تبادلۂ خیال:جنگ جمل

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

it is nothing.......

منتظمین آخری ترامیم پر توجہ فرمائیں! جنگ جمل سے متعلق نہیں ایک اختلافی شخصیت جس کا شاید وجود بھی نہیں تھا کے بارے ہی مضمون کا پیٹ بھرا جا رہا ہے اور اصل جنگ کے بارے پورے مضمون میں ایک دو سطریں ہی ہیں۔ اور شیعہ نکتہ نظر ابھی اسی لئے نہیں لکھا کہ اصل مضمون ہی ابھی شروع نہیں ہو رہا۔علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:08, 15 مئی 2016 (م ع و)
پس منظر کی سرخی میں نے نہیں لگائی تھی، مجھ سے پہلے ہی موجود تھی، اسی لیے اس سرخی کا پیٹ بھرنا پڑ رہا ہے۔ میں مضمون مکمل کر کے اسی تبادلہ خیال پر تکمیل کا پیغام دے دوں گا۔ پھر سب کے اختلافی نوٹس ڈسکس کر کے مضمون میں شامل کر دئیے جائیں گے یا مضمون کو تبدیل کر دیا جائے گا۔ امید ہے ہم ایک دوسرے کی ترمیم استرجع کرنے کی بجائے انہیں ڈسکس کر کے شامل کریں گے۔ امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:16, 15 مئی 2016 (م ع و)

مضمون کے مندرجات[ترمیم]

علی نقی YesY تکمیل ، جی اب بتا دیں کیا شامل کرانا چاہتے ہیں۔امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:20, 15 مئی 2016 (م ع و)

حضور والا! اس مضمون کو تاریخی شواہد سے از سر نو لکھنا ضروری ہے اس میں جنگ جمل سے مربوط لکھنا چاہئے نہ کہ اس بارے موجود فرضیہ یا تاریخی تجزیہ(جو کسی خاص مورخ کا ہے) آپ اسی مضمون کو عربی میں دیکھ لیں تو اندازہ ہو گا۔ وہ کچھ حد تک حق مضمون ادا کرتا ہے۔ اردو مضمون میں تو جنگ جمل کے بارے ایک پیرا گراف ہے باقی سب غیر متعلقہ مواد ہے وہ بھی خاص مکتبہ فکر کی جانب سے۔میرے تبادلہ خیال میں ایک درخواست اس سلسلے میں درج ہے مگر بندہ ناچیز اس کی تکمیل نہیں کر پا رہا کیوںکہ اس کے لئے ضروری ہے تمام مواد حذف کر کے صرف جنگ جمل پر مضمون لکھا جائے اور فریقین کی اختلافی آراء بھی ڈالی جائیں۔علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:53, 15 مئی 2016 (م ع و)
آپ بھی عربی ویکی کی طرح موجودہ ہیڈنگز کے ساتھ ساتھ اہل تشیع موقف کی ہیڈنگ سے اہل تشیع کا موقف حوالوں سے لکھ دیں، اس طرح صفحہ وزٹ کرنے والوں کر دونوں گروپوں کا موقف پہنچ جائے گا، اگر کوئی تیسرا موقف ہے تو وہ بھی چاہے الگ ہیڈنگ اور حوالوں سے لکھ دے۔17:57, 15 مئی 2016 (م ع و)
عرض ہے وہ تو تب لکھوں جب مضمون جنگ جمل پر ہو۔ یہاں تو دیگر غیر متعلقہ امور کو ڈسکس کیا گیا ہے۔ان کے بارے شیعہ موقف دیتے دیتے مضمون مزید کھچڑی بن جائے گا۔ اس کے لئے جیسا پہلے عرض کیا ہے یہ تمام مواد حذف کر کے نئے سرے سے لکھنا پڑے گا۔علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:09, 15 مئی 2016 (م ع و)
چلیں پہلے آپ تبادلہ خیال پر مضمون لکھ دیں پھر دیکھ لیتے ہیں کہ موجودہ سارا مضمون حذف کرنا ہے یا آپ کے مضمون کو اس میں شامل کر دیا جائے۔18:40, 15 مئی 2016 (م ع و)
دیگر یہ کہ موجودہ سارا مواد ایک فرقہ وارانہ شیعہ مخالف صفحے سے کاپی پیسٹ کیا گیا ہے جو تاریخ نگاری سے کوئی تعلق نہیں رکھتا۔(دیکھیں) لہذا اس کو ویسے بھی مکمل طور پر حذف کرنا چاہئے۔(بقول طاہر محمود صاحب یہ ویکیپیڈیا کے بنیادی اصول میں سے ہے۔) اگر اس کو مکمل حذف کیا جائے تو عربی مضمون کا مختصر ترجمہ کافی ہو گا۔ وہ میں کر دوں گا۔علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:53, 15 مئی 2016 (م ع و)
فیس بک پیج پر 22 نومبر 2013 کی تحریر ہے جبکہ یہاں فرق میں 2 نومبر 2013 سے مضمون کا مواد تقریباً ایسا ہی ہے، فیس بک پیج نے ویکیپیڈیا سے کاپی کیا ہے۔ اس کے علاوہ آج جو مواد شامل کیا گیا ہے، وہ ڈاکٹر محمد حمید اللہ کی تحقیق ہے، جن کی غیر جانب داری کسی بھی شک و شبہ سے بالا ہے۔ آپ اپنا مضمون تحریر کردیں تبادلہ خیال پر ریکارڈ پر تو آ جائے گا۔ ہو سکتا ہے موجودہ مضمون حذف کر کے آپ کا ہی شامل کر دیا جائے مگر اس بات کافیصلہ مضمون دیکھنے پر ہی ہوگا۔امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:14, 15 مئی 2016 (م ع و)

