الطاف فاطمہ
| الطاف فاطمہ | |
|---|---|
| معلومات شخصیت | |
| پیدائش | 10 جون 1927ء [1] لکھنؤ، برطانوی ہندوستان |
| وفات | 29 نومبر 2018ء (91 سال) لاہور |
| شہریت | |
| عرفیت | الطاف فاطمہ |
| مذہب | اسلام |
| عملی زندگی | |
| صنف | ناول نگاری، ترجمہ نگاری، افسانہ نگاری |
| مادر علمی | جامعہ پنجاب |
| پیشہ | ناول نگار [2]، مصنف [3]، استاذ جامعہ [4] |
| پیشہ ورانہ زبان | اردو |
| درستی - ترمیم | |
الطاف فاطمہ (1927ء-2018ء) کا شمار پاکستان کی نامور ناول نگار، افسانہ نگار، مترجم اور معلم خواتین میں ہوتا ہے۔[5]
ابتدائی زندگی
الطاف فاطمہ کا تعلق ریاست پٹیالہ سے ہے۔ ان کے والد کا نام فضل امین تھا۔ الطاف فاطمہ لکھنوء میں 1927ء میں پیدا ہوئیں۔ اسی جگہ انھوں نے ہوش سنبھالا اور لکھنؤ کی تہذیبی روایات کا اثران کی شخصیت پر پڑا۔ تقسیم ملک کے بعد وہ اپنے خاندان کے ساتھ لاہور آگئیں۔ یہاں لیڈی میکلیگن کالج سے بی ایڈ کیا۔ اس کے بعد پنجاب یونیورسٹی سے اردو ادب میں ایم اے کرنے کے بعد اسلامیہ کالج برائے خواتین لاہور میں اردو کی استاد مقرر ہوئیں۔ اور اسی کالج سے شعبہِ اردو کی سربراہ کی حیثیت سے ریٹائر ہوئیں۔
تخلیقی سفر
الطاف فاطمہ کا پہلا افسانہ انيس سو باسٹھ ميں لاہور کے موقر ادبي جريدے ’ادب لطيف‘ ميں شائع ہواتھا۔[6] الطاف فاطمہ کے افسانے ملک کے مشہور جرائد میں شائع ہوتے رہتے ہیں۔ ان کے چارناول، نشانِ محفل، دستک نہ دو، چلتا مسافر اور خواب گر شائع ہو چکے ہیں۔ ’’اردو میں سوانح نگاری‘‘ ایک اچھی تنقیدی کتاب ہے۔ افسانوں کے چار مجموعہ وہ جسے چاہا گیا، تار عنکبوت، جب دیواریں گریہ کرتی ہیں، دید وادید، گواہی آخر شب کی بھی شائع ہو چکے ہیں۔ الطاف فاطمہ نے ہمیشہ ناول اور افسانے اس قدر فن کی گہرائی میں ڈوب کر لکھے کہ بقول ان کے سقوط ڈھاکہ پر انھوں نے اپنا ناول چلتا مسافر دس برس ميں مکمل کيا تھا۔ الطاف فاطمہ 29نومبر 2018 کو وفات پا گئیں۔[7]
ناول
- نشان ِ محفل (ناول) 1960ء[8]
- دستک نہ دو (ناول) 1964ء[9]
- چلتا مسافر (ناول) 1980ء
- خواب گر (ناول)2008ء
افسانوی مجموعے
- تار ِ عنکبوت (افسانے) 1990ء[10]
- جب دیواریں گریۂ کرتی ہیں (افسانے) 1988ء
- وہ جسے چاہا گیا (افسانے) مکتبۂ اُردو ڈائجسٹ۔ لاہور 1969ء
- دید وادید (افسانے) 2017ء انفاق فاؤنڈیشن، کراچی لٹریچر فیسٹیول کی جانب سے انعام یافتہ[11]
- گواہی آخر شب کی (افسانے) 2018[12]
تنقید
- اُردو میں فن ِ سوانح نگاری اور اس کا ارتقا (تحقیق و تنقید ) کراچی، اُردو اکیڈمی سندھ۔ اپریل 1961ء[13]
متفرق
- روزمرہ آداب (1963ء)
تراجم
- جاپانی افسانہ نگار خواتین (ترجمہ) نوریکو مینرو ٹالپٹ، کیو کواربے سیلڈن، الطاف فاطمہ، مترجم، لاہور، گورا پبلشرز، 1994ء
