مندرجات کا رخ کریں

اسلام سوال و جواب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اسلام سوال و جواب
سائٹ کی قسم
اسلامی/مذہبی
دست‌یابعربی، انگریزی، فارسی، جاپانی، چینی، اویغور، فرانسیسی، ہسپانوی، انڈونیشیائی، جرمن، پرتگیزی، ہندی، روسی، اردو، ترکی اور بنگالی
بانیمحمد صالح المنجد
ویب سائٹhttp//islamqa.info
الیکسا درجہPositive decrease 4,388 (بمطابق 18 جون 2018ء (2018ء-06-18))
تجارتیNo
آغاز1997ء
موجودہ حیثیتفعال

ویژن

[ترمیم]

اسلام کے متعلق انسائیکلوپیڈیا۔

خاص مقصد

[ترمیم]

اسلام سوال و جواب ویب سائٹ ایک دعوتی، علمی اور تعلیمی ویب گاہ ہے، اسلام سے متعلق – ممکنہ حد تک – آسان وسائل کے ذریعے، مشورے اور مدلل جوابات فراہم کرنا اس کا ہدف ہے، چاہے سائل مسلم ہو یا غیر مسلم، ان جوابات کی نگرانی اسلامی لیکچرار اور قلمکار الشیخ محمد صالح المنجد کرتے ہیں۔

ویب گاہ کے اہداف

[ترمیم]
  • اسلام کی ترویج اور اسلام کی دعوت۔
  • شرعی علوم کی نشر و اشاعت اور مسلمانوں میں جہالت کا خاتمہ۔
  • مدلل شرعی جوابات اور مشوروں کے ذریعے لوگوں کے مسائل کا حل۔
  • اسلام کے متعلق شبہات پھیلانے والوں کا رد۔
  • زندگی کے مختلف گوشوں سے متعلق علمی، تربیتی اور سماجی مشوروں کے ذریعے لوگوں کی رہنمائی۔

ویب گاہ کا منہج

[ترمیم]

یہ ویب گاہ اہل سنت و الجماعت کے عقائد اور سلف صالحین کی راہ پر چلنے کی داعی ہے، ویب گاہ کی اولین ترجیح ہے کہ جوابات قرآن مجید، صحیح احادیث نبویہ، چاروں فقہی مذاہب کے ائمہ امام ابو حنیفہ، امام مالک، امام شافعی اور امام احمد بن حنبل سمیت دیگر متقدمین اور متاخرین اہل علم کی گفتگو، مختلف فقہی اکادمیوں کی قرار دادوں کے ساتھ ساتھ مختلف شرعی گوشوں کے ماہرین کی آرا پر مشتمل ہوں۔

ویب گاہ فضولیات، گالم گلوچ اور مناظرانہ امور جیسی بے فائدہ باتوں میں دخل اندازی سے اجتناب کرتی ہے۔[1]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. [https//islamqa.info/ur/about-us اسلام سوال و جواب]