بناس ندی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

سانچہ:Use Indian English

بناس ندی
Banas River Near Kota 2.jpg 

انتظامی تقسیم
ملک Flag of India.svg بھارت  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں ملک (P17) ویکی ڈیٹا پر
تقسیم اعلیٰ Banaskantha district  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں انتظامی تقسیم میں مقام (P131) ویکی ڈیٹا پر
متناسقات 25°54′38″N 76°44′05″E / 25.9106°N 76.7347°E / 25.9106; 76.7347  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں متناسقاتی مقام (P625) ویکی ڈیٹا پر

بناس ندی (انگریزی: Banas River) بھارت کے مغربی علاقے میں ایک ندی ہے جو صوبہ راجستھان میں بہتی ہے۔ بناس ندی دریائے چمبل کی معاون ندی ہے جو خود دریائے جمنا میں گرتی ہے۔ اور دریائے جمنا دریائے گنگا میں جاکر ملتی ہے۔ بناس ندی کی مسافت 512 کلو میٹر ہے۔ [1] اس کو ‘ون کی آشا‘ ( جنگل کی امید) بھی کہا جاتا ہے۔

بناس ندے اپنے سفر کی ابتدا ضلع راجسمند کے کھمبال گڑھ کے 5 کلو میٹر دور سلسلہ کوہ اراولی کی خان مور ہلز سے کرتی ہے۔ یہی اس کا آغاز ہ۔ یہ میواڑ ہوتے ہوئے شمال مشرق کی جانب بہتی ہےاور سوائی مادھوپور ضلع کے رامیشور گاؤں میں چمبل میں ضم ہوجاتی ہے۔ [1] اس ندی کے کنارے ناتھدوارا، جہان پور اور ٹونک جیسے شہر آباد ہیں۔ اس کی بڑی معاون ندیوں میں دائیں جب دریائے بیراچ اور دریائے مینالی ہیں اور بائیں جانب دریائے کوٹھاری، دریائے دائی، دھیل ندی اور دریائے کلی سیل ہیں۔ [2] بناس ندی کل 45,833 مربع کلو میٹر رقبہ میں پانی کی نکاسی کرتی ہے۔ یہ مجموعی طور پر راجستھان میں بہتی ہے۔ یہ ایک موسمی ندی ہے جو موسم گرما میں خشک ہوجاتی ہے مگر یہ آبپاشی میں خوب معاون ہے۔ [3] 2005ء میں حکومت راجستھان نے بلاس پور- جے پور کا ایک پروجیکٹ مکمل کیاتھا جس کے تحت جےپور شہر میں پینے کا پانی میہا کیا جاتا ہے۔ [4]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب "Rivers – Banas Basin"۔ Department of Water Resources, Government of Rajasthan۔ مورخہ 25 مارچ 2013 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 اپریل 2013۔
  2. S. Sharad Kumar Jain۔ Hydrology and water resources of India۔ The Netherlands: Springer۔ صفحات 352, 353۔
  3. "Banas River"۔ Encyclopædia Britannica۔
  4. "Banas river water flows into Jaipur"۔ The Hindu۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 اپریل 2013۔