- سچ کہانیاں : بنگالی، گجراتی، مراٹھی، تامل اور ہندی افسانے لاہور۔ 2000ء[14]
- بڑے آدمی اور ان کے نظریات، سیاسی مضامین
- نغمے کا قتل، ہارپر لی[15]
- حویلی کے اندر، رما مہتہ
- میرے بچے میری دولت، ڈیبی ٹیلر[16]
- موتی، جان سٹین بیک
- زیتون کے جھنڈ، ایلسا مارسٹن، (2016)
- لاطینی امریکی خواتین کے افسانے
حوالہ جات
- ↑ Writer Altaf Fatima passes away
- ^ ا ب ناشر: او سی ایل سی — وی آئی اے ایف آئی ڈی: https://viaf.org/viaf/3816973
- ↑ ناشر: کتب خانہ کانگریس — کتب خانہ کانگریس اتھارٹی آئی ڈی: https://id.loc.gov/authorities/n82066866
- ↑ کتب خانہ کانگریس اتھارٹی آئی ڈی: https://id.loc.gov/authorities/n82066866
- ↑ https://www.rekhta.org/authors/altaf-fatima-2/all/
- ↑ عالمی اخبار http://aalmiakhbar.com/archives/29185 آرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ aalmiakhbar.com (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل)
- ↑ https://www.dawn.com/news/1448472/writer-altaf-fatima-passes-away/
- ↑ https://www.rekhta.org/ebooks/nishan-e-mahfil-altaf-fatima-ebooks/
- ↑ https://www.rekhta.org/ebook-detail/dastak-na-do-altaf-fatima-ebooks/
- ↑ https://www.rekhta.org/ebook-detail/taar-e-ankaboot-altaf-fatima-ebooks/
- ↑ https://www.samaa.tv/news/2018/02/live-updates-karachi-literature-festival//
- ↑ http://jumhooripublications.com/altaf-fatima/
- ↑ https://www.rekhta.org/ebook-detail/urdu-adab-mein-fan-e-sawaneh-nigari-ka-irtiqa-ebooks/
- ↑ https://librarypk.com/sachi-kahaniyan//
- ↑ https://www.rekhta.org/ebooks/detail/naghme-ka-qatl-harper-lee-ebooks?lang=ur
- ↑ https://mashalbooks.org/product/my-children-my-gold//
- 1927ء کی پیدائشیں
- 10 جون کی پیدائشیں
- 2018ء کی وفیات
- 29 نومبر کی وفیات
- لاہور میں وفات پانے والی شخصیات
- پاکستانی خواتین
- پاکستانی معلمین
- اتر پردیش کی مصنفات
- اردو افسانہ نگار
- اردو مترجمین
- اردو ناول نگار
- اکیسویں صدی کی پاکستانی مصنفات
- بیسویں صدی کی پاکستانی مصنفات
- بیسویں صدی کے پاکستانی مصنفین
- پاکستانی افسانہ نگار
- پاکستانی خواتین مصنفین
- پاکستانی خواتین ناول نگار
- پاکستانی شخصیات بلحاظ پیشہ
- پاکستانی غیر افسانوی مصنفین
- پاکستانی مترجمین
- پاکستانی مسلم شخصیات
- پاکستانی مصنفات
- پاکستانی مصنفین
- پاکستانی ناول نگار
- پاکستانی نسائیت پسند مصنفین
- خواتین ناول نگار
- فضلا جامعہ پنجاب
- لاہور کے مصنفین
- لاہوری شخصیات
- لکھنؤ کے مصنفین
- لکھنؤ میں پیدا ہونے والی شخصیات
- مترجمین
- مترجمین بلحاظ قومیت
- نسائیت پسند پاکستانی
- مہاجر شخصیات
- عرب نژاد پاکستانی شخصیات
