انوار الحق کاکا خیل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سید انوار الحق کاکاخیل
معلومات شخصیت
پیدائشی نام انوار الحق
پیدائش 1920ء
ضلع پشاور، برطانوی ہند (موجودہ ضلع پشاور، خیبر پختونخوا، پاکستان)
وفات 1968ء
پشاور
قومیت  برطانوی ہند
 پاکستان
عرفیت حضرت مولانا سید انوار الحق کاکاخیل
مذہب اسلام
عملی زندگی
مادر علمی دارلعلوم دیوبند ہندوستان
پیشہ تدریس،لیکچرار،تصنیف وتالیف
کارہائے نمایاں تصانیف:انوار القرآن، تفسیر قرآن بزبان پشتو ،انوار النظر على شرح نخبته الفكر، انوار العلوم شرح سلم العلوم
باب ادب

انوار الحق کاکاخیل پاکستانی عالم دین،مفسر قرآن،مصنف،مدرس اور لیکچرار تھے۔ آپ دارلعلوم دیوبند کے فاضل اور حسین احمد مدنی کے شاگرد تھے۔ جامعہ اسلامیہ ڈابھیل میں شبیر احمد عثمانی کے ساتھ مدرس بھی رہے۔[1]

پیدائش[ترمیم]

سید انوار الحق کاکاخیل 1920ء میں بمقام پشاور صوبہ سرحد پیدا ہوئے۔

نسب[ترمیم]

آپ عیاض بابا جد خاندان سرشتہ میاں گان کی اولاد سے اور آگے شجرہ حضرت رحمکار سے جاملتا ہے۔[2]

تعلیم وتدریس[ترمیم]

ابتدائی تعلیم علاقہ کے علما سے حاصل کی تکمیل، دار العلوم دیوبند میں حسین احمد مدنی سے کی، فراغت کے بعد کچھ عرصہ شبیر احمد عثمانی کے ساتھ جامعہ اسلامیہ ڈابھیل میں تدریس کی۔ اسلامیہ کا لجیٹ اسکول جامعہ پشاور میں کچھ مدت پڑھاتے رہے۔ پھربطور لیکچرار اسلامیات آپ کا تقرر ہوا اور ایک عرصے تک تدریس کی۔[3]

تصانیف[ترمیم]

جامعہ اسلامیہ ڈابھیل کے عرصہ تدریس میں تصنیف کا آغاز ہوا ،جو آخر تک جاری رہا۔

کتب[ترمیم]

  • انوار القرآن، تفسیر قرآن بزبان پشتو
  • انوار النظر على شرح نخبته الفكر
  • انوار العلوم شرح سلم العلوم
  • رد بدعات
  • چهل حدیث معہ ترجمہ و تشریح
  • اسلامیات برائے بی اے (آپشنل)
  • اسلامیات برائے انٹر
  • انوارالاسلام ( مڈل جماعتوں کے لیے)
  • انمول موتی (چہل حدیث کا مجموعہ )

رسائل[ترمیم]

  • گفتہ نیکاں
  • ہمارے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم
  • رفقائے محسن اعظم
  • نماز کی سورتیں
  • امت کی مائیں
  • حج زکوۃ اور ان کے مسئلے
  • اسلامی عقیدے
  • افتتاح تعلیمات قرآن[4]

اولاد[ترمیم]

اولاد میں چار فرزند، افتخار علی شاہ ، وقار علی شاہ ، نجم الحسن اور ذوالفقارعلی شاہ مذکور ہیں۔[5]

انتقال[ترمیم]

ان کا دوران ملازمت دسمبر 1968ء کو پشاور میں وصال ہوا۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. علمائے سرحد کی تصنیفی خدمات ، از فیوض الرحمن ،صفحہ 26،27، فرنٹیئر پبلشنگ کمپنی اردو بازار لاہور
  2. علمائے سرحد کی تصنیفی خدمات ، از فیوض الرحمن ،صفحہ 26، فرنٹیئر پبلشنگ کمپنی اردو بازار لاہور 
  3. علمائے سرحد کی تصنیفی خدمات ، از فیوض الرحمن ،صفحہ 26، فرنٹیئر پبلشنگ کمپنی اردو بازار لاہور 
  4. پشتو زبان اور ادب کی تاریخ ، از محمد مدنی عباسی،صفحہ 117،مرکزی اردو بورڈ لاہور 
  5. علمائے سرحد کی تصنیفی خدمات ، از فیوض الرحمن ،صفحہ 27، فرنٹیئر پبلشنگ کمپنی اردو بازار لاہور