انیتا ہسانندنی ریڈی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
انیتا ہسانندنی ریڈی
 

معلومات شخصیت
پیدائش 14 اپریل 1981ء (43 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ممبئی  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت[2]  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ادکارہ،  ماڈل،  ٹیلی ویژن اداکارہ  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ہندی  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

انیتا ہسانندنی ریڈی (ولادت: 14 اپریل 1981ء)[3][4] ایک بھارتی اداکارہ ہیں۔ وہ کثیر اللسانی فلموں اور ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔ انھوں نے پہلا کردار کبھی سوتن کبھی سہیلی (2001ء) میں نبھایا تھا۔[5]انھوں نے تمل فلم ورُشامیلام وسندھم میں کام کر کے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ انیتانے سب سے پہلی ہندی فلم، سبھاش گھئی کی تال (1999ء) کی تھی۔ انیتا کو سب سے زیادہ مقبولیت ڈراما "کاویا انجلی" سے حاصل ہوئی تھی جس میں انھوں نے انجلی کا کردار ادا کیا تھا۔ انھوں نے ڈراما سیریل "یہ ہیں محبتیں" میں شگون اروڑا کا مشہور کردار نبھایا اور اس وقت پاک و ہند کے معروف ڈرامے ناگن 3 میں وشاکھا کا کردار نبھا رہی ہیں۔[6]

ذاتی زندگی[ترمیم]

انیتا ہسانندنی 14 اپریل 1981ء کو بھارت کے شہر ممبئی میں ایک سندھی گھرانے میں پیدا ہوئیں۔[7][3][4][8] انیتا ہسانندنی نے 14 اکتوبر 2013ء کو گوا میں کارپوریٹ پروفیشنل روہت ریڈی سے شادی کی تھی۔[9] 10 اکتوبر 2020ء کو، انھوں نے ایک انسٹاگرام ویڈیو میں حمل کا اعلان کیا۔ویڈیو میں روہت ریڈی اور انیتا دونوں شامل تھے۔[10] اس جوڑے کا پہلا بچہ ایک لڑکا تھا جو 9 فروری 2021ء کو پیدا ہوا۔[11][12] انھوں نے اپنے بیٹے کا نام آراووا ریڈی رکھا۔[13]

پیشہ ورانہ زندگی[ترمیم]

انیتا نے تیلگو، ہندی، کنڑ، تمل اور پنجابی فلموں میں کام کیا ہے۔ ایور یوتھ، سن سلک، بورو پلس اور دیگر برانڈوں کے لیے بطور ماڈل کام کرنے کے بعد اس نے ڈراما کبھی سوتن کبھی سہیلی میں اپنا پہلا کردار نبھایا۔[14] اس نے سنہ 2002ء میں تمل فلم سامورائے میں پہلا معاون کردار نبھایا تھا۔ سنہ 2003ء میں ہندی تھرلر فلم کچھ تو ہے میں پہلا کردار نبھایا تھا۔ بعد میں اس نے کرشنا کوٹیج اور کوئی آپ سا میں کام کیا۔[15] اس نے ٹی وی شو کاویا انجلی[16] میں انجلی کا مشہور کردار نبھایا جو ایک غریب لڑکی ہوتی ہے اور اس کی بزنس ٹائیکون کے خاندان میں شادی ہوتی ہے۔ بالی وڈ فلموں اور ٹی و ڈراموں کے علاوہ اس نے ساؤتھ انڈین فلموں، نینو پیلیکی ریڈی، تھوٹی گینگ اور نووو نینو میں کام کیا۔ وہ ایک تیلگو فلم نینناو کے گانے میں بھی نطر آچکی ہیں۔

اس نے ٹی وی ڈرامے یہ ہیں محبتیں میں شگون اروڑا کا مشہور کردار نبھایا۔ اور جھلک دکھلا جا 8 میں وہ وائلڈ کارڈ انٹری تھی۔

نجی زندگی[ترمیم]

13 اکتوبر 2013ء کو گوا میں ایک تیلگو شخص روہت ریڈی سے شادی کی تھی۔[5]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=345&url_prefix=https://www.imdb.com/&id=nm1595109 — اخذ شدہ بتاریخ: 22 جولا‎ئی 2016
  2. http://www.bbc.co.uk/coventry/films/reviews/2003/bollywood/jaal.shtml
  3. ^ ا ب پارسمتا گوسوامی (14 اپریل 2016)۔ "'Yeh Hai Mohabbatein' actress Anita Hassanandani celebrates her birthday with Karan Patel and others"۔ انٹرنیشنل بزنس ٹائمز۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 جون 2016 
  4. ^ ا ب "Anita Hassanandani gets a special birthday gift from husband"۔ دی انڈین ایکسپریس۔ 12 اپریل 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 جون 2016 
  5. ^ ا ب "Anita Hassanandani ties the knot with Rohit Reddy"۔ ٹائمز آف انڈیا۔ 16 اکتوبر 2013۔ 24 دسمبر 2018 میں Rauniyar-Reddy/articleshow/24239113.cms اصل تحقق من قيمة |url= (معاونت) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اکتوبر 2013 
  6. سریجیتا سین۔ "Anita Hassanandani: It makes you nervous when you are stepping into a show like Naagin" (بزبان امریکی انگریزی)۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 اپریل 2018 
  7. "Anita H Reddy on Instagram: "As a Sindhi, born & brought up in Mumbai, my sense of ethnic fashion varied.... but I always loved sarees... I was fascinated by South…""۔ Instagram 
  8. "PICS & VIDEOS: Anita Hassanandani rings in her 38th birthday with Divyanka, Surbhi & other TV celebs!"۔ 14 April 2019۔ 07 مئی 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 مارچ 2021 
  9. "Anita Hassanandani ties the knot with Rohit Reddy"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 16 October 2013۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اکتوبر 2013 
  10. "Anita Hassanandani confirms pregnancy by flaunting her baby bump in this video with husband Rohit Reddy"۔ The Times of India (بزبان انگریزی)۔ 10 October 2020۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اکتوبر 2020 
  11. Aishwarya Vasudevan (9 February 2021)۔ "Anita Hassanandani and Rohit Reddy welcome a baby boy"۔ DNA India (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 فروری 2021 
  12. Nilanjana Basu (10 February 2021)۔ "Viral: New Parents Anita Hassanandani, Rohit Reddy's Hospital Pic Is A "Beautiful Moment""۔ NDTV۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 فروری 2021 
  13. "Anita Hassanandani-Rohit Reddy announce name of baby boy in most interesting way, find out"۔ DNA India (بزبان انگریزی)۔ 20 February 2021۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 فروری 2021 
  14. "debut on the television screen"۔ انڈین ایکسپریس۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 جون 2012 
  15. "Movie Review : Krishna Cottage"۔ sify.com۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 نومبر 2018 
  16. "Natasha Kavyanjali"۔ YouTube۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 نومبر 2018