اسماعیل بن ابراہیم (محدث)
(امام بخاری کے والد گرامی سے رجوع مکرر)
اسماعیل بن ابراہیم | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
تاریخ پیدائش | 9 دسمبر 756ء |
تاریخ وفات | 26 دسمبر 810ء (54 سال) |
اولاد | محمد بن اسماعیل بخاری |
عملی زندگی | |
پیشہ | محدث |
درستی - ترمیم |
اسماعیل بن ابراہیم (پیدائش: 9 دسمبر 756ء— وفات: 26 دسمبر 810ء) امام بخاری کے والد تھے۔ ابو الحسن اسماعیل بن ابراہیم ثقہ محدثین میں سے ہیں۔
ثقاہت[ترمیم]
چنانچہ امام ابن حبانؒ نے اپنی کتاب الثقات میں ان کا تذکرہ کیا ہے۔[1]
اسماعیل، حضرت حماد بن زید اور حضرت امام مالک سے روایت ہے کرتے ہیں کہ:
” | یعنی اسماعیل دونوں بزرگوں کے شاگرد ہیں۔ | “ |
- [2]
علاوہ ازیں امام ابن حبان نے اسماعیل کو محدثین کے طبقہ رابعہ میں بیان کیا ہے۔[3]
امام بخاریؒ نے رجالپر ایک کتاب التعلیق الکبیر لکھی ہے، اس میں انھوں نے اپنے والد کا تذکرہ کیاہے کہ انھوں نے حماد بن زید اور امام مالک سے حدیث روایت کی ہے اور انھوں نے (یعنی امام بخاریؒ کے والد نے) حضرت عبد اللہ بن مبارکؒ کی زیارت کی ہے اور ان سے مصافحہ بھی کیا ہے۔[4]
امام بخاری لکھتے ہیں :
” | رای حماد بن زید، صافح ابن المبارک بکلتا یدیہ | “ |
- [5][6] یعنی اسماعیل بن ابراہیم نے حماد بن زید کی زیارت کی،ابن مبارک سے دونوں ہاتھوں سے مصافحہ کی۔
علامہ شمس الدین ذہبی فرماتے ہیں :
” | کان ابو البخاری من العلماء الورعین | “ |
[7][8] امام بخاریؒ کے والد اسماعیل علما التقیا میں سے تھے۔
موصوف کے تقویٰ کا یہ عالم تھا کہ انتقال کے وقت کثیر مال ترکہ میں چھوڑا۔ لیکن فرماتے تھے کہ اس سارے مال میں ایک درہم بھی حرام یا مشتبہ نہیں ہے۔[4]
یہی مال امام بخاریؒ کی پرورش میں استعمال ہوا۔