تبادلۂ خیال:خلفا کی فہرست

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

انگریزی اعداد کیا ہیں۔ اس مضمون میں اردو اعداد کے استعمال میں کیا برائی یا نقصان ہے۔ --طہ طاہر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:28, 24 اکتوبر 2014 (م ع و)

دیکھیے طہ بھائی، ہمارے پاس ویسے ہی افرادی قوت بہت کم ہے۔ اگر اس کے باجود ہم اس طرح کے فروعی مشکلات میں پھنس جائیں تو پیش قدمی کی رفتار سست ہوتے چلے جائے گی۔ میں ایک مثال دیتا ہوں فارسی ویکیپیڈیا کی، وہ اپنے فارسی اعداد ۱۲۳۴ ہی استعمال کرتے ہیں، ان اعداد کا انتظام سنبھالنا ان کے لیے بھی کافی مشکل مسئلہ ہے۔ زمرہ جات میں جہاں عیسوی سنہ مذکور ہوتے ہیں، انہیں درست طور پر پروگرامنگ زبانوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے وہ پہلے ڈمپ نکالتے ہیں پھر کوئی پروگرام بنا کر ان کو علیحدہ کرتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔ لیکن ان سب کاموں کے لیے ان کے پاس علیحدہ افراد ہیں تکنیکی ماہرین ہیں۔ ہمارے پاس اردو ویکی میں ایسا کچھ بھی نہیں۔ اس کے باوجود ہم کہیں عربی اور کہیں اردو اعداد استعمال کریں گے تویکسانیت بھی باقی نہیں رہےگی۔ مزید یہ کہ اب اردو ویب دنیا میں یہ اعداد رواج پاچکے ہیں، اس لیے ان کے اختیار کرنے میں ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ --:) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  12:37, 24 اکتوبر 2014 (م ع و)
شعیب بھائی، میں سکی قسم کی رکاوٹ کھڑی نہیں کرنا چاہتا۔ اور جب بھی میرے پاس وقت ہوتا ہے میں زیادہ تر ویکیپیڈیا کو دیتا ہوں۔ یہ مضمون ۲۰۱۲ سے ویکیپیڈیا پر موجود ہے۔ اور اس کے اردو اعداد نے اب تک کیا نقصان کیا ہے۔ میں اردو اعداد کے استعمال پر زور نہیں دے رہا۔ جو عربی اعداد استعمال کرنا چاہتا ہے ضرور کرے۔ لیکن اردو اعداد کے استعمال کو متن میں استعمال کرنے سے کیوں روکا جا رہا ہے۔ آپ عربی اعداد کے رواج کی بات کر رہے ہیں، اس سے زیادہ تو رومن اردو رواج پا چکی ہے۔--طہ طاہر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:50, 24 اکتوبر 2014 (م ع و)
پھر یکسانیت کس طرح برقرار رکھیں گے؟ :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  12:57, 24 اکتوبر 2014 (م ع و)

خلافت راشدہ ثانی[ترمیم]

ابھی کسی صارف نے "مزید دیکھیے" میں خلافت راشدہ ثانی ربط دیا ہے۔ غالبًا اس پر مضمون نگاری بھی جلد ہوگی۔ کیا یہ کوئی تسلیم شدہ اصطلاح ہے یا ایک ایجاد کردہ تصور؟--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:27, 9 اپریل 2016 (م ع و)

اعداد کا استعمال[ترمیم]

اردو ویکیپیڈیا پر پنجابی ویکی پیڈیا کی طرح عربی اعداد اور انگریزی اعداد دونوں کا انتخاب بھی رکھا جاسکتا ہے۔ جسے عربی اعداد پسند ہوں وانہیں منتخب کرلے اور جسے رومن پسند ہوں وہ اسے منتخب کرلے۔۔۔۔۔۔۔اقبال کا شاہین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:53، 14 دسمبر 2020ء (م ع و)

خلفائے اسلام[ترمیم]

اِس موضوع پر یہاں بہت ساری غلطیاں ہیں جنہیں درست کرنے کی ضرورت ہے، قادیانی اور مرزئی ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے، سلطنت عثمانیہ کے خلیفہ بھی کم لکھے ہوئے ہیں، وقاص جٹ (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:25، 14 دسمبر 2020ء (م ع و)

صفحہ اول کے لیے بہترین فہرست![ترمیم]

اس فہرست کو جامع مضمون بنا دیا گیا ہے اور اس میں مزید حوالہ جات، سانچہ جات اور مواد کو شامل کر دیا گیا ہے۔ منتظمین اس فہرست پر نظر ثانی فرمائیں تاکہ یہ فہرست منتخب فہرست بن سکے۔ Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:19، 6 نومبر 2023ء (م ع و)