اپالو 11

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

اپالو 11 مشن اس امریکی مہم کو کہتے ہیں 16جولائی 1969ء میں تین انسان ہزاروں دیگر انسانوں کی مدد سے تاریخ میں پہلی بار زمین کے علاوہ کسی اور سیارے پر قدم رکھنے میں کامیاب ہوئے۔ یہ تینوں خلانورد نیل آرم اسٹرانگ، میچل کولن، ایڈون الڈرائین اپالو 11 کے تاریخ ساز مشن کے زریعے چاند تک پہنچے، یہ پورا مشن 8 دن جاری رہا ، جبکہ چاند کی سطح پر گزارا گیا عرصہ 1 دن سے بھی کم تھا اسی طرح چاند پر چہل قدم بمشکل ڈھائی گھنٹے پر محیط ہونے کے باوجود یادگار تھی ،اس مختصر عرصہ کہ دوران ان خلانوردوں نے کئی تاریخ ساز سائنسی تجربے کئے اورتصاویرکھینچیں جنہیں آج تک انسانی تاریخ کے چند یادگار ترین تصاویر کی حیثیت حاصل ہے۔