اللہ (اسلام)
اللہ عربی زبان کا لفظ ہے۔ یہ خدا کا ذاتی نام ہے۔[1] اسلامی عقیدہ کے مطابق اللہ واحد ہے، ہر چیز پر قادر ہے، وہ کائنات کا ہمیشہ سے ہمیشہ تک مالک اور حاکم ہے۔ وہ ہر وجود پزیر چیز کا خالق ہے۔[1][2][3] ;[1][2][4] وہ رحیم ہے، رحمان ہے۔ ازل سے ہے اور ابد تک رہے گا۔ اس کی نا کوئی ابتدا ہے اور نا انتہا۔[5] یوم قیامت سے قبل کوئی انسانی آنکھ اس کی ذات کو نہیں دیکھ سکتی۔[6] وہ کسی کا محتاج نہیں ہے۔[7] اس کو کسی نے نہیں جنا اور نا اس نے کسی کو جنا۔ یعنی اللہ کا کوئی والد یا والدہ نہیں ہے اور نا ہی وہ کسی کا والد ہے۔[8] وہ نا تو کوئی مادہ ہے اور نا ہی روح۔[9] وہ عرش الہی کا مالک ہے اور اس پر مستوی ہے۔[10] اسے کوئی آنکھ نہیں دیکھ سکتی وہ اس کی نظر سب پر ہے۔[11] اسلام میں صرف ایک خدا کا تصور ہے جسے توحید کہتے ہیں۔ اس کے 99 اسماء اللہ الحسنیٰ ہیں اور ہر نام اس کی صفات کا پتا دیتا ہے۔[2][12][13] اللہ سب سے بڑا، طاقتور، سب کا مالک و حاکم ہے اور وہ چیز پر قادر ہے۔ کوئی اس کی قدرت اور قبضہ سے باہر نہیں ہے۔ اس کے ناموں میں سے الرحمن اور الرحیم بہت مشہور ہیں جو اس کی رحمت کا ظاہر کرتے ہیں۔[12][13]
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب پ Louis Gardet (1960)۔ "Allāh"۔ $1 میں C. E. Bosworth، E. J. van Donzel، W. P. Heinrichs، B. Lewis، Ch. Pellat، J. Schacht۔ دائرۃ المعارف الاسلامیہ۔ 1۔ لائیڈن: Brill Publishers۔ ISBN 978-90-04-16121-4۔ doi:10.1163/1573-3912_islam_COM_0047
- ^ ا ب پ Gerhard Böwering (2006)۔ "God and his Attributes"۔ $1 میں Jane Dammen McAuliffe۔ Encyclopaedia of the Qurʾān۔ II۔ لائیڈن: Brill Publishers۔ ISBN 90-04-14743-8۔ doi:10.1163/1875-3922_q3_EQCOM_00075
- ↑ John L. Esposito (2016) [1988]۔ Islam: The Straight Path (Updated 5th ایڈیشن)۔ اوکسفرڈ: اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس۔ صفحہ: 22۔ ISBN 978-0-19-063215-1
- ↑ John L. Esposito (2016) [1988]۔ Islam: The Straight Path (Updated 5th ایڈیشن)۔ اوکسفرڈ: اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس۔ صفحہ: 88۔ ISBN 978-0-19-063215-1
- ↑ "Allah." دائرۃ المعارف بریٹانیکا۔ 2007. Encyclopædia Britannica
- ↑ "The Quranic Arabic Corpus – Translation"۔ corpus.quran.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اپریل 2021
- ↑ IslamicFinder۔ "Recite Surah Ikhlas with English Translation – Al Quran"۔ IslamicFinder (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اپریل 2021
- ↑ "The Quranic Arabic Corpus – Translation"۔ corpus.quran.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ 2021
- ↑ Benjamin W. McCraw, Robert Arp Philosophical Approaches to Demonology Taylor & Francis 2017 آئی ایس بی این 9781315466767 page 138
- ↑ Britannica Encyclopedia, Islam, p. 3
- ↑ قرآن 6:103 (ترجمہ از یوسف علی)
- ^ ا ب David Bentley (ستمبر 1999)۔ The 99 Beautiful Names for God for All the People of the Book۔ William Carey Library۔ ISBN 0-87808-299-9
- ^ ا ب Encyclopedia of the Modern Middle East and North Africa, Allah