تبادلۂ خیال صارف:اسپریچولسٹ/وثق اول

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

میں وکی پیڈیاکابہت پراناصارف ہوںلیکن اُردووکی پیڈیاپر اس سے قبل آنے کا اتفاق نہیں ہواتھا۔تاہم اُمیدیہی تھی کہ دیگرزبانوںکے وکی پیڈیاکی طرح اُردووکی پیڈیابھی اُردوکی خدمت و ترقی کے لئے سرگرم ِ عمل ہوگالیکن یہاںآکر مجھے سخت مایوسی کا سامناہے کیونکہ میں دیکھ رہاہوںکہ اُردووکی پیڈیاپر چند متعصب و تنگ نظرلوگ قابض ہیں۔ مقابلہ میری سرشت میں شامل ہے اورمیں آخری دم تک لڑنے پر یقین رکھتاہوں۔انشاءاللہ بہت جلدی اُردووکی پیڈیادیگرزبانوںکے وکی پیڈیاکی طرح بہت آگے تک جائے گی ۔یہی خواہش اوریہی اُمیدہے ۔--اسپریچولسٹ 11:56, 21 اپريل 2008 (UTC)

  • آپ کی کوشش کو دیکھنے کے بعد آپ کا نام اردو میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ اگر کوئی بات وضاحت طلب ہو تو براۂ کرم ضرور آگاہ فرمایۓ گا۔ سمرقندی
  • دیکھیۓ صاحب برا نا مانیں تو ایک بات کہنے کی جسارت کرنا چاہوں گا؛ آپ جب سے مخاطب ہوۓ ہیں اسی روز سے اردو دائرۃ المعارف کے پہلو چن چن کر نشانۂ تنقید سے چھید رہے ہیں : - ) میرے بھائی ایک لمحے کو اپنے مضمون سے باہر آکر ذرا اردو ویکیپیڈیا کے دوسرے صفحات پر بھی تو نظر ڈالیۓ، مجھے یقین ہے کہ آپ جیسی فہم و ادراک والا شخص کبھی بھی یہ اعتراف کیۓ بغیر نا رہ سکے گا کہ اردو ویکیپیڈیا نے اردو کو جو کچھ اب تک دے دیا ہے (نا مکمل اور کم ہی سہی) وہ اردو میں کسی اور جگہ نہیں دستیاب ہوتا۔ آپ مستقل اس دائرہ العمارف پر نقائص تلاش کر رہے ہیں مگر کسی بھی نقص کو دور کرنے کے لیۓ خود عملی طور پر کچھ نہیں کر رہے؛ ہم بھی تو یہاں آپ ہی کی طرح بلا معاوضہ کام کر رہے ہیں نا صاحب! پھر کسی کمی کا آپ کوئی شکوہ ہم سے کیسے کر سکتے ہیں؟؟ کیا ہم کو یہاں بنانے سنوارنے کے کوئی پیسے ملتے ہیں ؟؟ یہ شکوہ تو ہم گنتی کے چند افراد کو آپ سے کرنا چاہیۓ کہ کہاں ہے اردو بولنے اور سمجھنے والے ؟؟ کیوں نہیں آتے اس ویکیپیڈیا پر ؟؟ کیا آپ یہ سمجھتے ہیں کہ اگر ایک آپ کا مضمون اس ویکی پر ڈال دیا جاۓ گا تو اس سے اس ویکی کا درجہ آسمان سے باتیں کرنے لگے گا؟؟ کیا اگر کسی مضمون کو انداز بیان درست کرنے کی ضرورت ہو تو اس کی جانب اشارہ کرنا کوئی تعصب ہوتا ہے؟؟ یہ تو ایک اصلاح کی کوشش ہوتی ہے۔ سمرقندی
  • ہجے میں غلطی کی معذرت چاہتا ہوں ؛ ذرا انتظار فرمایۓ تھوڑی دیر میں درست کرنے کی سعی کرتا ہوں۔ سمرقندی
  • آپ کے مضمون میں چند نکات کی جانب توجہ دلانے کی کوشش کی ہے، ایسی تبدیلیاں مضمون میں شروع سے لیکر آخر حرف تک درکار ہیں۔ الفاظ کے بعد خلا (space) اور بے ضروری خلا کی غلطیاں مضمون کے انداز و بیان سے الگ ہیں جنکو علیحدہ سے توجہ اور اصلاح کی ضرورت ہے۔ اس تمام اصلاح سازی کے بعد دیگر ساتھیوں کی راۓ لی جاسکتی ہے کہ مضمون ویکی پیڈیا کے انداز کا ہے کہ نہیں ، میں دیگر ساتھوں کی راۓ کی ذمہ داری نہیں لے سکتا اور نا ہی مجھے یہ اختیار ہے کہ جب تک دیگر ساتھی اصلاح کے بعد مضمون پر اپنی راۓ نا دے دیں اس میں سے حذف شدگی کا سانچہ ہٹا سکوں کیونکہ ھم لوگ (آپ بھی ہم میں شامل ہیں) یہاں ایک دوسرے کے مشورے سے کام کرتے ہیں اور جس پر اکثریت کا اتفاق ہو جاۓ وہی بات قبول کر لی جاتی ہے، یہاں ذاتی راۓ یا خواہش پر فیصلے نہیں کیۓ جاتے، امید ہے کہ آپ بھی اس بات سے اتفاق کریں گے اور معاملے کی نوعیت کو سمجھنے کی کوشش کریں گے۔ سمرقندی
