اندر پرستھ کالج برائے نسواں، دہلی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

اندر پرستھ کالج برائے نسواں، دہلی (انگریزی: Indraprastha College for Women) (ہندی: इंद्रप्रस्थ महिला कॉलेज دہلی کا مشہور اور قدیم ترین کالج برائے نسواں ہے۔[1] اس کی بنیاد 1924ء میں رکھی گئی تھی اور اس کا الحاق دہلی یونیورسٹی ہے۔[2][3][4] کالج میں معاشیات، لبرل آرٹس، تجارت، ادب، کمپیوٹر سائنس، ملٹی میڈیا اینڈ ماس کمیونی کیشن کے شعبے میں گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن تک کی تعلیم دی جاتی ہے۔[5][6][7][8]

تاریخ[ترمیم]

اندرپرستھ کالج کی بنیاد اندرپرستھ گرلز کالج پر 1904ء میں رکھی گئی تھی۔ اس کالج کی تحریک جنگ آزادی کی کارکن، ماہر تعلیمات اور سماجی کارکن اینی بیسنٹ نے چلائی تھی اور لالا جوگل کشور کی قیادت میں دہلی کے چند لوگوں نے چھیپیوارہ، پرانی دہلی میں اس کا افتتاح کیا۔ اس کی پہلی پرنسپل جنوبی آسٹریلیا کی لیونورا گمینیر تھیں۔[9][10][11] 1922ء میں قائم کر دی دہلی یونیورسٹی نے اس کالج سے ساتھ الحاق کر لیا اور اپنے کالجوں میں شامل کر لیا۔ 1930ء اور 1938ء میں کالج میں ڈگری کورسز متعارف کرائے گئے۔ 1952ء میں کلوتی گپتا کے نام پر ایک ہاسٹل کا نام رکھا گیا۔ وہ کالج کی دوسری پرسنپل تھیں۔[12] 3 جولائی 1984ء کو کالج کا جشن ڈائمنڈ جبلی جشن منایا گیا۔[13]

2009ء میں 200 نشستوں پر مشتمل ایک ہاسٹل 1.53 ایکڑ زمین میں کالج کیمپس میں ہی بنایا گیا۔[14]

کورسز[ترمیم]

اندرپرستھ کالج دہلی یونیورسٹی کا وہ واحد کالج ہے جہاں ماس میڈیا اور ماس کمیونیکیشن میں گرجویشن کورس کرایا جاتا ہے۔[15] 2005ء میں آئی پی کالج میں پہلی دفعہ سائبر کیفے اور نیشنل سرویس اسکیم اور نیشنل کیڈیٹ کورپس کے دفاتر قائم کیے گئے۔[16]

2014ء میں آئی پی کالج دہلی یونیورسٹی کا پہلا کالج بنا جہاں شعبہ برائے ماحولیات قائم کیا گیا۔ کالج کا یہ سب سے نیا شعبہ ہے۔[17] ہر سال کالج اپنا سالانہ تہوار ‘شروتی‘ مناتا ہے۔[18][19] کالج کی دیگر تقریبات میں انگریزی زبان میں ‘ویواد‘ نامی بحث ہوتی ہے۔ اسے انگلش ڈیبیٹنگ سوسائٹی منعقد کرتی ہے۔[20] ایک سالانہ تھیٹر ‘کردار‘ ہر سال ڈراماٹک سوسائٹی کے ذریعہ منعقد ہوتا ہت۔[21]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Music fest at Indraprastha College held[مردہ ربط] دی انڈین ایکسپریس، 3 ستمبر 2002.
  2. Indraprastha College for Women Archived 23 اپریل 2009 at the Wayback Machine دہلی یونیورسٹی Website.
  3. Women, education and politics: the women's movement and Delhi's Indraprastha College، by Meena Bhargava, Kalyani Dutta. Oxford University Press, 2005. آئی ایس بی این 0-19-566911-8۔ Page 9۔
  4. "Indraprastha College for Women". India9.com. 14 اکتوبر 2005. اخذ شدہ بتاریخ 20 فروری 2011. 
  5. The Premier Colleges of India www.educationinfoindia.com.
  6. "Top colleges in India: Details, seats and cut-off percentages". انڈیا ٹوڈے. یاہو!. 13 جون 2012. 
  7. "DIRECTORY OF BEST COLLEGES 2015: ARTS". انڈیا ٹوڈے. 
  8. "DIRECTORY OF BEST COLLEGES 2015: COMMERCE". انڈیا ٹوڈے. 
  9. Delhi, the emperor's city: rediscovering Chandni Chowk and its environs، by Vijay Goel. Published by Lustre Press, 2003. آئی ایس بی این 81-7436-240-1۔
  10. REVIEWS: Cognisant Indian women ڈان (اخبار)، 26 نومبر 2006.
  11. IP college for women[مردہ ربط]، ہندوستان ٹائمز، 7 جون 2007.
  12. "College archive to share tales of women's movement". دی ٹائمز آف انڈیا. اگست 25, 2015. 
  13. Women in India & Japan: A Comparison، by Ramesh Madan. Published by Manak Publications, 2004. آئی ایس بی این 81-7827-099-4۔ Page 123۔
  14. I P College gets a second hostel، دی ہندو، 3 جون 2009.
  15. IP College set for hi-tech makeovers دی ٹائمز آف انڈیا، 15 جون 2005.
  16. "Environmental Studies". sites.google.com. اخذ شدہ بتاریخ 17 ستمبر 2016. 
  17. ۔۔۔students of Indraprastha College are preparing for annual fest ' Shruti '۔ Archived 1 دسمبر 2005 at the Wayback Machine دی انڈین ایکسپریس، 2 ستمبر 2005.
  18. Shruti 2002 دی ٹریبیون، 6 دسمبر 2002.
  19. "Indraprastha College for Women announces Vivaad'13". www.coolage.in. 14 دسمبر 2012. مؤرشف من الأصل في 17 مئی 2014. اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2014. 
  20. "IPCW Celebrates Kirdaar'14, Annual Theatre Festival". www.universityexpress.co.in. 2 مارچ 2014. مؤرشف من الأصل في 17 مئی 2014. اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2014.