باب:کرکٹ/منتخب فہرست/2

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
پاکستانی کرکٹ ٹیم، کرکٹ ٹی20 عالمی کپ 2009ء میں

ٹوئنٹی/20 بین الاقوامی نمائندہ ٹوئنٹی/20 درجہ کی حامل ٹیموں کے درمیان میں ایک بین الاقوامی میچ ہوتا ہے جو ٹی ٹوئنٹی قوانین کے مطابق کھیلے جاتے ہیں۔ پہلا ٹوئنٹی/20 میچ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میں 17 فروری 2005 کو ایڈن پارک میں کھیلا گیا جس میں آسٹریلیا نے 44 دوڑوں سے فتح حاصل کی۔ 2006 سے 2014 تک، پاکستان 100 میچ کھیل چکی ہے۔ پاکستان نے اپنا پہلا ٹوئنٹی/20 کرکٹ میچ کاؤنٹی کرکٹ گراؤنڈ، برسٹل میں انگلینڈ کے خلاف 28 اگست 2006 میں کھیلا جس میں پاکستان نے 5 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔2009 میں پاکستانی ٹیم نے یونس خان کی کپتانی میں سری لنکا کو 8 وکٹوں سے ہرا کر ٹی 20 ورلڈ کپ جیتا؎۔ اس ٹیم کے موجودہ کپتان سرفراز احمد ہیں۔(مکمل فہرست۔۔۔)