ممتا موہنداس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
ممتا موہنداس
معلومات شخصیت
پیدائش 14 نومبر 1984ء (عمر 34 سال)
منامہ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
رہائش لاس اینجلس  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں رہائش (P551) ویکی ڈیٹا پر
شہریت Flag of India.svg بھارت  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شہریت (P27) ویکی ڈیٹا پر
شوہر Prajith Padmanabhan (2011-2012)(divorced)
عملی زندگی
پیشہ Actress, playback singer
مادری زبان ملیالم  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مادری زبان (P103) ویکی ڈیٹا پر
پیشہ ورانہ زبان ملیالم  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں زبانیں (P1412) ویکی ڈیٹا پر
اعزازات
فلم فیئر اعزاز جنوبی  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں وصول کردہ اعزازات (P166) ویکی ڈیٹا پر
IMDb logo.svg
IMDB پر صفحات  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں آئی ایم ڈی بی - آئی ڈی (P345) ویکی ڈیٹا پر

ممتا موہنداس (انگریزی: Mamta Mohandas، ملیالم : മംമ്ത മോഹന്ദാസ്) ایک بھارتی فلمی اداکارہ، پس منظر گلوکار اور ماڈل ہے۔[1] کچھ تیلگو، تمل اور کنٹرا فلم کے علاوہ انہوں نے بنیادی طور پر ملیالم زبان کی فلموں میں اداکاری کی ہے۔ 2006 میں بہترین تیلگو پس منظر گلوکار اور 2010 میں بہترین ملیالم اداکارہ کے لیے انہوں نے دو فلم فیئر ایوارڈ جیتے ہیں۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

ممتا کی پیدائش 14 نومبر 1984 کو منامہ، بحرین میں ہوئی۔ ان کے والد امنبالہ پٹ موہنداس اور والدہ گنگا کا تعلق کننُور کے ملیالم گھرانے سے تھا۔ 2002 میں ممتا نے انڈین اسکول، بحرین میں ثانوی تعلیم مکمل کی، انہیں ماؤنٹ کیریمل کالج، بنگلور سے گریجویشن ڈگری ملی۔ انہوں نے کرناٹک اور ہندوستانی موسیقی کی تعلیم بھی حاصل کی ہے۔ اداکاری سے پہلے انہوں نے آئی بی ایم اور کلیان کیندر کے لیے ماڈلنگ بھی کی اور میسور مہاراجا اور ریمنڈ کے لیے ریمپ واک بھی کرچکی ہیں۔[2][3]

کیرئیر[ترمیم]

اداکاری[ترمیم]

2005 میں ممتا موہنداس نے بطور اداکارہ اپنے کیرئیر کا آغاز ہدایتکار ہری ہرن کی ملیالم فلم ميوكھم سے کیا، اگرچہ یہ فلم باکس آفس پر کامیاب نہیں رہی، البتہ اس فلم میں ممتا کو اندرا کے کرادر کے لیے سراہا گیا تھا۔[4] 2006 میں، انہوں نے ملیالم فلم ‘‘بس کنڈکٹر’’ میں ماموٹی کے ساتھ، ‘‘لنکا و ادبھوتھں’’ میں سریش گوپی کے ساتھ اور ’’مدھوچندرلیکھا‘‘ میں جے رام کے ساتھ کام کیا۔ اسی سال انہوں نے تمل فلم شوپتھگرم میں وشال کرشن کے ساتھ اداکارای کی۔ یہ فلم ایک اوسط درجے کی کامیاب رہی۔ 2007 میں ممتا نے سپرہٹ ملیالم فلم ’’بگ بی‘‘ میں ماموٹی کے ساتھ اداکاری کی۔ اسی سال انہوں نے تیلگو فلم میں بھی کام کیا، جبکہ انہوں نے سپر ہٹ فلم یمدوں گا میں ایک معاون کردار نبھایا۔ 2008 میں ان کی سات فلمیں ریلیز ہوئیں، جن میں سے پانچ فلمیں تیلگو میں تھیں۔ باکس آفس پر کرشنا ارجنا اور وکٹری کامیاب رہی۔ اس سال انہوں نے گولی نامی کنڑ فلم میں اداکاری بھی شروع کیا۔ 2009 میں ممتا نے مادھون کے ساتھ کامیڈی فلم گرو این آلو اور دلیپ اور شرینواسن کے ساتھ تھرلر فلم پیسنجر میں اساکاری کی۔ جبکہ پہلی فلم کا باکس آفس پر ایک اوسط درجہ کی رہی، جبکہ دوسری دلم ایک زبردست سپر ہٹ قرار پائیم اور اس فلم سے ممتا کے کیرئیر میں ایک اہم موڑ بن گیا۔ 2010 میں کتھا تڈرنو میں اس کے کردار سمیکشکوں کو سراہا گیا اور ان کو اپنا پہلا فلم فئیر کاایوارڈ ملا۔ 2011 میں ممتا کی پہلی فلم ریس تھی، یہ فلم باکس آفس پر کامیاب نہیں رہی۔ ملیالم میں ان کی اگلی رلیز نائکا تھی۔

متعلقہ روابط[ترمیم]

فہرست جنوبی بھارتی فلم اداکارائیں

حوالہ جات[ترمیم]

  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Mamta Mohandas"۔
  2. "Mamta Mohandas – Malayalam celebrities the stories and the gossips"۔ Movies.deepthi.com۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 مارچ 2012۔
  3. http://t2.gstatic.com/images?q=tbn:ANd9GcQCo8JF0aqtag5UBNrB-KN6ElgLas1jfw857N68tgL5C4aJauXPgg
  4. "Kerala News – Mayookham"۔ Kerals.com۔ 20 نومبر 2005۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 مارچ 2012۔
Midori Extension.svg یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