پرنیتا سبھاش

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(پرانیتا سبھاش سے رجوع مکرر)
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
پرنیتا سبھاش
پرنیتا Pranitha
ಪ್ರಣಿತ ಸುಭಾಷ್
پیدائش پرانیتا سبھاش27 اکتوبر 1992ءبنگلور، کرناٹک، بھارت
دیگر نام پرانیتا، پرینیتا ۔ گننا، پرانی
پیشہ اداکارہ
سالہائے فعالیت 2010–حال

پرنیتا سبھاش (لاطینی: Pranitha Subhash کنڑا : ಪ್ರಣಿತ ಸುಭಾಷ್ ؛ پیدائش :17 اکتوبر 1992ء )، ایک بھارتی فلمی داکارہکو کنڑا ، تیلگو اور تامل میں اداکاری کرچکی ہیں۔ وہ سب سے پہلے 2010ء میں پوری جگن ناتھ کی تیلگو فلم پوکیری اور سلمان خان کی ہندی فلم وانٹیڈ ،کے کنڑا زبان کے ری میک پوکری میں نظر آئیں، ان کی یہ پہلی فلم ہٹ رہی۔ اس کے بعد وہ سدھارتھ نارائن کے ساتھ تیلگو فلم باوا میں اداکاری کی جس کی کامیابی سے انہوں نے تیلگو فلموں میں مقام بنایا۔ ان کی دیگر مشہو رفلموں میں پون کلیان اور سامنتھا روتھ پربھو کے ساتھ اٹرنٹکی دریدی، این ٹی آر جونئیر اور سامنتھا روتھ پربھو کے ساتھ رابھسا شامل ہے۔ [1]

ابتدائی زندگی

پرانیتا سبھاش 17 اکتوبر 1992ء کو بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بینگلور میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد وشواناتھم نائر ایک ڈاکٹر ہیں اور والدہ اوشا نائر بھی گائنالوجسٹ ہیں۔ جو بینگلور میں ایک اسپتال چلاتے ہیں۔ پرانیتا اپنے والدین کی اکلوتی اولاد ہیں۔ پرانیتا کی مادری زبان ہندی ہے ۔ مگر وہ تیلگواور کنڑا زبان میں بھی عبور رکھتی ہیں۔ پرانیتا نے ابتدائی تعلیم آرین پیریزیڈنٹی اسکول سے حاصل کی اور پھر بینگلور یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کی ۔[2]

کیرئیر[ترمیم]

پرانیتا سیلیبریٹی کرکٹ لیگ میں کرناٹک بلڈوزر کے میچ کے موقع پر

ماڈلنگ[ترمیم]

پرانیتا ابھی یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہی تھیں کہ انہیں مختلف اشتہارات میں ماڈلنگ کے آفر آنے لگے، جلد ہی وہ کئی مشہور کمپنیوں کی برانڈ ایمبیسڈر بن گئیں جن میں الوکاز جیولری، آر کے ایس گرینڈ شاپنگ مال، ایس وی بی سِلک، بمبئی جیولرز ، شری لکشمی جیولرز شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ وہ سیلیبریٹی کرکٹ لیگ سیزن 3 کی ٹیم کرناٹک بلڈوزر کی بھی برانڈ ایمبیسڈر رہیں۔ [3]

فلمیں[ترمیم]

پرانیتا 2013ء میں

ماڈلنگ کے دوران ہی پرانیتا کو مختلف فلموں کی آفر آئیں ، جن میں ان کی پہلی فلم 2010 ء میں پوری جگن ناتھ کی تیلگو فلم پوکری اور سلمان خان کی ہندی فلم وانٹیڈ ،کے کنڑا زبان کے ری میک ’’پوکری ‘‘میں نظر آئیں، ان کی یہ پہلی فلم زبردست ہٹ رہی۔ پوکری کی کامیابی کے بعد انہیں کئی کنڑا فلموں کی آفر آئی مگر انہوں نے سب کو چھوڑ کر تیلگو فلم انڈسٹری کی طرف قدم بڑھایا جہاں ان کی پہلی فلم ’’ایم پللو ایم پلادو‘‘ کامیاب تو نہ ہوپائی مگر اسی سال ریلیز ہونے والی سدھارتھ نارائن کے ساتھ دوسری تیلگوفلم باوا کافی کامیاب رہی۔ [4] جس کی کامیابی سے انہوں نے تیلگو فلموں میں ایک مقام بنالیا۔ اس کے بعد انہوں نے تمل فلموں میں قسمت آزمائی جہاں ان کی پہلی فلم اُدھیان اوسط درجے کی رہی۔ [5] چنانچہ پرانیتا دوبارہ کنڑا فلموں کی طرف لوٹی اور دھُنیا وجے کے ساتھ دو فلموں ’’جراسندھا‘‘ اور ’’بھیما تھراڈللی‘‘ میں کام کیا۔ بھیما تھراڈللی فلم بھارت کے وسطی اور مشرقی علاقوں کے کمیونسٹ باغی تحریک نیکسیلائٹ قبائل پر مبنی تھی، اس فلم میں پرانیتا کو فلم فئیر ایوارڈ اور سییما ایوارٖڈ میں بہترین اداکارہ کے لیے نامزد گی بھی ملی [6] ۔ ان کی اگلی تمل فلم اداکار کارتھی کے ساتھ سگوتی تھی جو ہٹ ہوئی یوں وہ تمل انڈسٹری میں بھی مقبول ہوگئیں۔ اس کے بعد انہوں تین کنڑا فلموں میں کامکیا جس میں ملٹی اسٹارر فلم ’’سنیہیتارو‘‘ اور تمل فلم پیزا کے ریمیک ’’وِسل‘‘ کی کارکردگی اچھی رہی جبکہ ’’مسٹر 420‘‘ خاص اثر نہ دکھاسکی۔

