مندرجات کا رخ کریں

باب:حدیث/منتخب مضمون/6

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے


الکافی یا اصول کافی ایک شیعہ مجموعۂ احادیث ہے جو ابوجعفر محمد بن یعقوب بن اسحاق کلینی رازی المتوفى 328ھ / 329ھ، نے مرتب کیا۔امام کلینی نے اس کتاب کو اہل بیت کے شاگردوں اور شیعہ و اہل سنت کے اہم اور معتبر راویوں کی روایات کی بنیاد پر مرتب کیا۔ اس کتاب کو تالیف کرنے میں تقریبًا بیس سال لگے ہیں۔ مجموعہ میں کل 16,199 روایات ہیں۔امام کلینی نے اس کتاب کو لکھنے کے لئے اپنے زمانہ کے تقریبًا تمام علمی اور حدیثی مراکز جیسے ایران، شام، عراق اور سعودی عرب کا سفر کیا یہاں تک کہ بزرگوں سے حدیث کو سننے اور حاصل کرنے میں قریہ اور دیہات کا سفر کیا اس لحاظ سے اسلامی تعلیمات اوراحکام خصوصا مکتب تشیع کی تعلیمات کو استنباط اوراستخراج کرنے کے لئے سب سے پہلا اور اہم منبع سمجھا جاتاہے۔