  • سمرقندی صاحب،میں نے آپ کی ہدایات کے مطابق اس مضمون میں ضروری ترامیم کرلیں ہیں۔ کیا اب میں یہ اُمید رکھ سکتاہوںکہ کم از کم آپ کی رائے ،اس مضمون کے حق میں ہموارہوچکی ہے؟--اسپریچولسٹ 07:25, 22 اپريل 2008 (UTC)
  1. صاحب آپ میں لکھنے کی صلاحیت تو ہے مگر آپ شائد جذبۂ عقیدت سے اسقدر سرشار ہیں کہ آپ عام الفاظ کی اردو لکھ ہی نہیں پا رہے، ویکی تو عام آدمی کے لیۓ ہے نا صاحب۔ میرا خیال ہے کہ پیروں مریدوں کے سے انداز کی اردو اور عام اردو میں فرق آپ بھی سمجھتے ہوں گے۔
  2. موصوف مذکورہ کا ایک بیان ہے جو مجھ ناچیز کی سمجھ میں نہیں آسکا ۔۔۔۔۔
    بیان : اس دنیا میں ایک ہی وقت میں علیحدٰہ علیحدٰہ خطوں میں کئی آدم آئے۔ تمام آدم دنیامیں دنیا کی ہی مٹی سے بنائے گئے، جبکہ آخری آدم جو عرب میں دفن ہیں بہشت کی مٹی سے واحد بنائے گئے، اِن کے سوا کسی اور آدم کو فرشتوں نے سجدہ نہیں کیا، ابلیس اِسی آدم کی اولاد کا دشمن ہوا۔
    اگر آپ مندرجہ بالا بیان کا مطلب (جو آپ ہی کے فراھم کردہ ربط روۓ خط پر یہاں درج ہے) سمجھا سکیں تو بہت مہربانی ہوگی۔ کیا اس بیان کے بعد بھی آپ اپنے مضمون میں اسلام کے زمرہ جات رکھنا پسند فرمائیں گے؟؟ سمرقندی
  1. اب آپ مجھے بتائیں کہ مزید ایسی کونسی خطامجھ سے سرزدہوئی کہ جس پر آپ نے مجھ پردوبارہ جانبداری کا الزام لگادیا؟
  2. سمرقندی صاحب، مجھے نہایت خوشی ہوئی کہ آپ قبلہ سرکارشاہ صاحب کی کتب کا مطالعہ کررہے رہیں۔جس سے یہ ثابت ہوتاہے کہ آپ سُنی سُنائی باتوںپر عمل کرنے کے بجائے خود تحقیق کرتے ہیں جوکہ خوش آئند بات ہے۔ اللہ تبارک و تعالیٰ ہم سب میں یہ شمع فروزاںرکھے کیونکہ یہیںسے علم کا آغاز ہوتاہے اوریہیںسے دماغ کی وسعت کا بھی سلسلہ درازہوتاہے۔جانناچاہیئے کہ علم کی دوقسمیں ہیں ایک علم وہ ہے جوکہ کتابوںسے سیکھاجاتاہے جبکہ دوسراعلم جسے علم ِ لُدنی کہاجاتاہے وہ سینہ بہ سینہ سلسلہ ءفقر میں اولیاءاللہ کوعطاہوتاہے۔ یہ وہی علم ہے کہ جس کے لئے حضرت موسی علیہ السلام،حضرت خضرعلیہ السلام کے پاس گئے اوراس کا تذکرہ قرآن پاک میں بھی تفصیلاً موجودہے۔ ہمیں مختلف روایتوںسے پتہ چلتاہے کہ کم و بیش ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبراللہ تبارک و تعالیٰ نے اس دنیامیں بھیجے ۔ اگر ہم قرآن پاک کا مطالعہ کریں تو ہمیں صرف 26انبیاءکا تذکرہ ملتاہے توسوال یہ پیداہوتاہے کہ باقی انبیاءکہاںگئے۔حضرت آدم علیہ السلام کو تشریف لائے ہوئے تقریبا ً 6000چھ ہزارسال ہوچکے ہیں۔ حضرت آدم علیہ السلام 930سال تک زندہ رہے اورتین ہزار بائیس سال کے بعد اولوالعزم رسولوںکاسلسلہ شروع ہوا۔ یعنی حضرت ابراہیم علیہ السلام آئے اورپھر2157سال کے بعد حضرت موسٰی علیہ السلام آئے۔ حضرت موسٰی علیہ السلام کے 100سال کے بعد حضرت عیسٰی علیہ السلام آئے اورحضرت عیسٰی علیہ السلام کے چھ سو سال بعد حضورپاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لائے ۔آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو تشریف لائے ہوئے 1487سال ہوچکے ہیں۔

