پرنیتا سبھاش
پرنیتا سبھاش | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 17 اکتوبر 1992ء (32 سال)[1] بنگلور |
رہائش | بنگلور |
شہریت | بھارت |
عملی زندگی | |
پیشہ | ادکارہ ، ماڈل |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
پرنیتا سبھاش (انگریزی: Pranitha Subhash کنڑا : ಪ್ರಣಿತ ಸುಭಾಷ್ ؛ پیدائش :17 اکتوبر 1992ء)، ایک بھارتی فلمی داکارہکو کنڑا، تیلگو اور تمل میں اداکاری کرچکی ہیں۔ وہ سب سے پہلے 2010ء میں پوری جگن ناتھ کی تیلگو فلم پوکیری اور سلمان خان کی ہندی فلم وانٹیڈ ،کے کنڑا زبان کے ری میک پوکری میں نظر آئیں، ان کی یہ پہلی فلم ہٹ رہی۔ اس کے بعد وہ سدھارتھ نارائن کے ساتھ تیلگو فلم باوا میں اداکاری کی جس کی کامیابی سے انھوں نے تیلگو فلموں میں مقام بنایا۔ ان کی دیگر مشہو رفلموں میں پون کلیان اور سامنتھا روتھ پربھو کے ساتھ اٹرنٹکی دریدی، این ٹی آر جونئیر اور سامنتھا روتھ پربھو کے ساتھ رابھسا شامل ہے۔[2]
ابتدائی زندگی
پرانیتا سبھاش 17 اکتوبر 1992ء کو بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بینگلور میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد وشواناتھم نائر ایک ڈاکٹر ہیں اور والدہ اوشا نائر بھی گائنالوجسٹ ہیں۔ جو بینگلور میں ایک اسپتال چلاتے ہیں۔ پرانیتا اپنے والدین کی اکلوتی اولاد ہیں۔ پرانیتا کی مادری زبان ہندی ہے۔ مگر وہ تیلگواور کنڑا زبان میں بھی عبور رکھتی ہیں۔ پرانیتا نے ابتدائی تعلیم آرین پیریزیڈنٹی اسکول سے حاصل کی اور پھر بینگلور یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کی ۔[3]
کیرئیر
[ترمیم]ماڈلنگ
[ترمیم]پرانیتا ابھی یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہی تھیں کہ انھیں مختلف اشتہارات میں ماڈلنگ کے آفر آنے لگے، جلد ہی وہ کئی مشہور کمپنیوں کی برانڈ ایمبیسڈر بن گئیں جن میں الوکاز جیولری، آر کے ایس گرینڈ شاپنگ مال، ایس وی بی سِلک، بمبئی جیولرز، شری لکشمی جیولرز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وہ سیلیبریٹی کرکٹ لیگ سیزن 3 کی ٹیم کرناٹک بلڈوزر کی بھی برانڈ ایمبیسڈر رہیں۔[4]
فلمیں
[ترمیم]ماڈلنگ کے دوران ہی پرانیتا کو مختلف فلموں کی آفر آئیں، جن میں ان کی پہلی فلم 2010 ء میں پوری جگن ناتھ کی تیلگو فلم پوکری اور سلمان خان کی ہندی فلم وانٹیڈ ،کے کنڑا زبان کے ری میک ’’پوکری ‘‘میں نظر آئیں، ان کی یہ پہلی فلم زبردست ہٹ رہی۔ پوکری کی کامیابی کے بعد انھیں کئی کنڑا فلموں کی آفر آئی مگر انھوں نے سب کو چھوڑ کر تیلگو فلم انڈسٹری کی طرف قدم بڑھایا جہاں ان کی پہلی فلم ’’ایم پللو ایم پلادو‘‘ کامیاب تو نہ ہوپائی مگر اسی سال ریلیز ہونے والی سدھارتھ نارائن کے ساتھ دوسری تیلگوفلم باوا کافی کامیاب رہی۔[5] جس کی کامیابی سے انھوں نے تیلگو فلموں میں ایک مقام بنالیا۔ اس کے بعد انھوں نے تمل فلموں میں قسمت آزمائی جہاں ان کی پہلی فلم اُدھیان اوسط درجے کی رہی۔[6] چنانچہ پرانیتا دوبارہ کنڑا فلموں کی طرف لوٹی اور دھُنیا وجے کے ساتھ دو فلموں ’’جراسندھا‘‘ اور ’’بھیما تھراڈللی‘‘ میں کام کیا۔ بھیما تھراڈللی فلم بھارت کے وسطی اور مشرقی علاقوں کے کمیونسٹ باغی تحریک نیکسیلائٹ قبائل پر مبنی تھی، اس فلم میں پرانیتا کو فلم فئیر ایوارڈ اور سییما ایوارٖڈ میں بہترین اداکارہ کے لیے نامزد گی بھی ملی ۔[7] ان کی اگلی تمل فلم اداکار کارتھی کے ساتھ سگوتی تھی جو ہٹ ہوئی یوں وہ تمل انڈسٹری میں بھی مقبول ہوگئیں۔ اس کے بعد انھوں تین کنڑا فلموں میں کامکیا جس میں ملٹی اسٹارر فلم ’’سنیہیتارو‘‘ اور تمل فلم پیزا کے ریمیک ’’وِسل‘‘ کی کارکردگی اچھی رہی جبکہ ’’مسٹر 420‘‘ خاص اثر نہ دکھاسکی۔
2013ء کے اواخر میں پرانیتا سبھاش کے کیرئیر کو ایک اہم موڑ ملا، جب انھیں بڑے بجٹ کی فلم ’’اٹرنٹکی دریدی‘‘ میں پون کلیان، سامنتھ روتھ پربھو اور بومن ایرانی کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ یہ فلم اس وقت کی تیلگو کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم رہی، جس کا ریکارڈ 2015ء میں فلم باہوبلی نے توڑا۔
فلموگرافی
[ترمیم]† | فلم ابھی زیر تکمیل ہے |
سال | فلم | کردار | زبان | ساتھی فنکار | ماخوذ از / ری میک /ہندی ڈب | ایوارڈ / تبصرہ |
---|---|---|---|---|---|---|
2010ء | پوکری | انجلی | کنڑا | درشن، اشیش ودھیارتھی | ماخوذ از تیلگو پوکری (مہیش بابو)
ہندی ڈب: میں ہوں وانٹیڈ |
|
2010ء | اِم پللو اِم پلادو | بدرم | تیلگو | تنش، آہوتی پرساد | ||
2010ء | باوا | ورالکشمی | تیلگو | سدھارتھ نارائین، راجیندر پرساد، برہمانندم | ہندی ڈب: میویر دا فائیٹر | |
2011ء | اُدھیان | پریا | تمل | ارُولنتھی، اشیش ودھیارتھی، سنتھنم | ہندی ڈب: جو جیتا وہی ارجن | |
2011ء | جراسندھا | سامنتھا | کنڑا | دُھنیا وجے، رنگیانا رگھو، | ہندی ڈب: جراسندھا | |
2012ء | بھیما تھیراڈللی | بھیماوا | کنڑا | دُھنیا وجے، اُوماشری، | نامزد: فلم فئیر ایوارڈ، بہترین اداکارہ۔ کنڑا نامزد: سییما ایوارڈ، بہترین اداکارہ | |
2012ء | سگُونی | سری دیوی | تمل | کارتھی، سنتھنم، پرکاش راج ، | ہندی ڈب: لیڈر | |
2012ء | سنیہی تارو | انجلی | کنڑا | وجے رگھوویندر، ترون چندرا | ||
2012ء | مسٹر 420 | رُکمنی | کنڑا | گنیش، رنگیانا رگھو | ||
2013ء | وِسل | انو | کنڑا | چرن جیوی سرجا، گُروپرساد | ماخوذ از تیلگو پیزا | نامزد: سییما ایوارڈ، بہترین اداکارہ |
2013ء | اٹرنٹکی دریدی | پرامیلا | تیلگو | پون کلیان، سامنتھا روتھ پربھو، بومن ایرانی | ہندی ڈب: ڈیرنگ باز | سنتوشم جیوری ایوارڈ
سییما ایوارڈ، سال کا بہترین چہرہ [8] نامزد: فلم فئیر ایوارڈ، بہترین معاون اداکارہ۔ تیلگو |
