 نومبر 1934ء (90 سال) لاہور |
شہریت | بھارت برطانوی ہند ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–) |
شریک حیات | راجندر سنگھ (شادی۔ 1952ء) |
عملی زندگی | |
صنف | ناول، مختصر کہانی، یادداشت |
تعلیمی اسناد | ایم اے |
پیشہ | شاعر ، مصنفہ ، ناول نگار ، افسانہ نگار |
پیشہ ورانہ زبان | پنجابی |
کارہائے نمایاں | خانہ بدوش |
اعزازات | |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
اجیت کور (پیدائش: 16 نومبر 1934ء) آزادی کے بعد کی پنجابی ادیبہ ہیں۔ وہ پنجابی فکشن خاص کر کہانی کی ایک بہت عمدہ اور منفرد لکھاری ہیں۔ جنھوں نے "عورت مرد کے رشتوں کو بڑی بے باکی اور گہرائی سے پیش کیا ہے۔ [3] اور انسانی زندگی کے احساسات، مرد عورت کے رشتے کی خوبصورتی اور جذباتی کشمکش، تنہائی کا دکھ، انسانی رشتوں کی پیچیدگیاں، پنجاب کی عورت کے کرب کو بہت بے باکی سے بیان کیا ہے۔[4] کامریڈ لدھیانوی کے بقول ’’دہلی کی بدحالی اور بدعنوانی اور ملک کے بڑھتے ہوئے مصائب سے لے کر اسی کی دہائی میں پنجاب کے سانحات تک ان کے قلم نے بڑی شدت سے مضامین اور کہانیاں لکھی ہیں۔[5] ان کی تحریریں نہ صرف خواتین کی جدوجہد کو اجاگر کرتی ہیں بلکہ اقتدار کے ایوانوں میں سماجی اور سیاسی انتشار اور بے شرمی کی بدعنوانی کے خلاف بھی ایک بھرپور مہم چلاتی ہیں۔ اجیت کور کا ماننا ہے کہ حقوق نسواں کا مطلب خود کو مضبوط کرنا ہے۔ آپ کو کرنا پڑے گا۔
ابتدائی زندگی
[ترمیم]اجیت کور 16 نومبر 1934 کو لاہور، صوبہ پنجاب (برطانوی ہند) میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد مکھن سنگھ اور والدہ کا نام جسونت کور تھا۔ انھوں نے ابتدائی تعلیم سیکرڈ ہارٹ اسکول اور خالصہ ہائی اسکول، لاہور سے حاصل کی۔ وہ جب دسویں جماعت میں زیر تعلیم تھیں کہ ملک کی تقسیم ہو گئی اور ان کا خاندان شملہ منتقل ہو گیا۔ 1948 میں دلی سے اجیت کور نے ایم اے اکنامکس اور بی ایڈّ کے امتحانات پاس کیے۔ انھوں نے اردو، انگریزی اور پنجابی ادب کا مطالعہ بھی کیا۔
تخلیقات پر کام
[ترمیم]ان کی آپ بیتی خانہ بدوش کا کئی ملکی و غیر ملکی زبانوں میں ترجمہ ہوا۔ وہ اب بھی خود کو خانہ بدوش ہی کہتی ہیں۔انگریزی میں ان کی کہانیوں کا مجموعہ ڈیڈّ اینڈ بہت مقبول ہوا۔ ان کی کچھ مقبول تصانیف جیسے پوسٹمارٹم، خانہ بدوش، غوری، قصائی باڑا، کوڑا کباڑا اور کالے کھوہ ہندی ترجمے میں دستیاب ہیں۔ ان کی سات کتابیں پاکستان میں شائع ہوئی ہیں۔ ۔ نا مارو اور ٹیوی دھاراواہک پر ڈراما بنا ہے۔ گلبانو، چوکھٹ اور مامی پر ٹیلی فلمیں بنی ہیں۔[6]
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ https://sahitya-akademi.gov.in/fellows/sahitya_akademi_fellowship.jsp — اخذ شدہ بتاریخ: 18 دسمبر 2024
- ↑ http://sahitya-akademi.gov.in/awards/akademi%20samman_suchi.jsp#PUNJABI — اخذ شدہ بتاریخ: 7 مارچ 2019
- ↑ http://www.loc.gov/acq/ovop/delhi/salrp/ajeetcour.html
- ↑ اجیت کور دیاں برتانتک جگتاں-جگبیرں کور [مردہ ربط]
- ↑ پرسدھ لیخکا اجیت کور نال اک انٹرویو/گفتگو ڈاکٹر.ساتھی لدھیانوی-لنڈنانوی
- ↑ "Archived copy"۔ 04 فروری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جنوری 2014
- 1934ء کی پیدائشیں
- 16 نومبر کی پیدائشیں
- لاہور میں پیدا ہونے والی شخصیات
- ساہتیہ اکیڈمی اعزاز یافتگان برائے پنجابی ادب
- ادب اور تعلیم کے شعبے میں پدم شری وصول کنندگان
- بیسویں صدی کی بھارتی مصنفات
- بقید حیات شخصیات
- پنجابی زبان کے مصنفین
- بیسویں صدی کے ہندوستانی ناول نگار
- بھارتی خواتین ناول نگار
- بیسویں صدی کے بھارتی شعرا
- بھارتی شاعرات
- بھارتی یاداشت نگار