اب حضرت آدم علیہ السلام کو آئے ہوئے چھ ہزارسال ہوئے ہیں تو اس سے پہلے کیاہوتارہاکیوںکہ اس کائنات کو بنے ہوئے تواربوںسال ہوچکے ہیں۔ انسان کو اللہ تعالیٰ نے اشرف المخلوقات بنایاہے جبکہ فرشتے پاک ترین مخلوق ہوکر بھی اشرف المخلوقات کادرجہ نہ پاسکے وجہ صرف اتنی ہے کہ فرشتوںمیں اللہ تعالیٰ نے نفس نہیں رکھاجبکہ انسانوںمیں عقل بھی ہے اورنفس بھی۔ جب اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام کو بنایاتوفرشتوںنے اعتراض کیاکہ یہ بھی زمین پہ جاکر فسادکرے گااورخون خراباکرے گا۔سوال یہ پیداہوتاہے کہ فرشتوںکو یہ علم کیسے ہوا کہ یہ زمین پر جاکر فتنہ و فسادکریگا۔ فرشتوںکوغیب کاعلم نہیں ہوتا،وہ وہی جانتے ہیںجواُنہیںبتایاجاتاہے یاجواُن کے سامنے ہوتاہے۔اس کامطلب یہی ہے کہ وہ پہلے کے آدموںکاحشر دیکھ چکے تھے۔اس پر رب ِ تعالیٰ نے اُنہیں

کاجواب دیاکہ یقیناً میں جانتاہوںجوتم نہیں جانتے۔کیونکہ یہی وہ آدم علیہ السلام تھے کہ جن کے سلب میں نبی ءپاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کانطفہ ءنورتھااورجن سے نسل ِ آدم کو اوج ِ ثریاکی عظمت و رفعت ملنی تھی۔ اس زمین پر اب تک کتنے آدم آچکے ہیں اس کی تفصیلات توآپ دین ِ الٰہی میں ملاحظہ فرماسکتے ہیں۔ اب مجھے یہ بتائیے کہ اس میںکونسی ایسی قابل ِ اعتراض بات ہے کہ آپ ہم کو اسلام سے خارج کرنے پر تُل گئے؟ برائے کرم اگرمزید کوئی سوالات ہیں توبے ڈھڑک پوچھیئے تاہم میں چاہوں گا کہ اس مضمون کو بھی ساتھ ساتھ آگے لیتے چلیں کیونکہ ہماری باتیں تواب چلتی ہی رہیں گی آپ سے کوئی عارضی ساتھ تو جوڑانہیں ہے ۔انشاءاللہ جب تک بقید ِ حیات ہیں ،آپ سے گفتگوکوسلسلہ جاری رہے گا۔--اسپریچولسٹ 10:11, 23 اپريل 2008 (UTC)