2013ء کے اواخر میں پرانیتا سبھاش کے کیرئیر کو ایک اہم موڑ ملا ، جب انہیں بڑے بجٹ کی فلم ’’اٹرنٹکی دریدی‘‘ میں پون کلیان ، سامنتھ روتھ پربھو اور بومن_ایرانی کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ۔ یہ فلم اس وقت کی تیلگو کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم رہی ، جس کا ریکارڈ 2015ء میں فلم باہوبلی نے توڑا۔

فلموگرافی[ترمیم]

کلید
Films that have not yet been released فلم ابھی زیر تکمیل ہے
سال فلم کردار زبان ساتھی فنکار ماخوذ از / ری میک /ہندی ڈب ایوارڈ / تبصرہ
2010ء پوکری انجلی کنڑا درشن ، اشیش ودھیارتھی ماخوذ از تیلگو پوکری (مہیش بابو)

ہندی ڈب: میں ہوں وانٹیڈ

2010ء اِم پللو اِم پلادو بدرم تیلگو تنش ، آہوتی پرساد
2010ء باوا ورالکشمی تیلگو سدھارتھ نارائین، راجیندر پرساد، برہمانندم ہندی ڈب: میویر دا فائیٹر
2011ء اُدھیان پریا تمل ارُولنتھی ، اشیش ودھیارتھی ، سنتھنم ہندی ڈب: جو جیتا وہی ارجن
2011ء جراسندھا سامنتھا کنڑا دُھنیا وجے ، رنگیانا رگھو ، ہندی ڈب: جراسندھا
2012ء بھیما تھیراڈللی بھیماوا کنڑا دُھنیا وجے ، اُوماشری ، نامزد: فلم فئیر ایوارڈ ، بہترین اداکارہ ۔ کنڑا
نامزد: سییما ایوارڈ ، بہترین اداکارہ
2012ء سگُونی سری دیوی تمل کارتھی ، سنتھنم ، پرکاش راج ، ہندی ڈب: لیڈر
2012ء سنیہی تارو انجلی کنڑا وجے رگھوویندر ، ترون چندرا
2012ء مسٹر 420 رُکمنی کنڑا گنیش ، رنگیانا رگھو
2013ء وِسل انو کنڑا چرن جیوی سرجا ، گُروپرساد ماخوذ از تیلگو پیزا نامزد: سییما ایوارڈ ، بہترین اداکارہ
2013ء اٹرنٹکی دریدی پرامیلا تیلگو پون کلیان ، سامنتھا روتھ پربھو ، بومن ایرانی ہندی ڈب: ڈیرنگ باز سنتوشم جیوری ایوارڈ

سییما ایوارڈ ، سال کا بہترین چہرہ [7]

نامزد: فلم فئیر ایوارڈ ، بہترین معاون اداکارہ ۔ تیلگو

2014ء انگارکا پریا کنڑا پراجوال دیوراج ، اویناش ، جے جگدیش
2014ء پانڈاوولو پانڈاوولو تھومیدا کُچلا کماری/کوکو تیلگو موہن بابو ، وشنو منچو ، روینہ ٹنڈن ، ہنسیکا موٹوانی ماخوذ از : گول مال 3 (اجے دیوگن)
2014ء برہما پرانیتا کنڑا اُپیندرا ، نصر ، شیاجی شنڈے ہندی ڈب: میدی رئیل لیڈر برہما نامزد: سییما ایوارڈ ، بہترین اداکارہ
2014ء رابھسا بھاگیم تیلگو این ٹی آر جونئیر ، سامنتھا روتھ پربھو ، پرکاش راج
2015ء ماس انورادھا تمل سوریا ، نئن تارا،
2015ء ڈائنامائٹ انامیکا تیلگو وشنو مانچو، جے ڈی چکررورتی
2015ء آ سیکنڈ ہینڈ لور کنڑا اجے راؤ ، راماکرشنا ، انیش امبروز
2015ء Films that have not yet been releasedچُوٹالابھائی تیلگو زیر تکمیل[8]
2015ء Films that have not yet been releasedبرہموتسوم (عظیم خوشی) تیلگو مہیش بابو ، سامنتھا روتھ پربھو ، تمنا بھاٹیہ ،  زیر تکمیل


یہ بھی دیکھئے[ترمیم]

فہرست جنوبی بھارتی فلم اداکارائیں

بیرونی روابط[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]


Incomplete-document-purple.svg یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