بندو (اداکارہ)
بندو (اداکارہ) | |
---|---|
بندو 2012 میں
| |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | ولساڈ، گجرات، بھارت |
جنوری 17, 1951
شہریت | بھارت |
شریک حیات | چمپکال زاوری |
بہن/بھائی | |
عملی زندگی | |
پیشہ | ادکارہ |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی |
دور فعالیت | 1969–تاحال |
نامزدگیاں | |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
بندو نانو بھائی دیسائی (انگریزی: Bindu (actress)) (ولادت: 17 جنوری 1951) جو اپنے فلمی نام بندو سے مشہور ہیں، ایک بھارتی فلمی اداکارہ ہیں جو 1970 کی دہائی میں مشہور تھیں۔[1] انھوں چار دہائیوں کی اپنے پیشہ وارانہ زندگی میں 160 سے زیادہ فلموں میں کام کیا ہے، ان کو سات بار فلمی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔
ابتدائی زندگی
[ترمیم]بندو 17 جنوری 1951 کو گجرات کے ولساڈ ضلع کے ایک چھوٹے سے گاؤں ہنومان بھاگڑا میں فلم پروڈیوسر نانوبھائی دیسائی اور جیوتسنا کے ہاں پیدا ہوئیں اور ان کی پرورش اپنے سات بہن بھائیوں کے ساتھ ہوئی۔ بندو کے والد کی وفات اس وقت ہوئی جب وہ 13 سال کی تھیں اور سب سے بڑی بیٹی ہونے کی وجہ سے ان کے کاندھوں پر گھر کی ذمہ داری آن پڑی۔[2]
اداکارہ ارونا ایرانی ، اندرا کمار ، ادی ایرانی اور فیروز ایرانی ان کے کزن ہیں۔
پیشہ وارانہ زندگی
[ترمیم]بندو کو 1969 میں فلم اتحاد اور فلم دو راستے کے ساتھ ابتدائی کامیابیاں ملی تھیں۔[3] اس کے بعد انھوں نے شکتی سمانتا کی فلم کٹی پتنگ (1970) میں اداکاری کی جس میں انھوں نے گانا میرا نام شبنم پر رقص کیا تھا جس کو آج بھی اہم فلمی واقعات میں یاد کیا جاتا ہے۔[4]
ایوارڈ
[ترمیم]- نامزد - فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ، فلم اتفاق کے لیے (1969)
- نامزد - فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ، فلم دو راستے کے لیے (1970)
- نامزد - فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ، فلم داستان کے لیے (1972)
- نامزد - فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ، فلم ابھیمان کے لیے (1973)
- نامزد - فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ، فلم حواس کے لیے (1974)
- نامزد - فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ، فلم امتحان کے لیے (1974)
- نامزد - فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ، فلم ارجن پنڈت کے لیے (1976)
متعلقہ روابط
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]ویکی ذخائر پر بندو (اداکارہ) سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- ↑ انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Bindu (actress)"
- ↑ "Bindu Desai Biography"۔ bollycurry.com۔ 27 اکتوبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 اگست 2010
- ↑ "Bindu Portrait"۔ bollywood501.com۔ 08 جولائی 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 اگست 2010
- ↑ "Bindu Portrait"۔ bollywood501.com۔ 08 جولائی 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 اگست 2010