  • مضمون کے بارے میں تو میں فی الحال کچھ نہیں کہ سکتا ہاں یہ ہے کہ آپ نے جو بیان مذکورہ بالا عبارت میں انبیاء علیہ السلام کے بارے میں درج کیا ہے وہ کسی بھی جگہ سے ثابت نہیں ہوتا ، حضرت آدم کی بات تو الگ رہی یہاں تو آپ یقین سے حضرت عیسیٰ کے عرصہ کے بارے میں بھی کچھ نہیں کہ سکتے تمام کے تمام اعداد و تواریخ محض اندازے اور Bible سے اخذ کردہ وہ زمانے ہیں جو اس کے بیانات میں موجود سلسلۂ نسب سے نکالے گۓ ہیں؛ خیر یہاں اس بحث کی جگہ نہیں کے انکی سائنسی حیثیت کیا ہے بلکہ سوال تو صرف یہ پیدا ہوتا ہے کہ آپ اس طرح صرف ایک مصدقہ تاریخ (محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کو بنیاد بنا کر اس قدر یقین کے ساتھ ماضی میں گھوڑے دوڑاتے ہوۓ حضرت آدم تک کیسے چلے گۓ؟ دوسرا سوال یہ ہے کہ اگر Bible کے سلسلۂ نسب ہی کو بیان کرنا ہے تو اسکے لیۓ آپ ایک الگ مضمون تو لکھ سکتے ہیں مگر یہ کہاں کی منطق ہے کہ Bible سے اخذ کیۓ گۓ اندازوں کو اسلام کے نظریات میں ضم کرنے کی کوشش کی جاۓ ؛ یہ بات تو ایک عام آدمی تو سمجھ بھی نہیں سکے گا کہ الفاظ کے گھن چکر میں اسکو دھوکہ دیا جارہا ہے، کیا یہ بات علمی طور پر درست ہوگی۔ اس بات کے بارے میں دنیا میں کوئی شہادت دستیاب نہیں کہ حضرت آدم 6000 سال قبل تشریف لاۓ یا 4 ہزار؛ بہرحال یہ بات قرآن سے ثابت کی جاسکتی ہے اور تمام مسلم علماء اس بات پر متفق ہیں کہ اللہ نے سب سے پہلے جس انسان کو تخلیق کیا وہ حضرت آدم ہی تھے اور قرآن ہی سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ وہ ایک پیغمبر تھے اور چونکہ سب سے پہلے انسان وہی تخلیق کیۓ گۓ لہذا ظاہر ہے سب سے پہلے پیغمبر بھی وہی ہیں (اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں نکالا جاسکتا کہ اگر DNA اور Anatomical اندازوں کے مطابق ----- جدید انسان ----- کے ظہور کو 200000 سال ہوۓ ہیں تو حضرت آدم بھی اسی مقامِ وقت پر وجود میں آۓ) یہاں لفظ جدید انسان قابل توجہ ہے کہ ان سائنسی شواہد کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا جو کہ اس سے قبل کے انسانوں کی anatomical ساخت کے متعلق ملتے ہیں ؛ اور یہاں یہ بات بھی قابل توجہ ہے کہ ان تمام شواہد کا (برعکس عام خیال کے) قرآن کی تعلیمات سے کوئی تصادم نہیں کہ انبیاء اکرام کے نزول کا سلسلہ انسان کی ذہنی اور دماغی سطح کے ساتھ ساتھ ہوا ہے اور اسی ذہنی سطح کے مطابق انکو پیغامات (الہامی کتب) بھی دی گئیں۔ بات بہت طویل ہے اور اب صرف ایک بات پر ختم کرتا ہوں کہ انسان کو اپنے دماغ سے لگاۓ ہوۓ اندازوں کو الہامی درجہ نہیں دینا چاہیۓ؛ آپ کی SITE مذکورہ بالا کا بیان کہ --- اس دنیا میں ایک ہی وقت میں علیحدٰہ علیحدٰہ خطوں میں کئی آدم آئے --- سواۓ عام انسان کو دھوکہ دینے کے کوئی دیگر مفید مقصد حاصل نہیں کر سکتا ؛ جو بیچارے نا تو سائنس کو جانتے ہیں نا ہی مذہب کو مکمل جانتے ہیں انکو اس قسم کے بیانات سے دھوکے نا دیجیۓ۔ سمرقندی
مجھ کو نہایت حیرت بھی ہے اور افسوس بھی۔حیرت اس بات پر کہ آپ ایک مضمون کو جوکہ ہرلحاظ سے وکی پیڈیاکے مزاج کے مطابق بنایاگیاہے بالکل نظر اندازکررہے ہیں ۔جس کا مطلب یہ ہے کہ آپ وکی پیڈیاکے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کررہے ہیںاورافسوس اس بات پر کہ میں آپ کو ہر سوال کا جواب دینے کی سعی کررہاہوںلیکن آپ بجائے بات کو سمجھنے کے بلاوجہ کی تاویلات گھڑرہے ہیں ۔ یہ وہ حقائق ہیں جنہیں آج تک کوئی عالم بھی رد نہیں کرسکاکجایہ کہ آ پ کہتے ہیں کہ ایساممکن ہی نہیں کہ آدم علیہ السلام و عیسٰی علیہ السلام کے زمانوںکا تعین کیاجاسکے۔ یقیناً آپ کے لئے یہ ممکن نہیں لیکن وہ ہستیاںجنہیں رب تعالیٰ نے اپنی قدرت ِ کاملہ سے وہ تصرف عطاکیاکہ اس کائنات کا مشاہدہ اس طرح سے کرتے ہیںکہ جیسے ہتھیلی پر رائی کا دانہ تواُن سے بھلاکیاچیز پنہاںرہ سکتی ہے۔قدرت کاکرشمہ ہی وہ ہے جوکہ انسان کی عقل سے بالاتر ہے تو بھلا آپ کس طرح سے عقلی پیمانوںسے ناپ تول کرکے قدرت کے رازوںکوسمجھ سکتے ہیں۔ مجھے یوںمحسوس ہورہاہے کہ آپ مجھے اس طرح کی بحث میں اُلجھااس مضمون سے توجہ ہٹاناچاہ رہے ہیں۔ آخر کو ایسا کیوں؟ کیوںآپ وکی پیڈیاکو اپنے عقائدورجحانات اورسوچ کے مطابق محدودکررہے ہیں؟کیا یہ بددیانتی نہیں؟کیایہ منتظم کو دئیے گئے اختیارات کا ناجائز استعمال نہیں؟--اسپریچولسٹ 13:07, 25 اپريل 2008 (UTC)
Dear I want to see what will happen when there is no sucking akaas-beyl, according to your words, on the Wikipedia. Now its your turn to show that you are not just a Big Mouth! Like so many other JAAHIL commentators here on Wikipedia who come here once in a month and comment like a mujtahid and the grand mufti. Show me how much you people can contribute to the real-time studies (uloom-e-duniya) on this Wikipedia and show me what you Big Mouthed people have in your pockets other than Indian movies, geet, sheer-o-shyri and FALSE baseerat wo FAKE maarfat. Samarqandi

