انو ستارہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
انو ستارہ
 

معلومات شخصیت
پیدائش 21 اگست 1995ء (29 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کالپیٹا  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ادکارہ  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

انو ستارہ بھارتی فلمی اداکارہ ہے جس نے زیادہ تر ملیالم فلم میں اداکاری کی۔[2]

پیشہ ورانہ زندگی[ترمیم]

انو ستارہ ایک معروف اداکارہ اور تربیت یافتہ راقصہ ہے۔ وہ بچپن سے ہی رقص میں خصوصی دلچسپی رکھتی ہے اور کی اسٹیج شوز میں اپنی کارکردگی دکھائی ہے۔ اس نے کیرلا کلامنڈلم سے رقص سیکھا۔[3] وہاں سے اس نے فاضل رقاصوں سے رقص کے مختلف اقسام بھی سیکھے اور ان کے ساتھ کام کرنے کے مواقع بھی ملے۔[4]

اس نے کئی اسکولی اور کالجی سطح کے مقابلہ جاتی پروگرام میں حصہ لیا۔ اور بیرون ممالک میں منعقدہ تقاریب میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتی ہوئی مختلف ثقافتی پروگرام میں بھی حصہ لیا۔ اس نے اپنے گھر میں ایک رقص درسگاہ بنام نورس کا آغاز کیا۔[4] اور اس طرح وہ اپنی معلومات کو دوسروں تک پہنچی سکی جو حقیقی طور پر ان اقسامِ رقص سے لگاؤ رکھتے ہیں۔ جب وہ گھر سے باہر رہتی ہے تو اپنی ماں ڈانس اسکول کا انتظام سنبھالتی ہے۔ اس نے بہت کم ریالٹی شوز میں حصہ لیا ہے جو ناظرین میں بہت مقبول ہوئے۔ فلمی ہدایتکاروں نے اس کی ٹی‌وی شو کی کارکردگی دیکھ کر ہدایتکار سریش اچوس کی فلم کے لیے تجویز کی۔ اس طرح اس نے 2013ء میں اپنی شروعاتی فلم پوٹاس بم میں اشوتی کا کردار نبھایا۔ اس نے ملیالم اور تمل دونوں زبانوں کی فلموں میں اداکاری نبھائی۔ اسی سال بعد میں اس نے اورو انڈین پرنیا کتھا میں کردار نبھایا۔ انارکلی، ہیپی ویڈنگ، کیمپس ڈائری، مروپڈی، فخری، رامنٹے ایدن توٹم، اچاینس، سرووپری پالاکارن، نول دا جویل، آنا الرالوڈلارل وغیرہ اس کی فلمیں ہیں۔

تمل فلم انڈسٹری میں اس کی شروعاتی فلم ویری 2015ء میں بنی۔ وہ ٹی‌وی چینل مژاول منورما میں نشر ہونے والے ایک انڈین ریلٹی شو ڈی فور ڈانس میں پریا منی، نِیرَو بَولیچا، پرسنّا سجیت اور ممتا موہنداس کے ساتھ بطور فیصلہ کنندہ نظر آئی۔ کیپٹن، بلاتی کتھا، کوژی تنکاچن اور پودو نالن کرودی اس کی عنقریب آنے والی فلمیں ہیں۔[3]

فلموں کی فہرست[ترمیم]

سال فلم کردار ہدایتکار زبان دیگر معلومات
2013 پوٹاس بم اشوتی سریش اچوس ملیالم
اورو انڈین پرنایاکتھا جوان تلسی ستیان انتی کاڈ ملیالم
2015 انارکلی آترا سچی ملیالم
ویری میناکشی ترون گوپی تمل
2016 ہیپی ویڈنگ شاہینہ عمر لولو ملیالم
کیمپس ڈائری کاشی تومبا جیون ملیالم
مروپڈی ریا وی ایم ونو ملیالم
2017 فخری عالیہ علی فخری صدیق ملیالم
رامنٹے ایدن توٹم مالنی رنجیت شنکر ملیالم
اچاینس پریاگا کنن تاماراکولم ملیالم
سرووپری پالاکارن لنٹا وینوگوپال ملیالم
ایسٹرن ڈی فور جونیئر ورسز سینئر قاضی یمونا ملیالم مژاول منورما کا ٹی‌وی ریالٹی شو
نول اینا جویل اسمہ رنجی لال دامودرن ملیالم
آنا الرالوڈلارل پاروتی دلیپ مینون ملیالم
2018 کیپٹین انیتا پرجیش سین ملیالم
اورو کوپراسیدھا پئیان جلجا مدھوپال ملیالم پسِ فلمسازی
بلاتی کتھا TBA رنجیت ملیالم پسِ فلمسازی
کوٹاناڈن بلوگ TBA سیتو ملیالم فلم بندی
پڈایوٹم TBA رفیق ابراہیم ملیالم پیشِ فلمسازی
TBA پودو نالن کرودی زیون تمل تاخیر شدہ

اعزازات[ترمیم]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. بنام: Anu Sithara — سی ایس ایف ڈی پرسن آئی ڈی: https://www.csfd.cz/tvurce/347747
  2. "The perfect desi girl: Anu Sithara"۔ deccanchronicle.com۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 جون 2015 
  3. ^ ا ب Star at the marquee - The Hindu
  4. ^ ا ب Anu Sithara, the 'village girl' who danced her way into hearts