2014ء | انگارکا | پریا | کنڑا | پراجوال دیوراج، اویناش، جے جگدیش | ||
2014ء | پانڈاوولو پانڈاوولو تھومیدا | کُچلا کماری/کوکو | تیلگو | موہن بابو، وشنو منچو، روینہ ٹنڈن، ہنسیکا موٹوانی | ماخوذ از : گول مال 3 (اجے دیوگن) | |
2014ء | برہما | پرانیتا | کنڑا | اُپیندرا، نصر، شیاجی شنڈے | ہندی ڈب: میدی رئیل لیڈر برہما | نامزد: سییما ایوارڈ، بہترین اداکارہ |
2014ء | رابھسا | بھاگیم | تیلگو | این ٹی آر جونئیر، سامنتھا روتھ پربھو، پرکاش راج | ||
2015ء | ماس | انورادھا | تمل | سوریا، نین تارا، | ||
2015ء | ڈائنامائٹ | انامیکا | تیلگو | وشنو مانچو، جے ڈی چکررورتی | ||
2015ء | آ سیکنڈ ہینڈ لور | کنڑا | اجے راؤ، راماکرشنا، انیش امبروز | |||
2015ء | †چُوٹالابھائی | تیلگو | زیر تکمیل[9] | |||
2015ء | †برہموتسوم (عظیم خوشی) | تیلگو | مہیش بابو، سامنتھا روتھ پربھو، تمنا بھاٹیہ ، | زیر تکمیل |
مزید دیکھیے
[ترمیم]فہرست جنوبی بھارتی فلم اداکارائیں
|
بیرونی روابط
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]ویکی ذخائر پر پرنیتا سبھاش سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- ↑ بنام: Pranitha Subhash — سی ایس ایف ڈی پرسن آئی ڈی: https://www.csfd.cz/tvurce/177021
- ↑ انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Pranitha Subhash"
- ↑ Pranitha Subhash - Profile, Biography and Life History | Veethi
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 15 ستمبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 نومبر 2015
- ↑ Pranitha moves to Tollywood | Movie News - Times of India
- ↑ I don't like to overwork: Pranitha Subhash | Movie News - Times of India
- ↑ 60th Idea Filmfare Awards 2013 (South) Nominations | filmfare.com
- ↑ www.galatta.com/telugu/news/pranitha-gets-face-of-the-year-award/73947/
- ↑ "Pranitha Subhash teams up with Aadi Pudipeddi in 'Chuttalabbayi'"۔ The Indian Express۔ 2 August 2015۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 اگست 2015
- 1992ء کی پیدائشیں
- 17 اکتوبر کی پیدائشیں
- صفحات مع خاصیت PRANITASUBHASH
- Facebook ID ویکی ڈیٹا کی طرح
- صفحات مع خاصیت @PRANITASUBHASH
- ٹویٹر صارف نام ویکی ڈیٹا سے مختلف
- 1982ء کی پیدائشیں
- اکیسویں صدی کی بھارتی اداکارائیں
- بقید حیات شخصیات
- بنگلور کی اداکارائیں
- بنگلور کی خواتین ماڈل
- بھارتی خواتین ماڈل
- بھارتی فلمی اداکارائیں
- تمل سنیما کی اداکارائیں
- تیلگو سنیما کی اداکارائیں
- کنڑا اداکارائیں
- کنڑا سنیما کی اداکارائیں
- بھارتی ہندو
- ہندی سنیما کی اداکارائیں
- 1991ء کی پیدائشیں