ایک اصول کی وضاحت[ترمیم]

نقی صاحب نے منتظم طاہر صاحب کے چند دن پہلے کے ایک عمل کا یہاں حوالہ دیا. یاد رہے. اس کی صورت ہہ ہوتی ہے کہ مضمون تخلیق کرنے والا مواد غیر آزاد ویب سائٹ سے اٹھا کر چسپاں کرے. تب اس مضمون کو حذف کیا جاتا ہے. کیوں کہ اس میں کسی بھی دوسرے صارف کی محنت ضائع نہیں ہو رہی ہوتی. لیکن، اگر کسی ایسے مضمون میں کوئی مواد ڈالا گیا جو پہلے سےکسی دوسرے صارف نے لکھا تھا اور اس میں کچھ دیگر کی بھی درست ترامیم ہوں تو صرف وہ مواد نکالا یا استرجع کیا جائے گا.--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 01:37, 18 مئی 2016 (م ع و)

بیرونی روابط کی درستی (جنوری 2021)[ترمیم]

تمام ویکیپیڈیا صارفین کی خدمت میں آداب عرض ہے،

ابھی میں نے جنگ جمل پر 2 بیرونی روابط میں ترمیم کی ہے۔ براہ کرم میری اس ترمیم پر نظر ثانی کر لیں۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہو یا آپ چاہتے ہیں کہ بوٹ ان روابط یا صفحے کو نظر انداز کرے تو براہ کرم مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ فرمائیں۔ میری تبدیلیاں حسب ذیل ہیں:

نظر ثانی مکمل ہو جانے کے بعد آپ درج ذیل ہدایات کے مطابق روابط کے مسائل درست کر سکتے ہیں۔

As of February 2018, "External links modified" talk page sections are no longer generated or monitored by InternetArchiveBot. No special action is required regarding these talk page notices, other than ویکیپیڈیا:تصدیقیت using the archive tool instructions below. Editors have permission to delete these "External links modified" talk page sections if they want to de-clutter talk pages, but see the RfC before doing mass systematic removals. This message is updated dynamically through the template {{sourcecheck}} (last update: 15 July 2018).

  • If you have discovered URLs which were erroneously considered dead by the bot, you can report them with this tool.
  • If you found an error with any archives or the URLs themselves, you can fix them with [iabot.wmcloud.org/iabot/index.php?page=manageurlsingle this tool].

شکریہ!—InternetArchiveBot (بگ رپورٹ کریں) 09:47، 17 جنوری 2021ء (م ع و)