تبادلۂ خیال زمرہ:ائمہ اثنا عشریہ

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

آئمہ صحیح ہے۔ یہ اردو ویکیپیڈیا ہے تو اردو کا لفظ لکھا جائے۔--علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:49, 14 نومبر 2015 (م ع و)

نہیں، امام کی جمع ائمہ ہوتی ہے نا کہ آئمہ. :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  17:55, 14 نومبر 2015 (م ع و)
جناب والا! وہ عربی میں امام کی جمع ائمۃ ہے نہ ائمہ اور اردو نیز فارسی میں یہ مرتجل ہو گیا ہے اور تلفظ کی بنیاد پر آئمہ ہے اردو میں فارسی کی طرح استعمال ارتجالی ہے وگرنہ اس کو ائمت لکھا جاتا یہ عربی سے اردو میں نہیں آیا بلکہ فارسی سے اردو میں استعمال ہوا ہے۔ اثنا عشر سے اس کی ترکیب کی وجہ سے لوگ دھوکہ کھا کر سمجھتے ہیں عربی سے آیا ہے اسی لیے بعض کتب لغت بھی اس کو عربی لفظ کا اردو میں انتقال سمجھتے ہیں حالانکہ یہ غلط ہے عربی سے منتقل شدہ الفاظ کی ۃ اردو میں آ کر ت میں بدلتی ہے (کتابۃ کتابت کرامۃ کرامت شفقۃ شفقت وغیرہ) اور مرتجل الفاظ جن کی عربی میں ۃ پائی جاتی وہ عربی سے اردو میں نہیں آئے بلکہ (اگر وہ اسم ہیں اور اگر اعلام ہیں تو ان کی کہانی علیحدہ ہے) وہ فارسی میں مرتجل ہوئے ہیں اور پھر اردو میں استعمال ہوئے ہیں لہذا ان کی تاء (ۃ) اردو میں ہ لکھی جاتی ہے۔ اسی طرح آئمہ عربی میں ائمۃ ہے اور فارسی اور اردو میں آئمہ درست ہے۔ باقی آپ جناب کی مرضی ہے۔--علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:27, 14 نومبر 2015 (م ع و)
[1] یہاں پر کچھ کتابوں کے اردو تراجم اور اردو کتب کے سرورق ہیں جن میں ائمہ ہی لکھا گيا ہے۔ مزید میں نے شیعہ کتب میں بھی دیکھا ہے وہ بھی اردو میں ائمہ ہی لکھ رہے ہیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:21, 22 نومبر 2015 (م ع و)
واہ حضور! آپ اسی طرح آئمہ کا لفظ بھی تلاش فرما لیتے۔ آپ مجھے لفظ کا استعمال بتا رہے ہیں جو دونوں طرح سے ہو رہا ہے اور میں آپ سے لفظ کی حقیقت اور اس کا اردو میں آنے کا منبع اور اصول عرض کر رہا ہوں۔ اب اختلافی صورت میں اصول پر عمل کیا جاتا ہے جناب والا۔ باقی مرضی تو سرکار کی ہوتی ہے ہمارا فرض تو بتانا ہے۔ (بہر حال کوئی معیار ہونا چاہیے ویکیپیڈیا پر، اردو کے الفاظ اور املاء نیز انشاء کا، خاص پر جہاں اختلافی نوٹ موجود ہو۔)۔--علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:41, 25 نومبر 2015 (م ع و)
جی فرمائش کے مطابق آئمہ سے بھی تلاش حاضر ہے۔ [2] --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:01, 25 نومبر 2015 (م ع و)
ائمہ لفظ صحیح ہے۔ اسے ہی رائج رکھا جائے--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:32, 25 نومبر 2015 (م ع و)