اوریا مقبول جان
اوریا مقبول جان | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 7 جنوری 1952 (69 سال) گجرات |
شہریت | ![]() |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ پنجاب جامعہ بلوچستان |
پیشہ | صحافی، یوٹیوبر، ٹی وی پروڈیوسر |
درستی - ترمیم ![]() |
اوریا مقبول جان پاکستان کے معروف کالم نگار، شاعر، دانشور، ڈرامہ نگار اور کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔ بطور کالم نگار و دانشور ان کے کالمز باقاعدگی کے ساتھ پاکستان کے معروف اردو اخبار روزنامہ ایکسپریس میں شائع ہوتے رہتے ہیں۔ وہ اپنی شاعری اور منفرد انداز تحریر کے باعث کئی ادبی اعزازات حاصل کر چکے ہیں، انہیں 2001 سے 2004 تک مسلسل پاکستان کے بہترین کالم نگار کا اعزاز بھی مل چکا ہے۔ اوریا مقبول جان ایک دیانت دار مامور اداری بھی ہیں جن کی دیانت داری اور انصاف پسندی کا پاکستان میں بہت چرچا ہے وہ مختلف شہروں میں نائب مفوض (deputy commissioner) کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں، آپ 18 جنوری 2016 کو 31 سال کی سروس کر کے ریٹائرہوئے۔ ان کا کالم حرف راز کے نام سے روزنامہ جنگ اخبار میں شائع ہوتا ہے۔اور اسی نام کا ٹی وی پروگرام نیو چینل پر بطور میزبان پیش کرتے ہیں اسی نام سے ان کے کالموں کے 5 مجموعے بھی شائع ہو چکے ہیں ،ان کی دیگر تصانیف میں گردباد بلوچستان کے قبائل سے متعلق ڈراما(1996ء) اور مجھے ہے حکم اذاں ہفت روزہ اخبار ضرب مومن میں شائع ہونے والا کلام (2012ء)قابل ذکر ہیں. قامت ان کا شعری مجموعہ2011ء میں طبع ہوا ہے، (())
- 1952ء کی پیدائشیں
- 7 جنوری کی پیدائشیں
- 9/11 سازش نظریہ ساز
- احمدیہ کے نقاد
- اردو صحافی
- اردو کالم نگار
- اردو ناول نگار
- اکیسویں صدی کے اردو مصنفین
- بقید حیات شخصیات
- پاکستانی اسلام پسند
- پاکستانی سرکاری ملازمین
- پاکستانی شعرا
- پاکستانی صحافی
- پاکستانی کالم نگار
- پاکستانی یوٹیوبر
- پاکستانی ڈراما نگار اور ڈراما نویس
- پنجابی شخصیات
- ضلع گجرات کی شخصیات
- فضلا جامعہ پنجاب
- فضلائے جامعہ بلوچستان
- کاذب مؤرخین
- کالم نگار
- ناقدین دہریت