مجروح جذبات[ترمیم]

محترم السلام علیکم! آپ نے مجھے دیے گئے پیغامات میں اپنے جذبات کے مجروح ہونے کا ذکر کیا ہے لیکن مجھے انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ آپ وکیپیڈیا کے کئی صفحات پر جو کچھ لکھ رہے ہیں وہ بھی منتظمین اور وکیپیڈیا کے تمام ساتھیوں کے جذبات مجروح کرنے کے مترادف ہے۔ اپنے حریف کو اخلاقی شکست دیں، اس طرح کی باتیں کر کے اپنے مقدمے کو کمزور مت کریں۔ رہی بات گوہر شاہی والے مضمون کو آپ کی مرضی کے مطابق ترتیب دینے کی تو میں واضح الفاظ میں Jپ کو بتا دوں کہ گوہر شاہی والا مضمون آپ کی مرضی کے مطابق نہیں لکھا جائے گا بلکہ اس میں مخالف نقطۂ نظر بھی لازماً شامل ہوگا۔ آپ کے ردعمل سے بھی ہمیں بہت دھچکا پہنچا ہے، اور جب تک آپ اپنے طرز عمل میں تبدیلی نہیں لائیں گے میں مذکورہ مضمون میں تبدیلی کی کوئی ضمانت نہیں لوں گا۔ والسلام فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

  • جناب نہ مجھے آپ کی “پسندیدہ شخصیت“ سے کوئی دلچسپی نہیں، میں صرف آپ پر یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ آپ جو کچھ کر رہے ہیں وہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ حرکات ہیں، مختلف منتظمین کو “متعصب منتظمین“ قرار دے کر ان کے صفحۂ صارف میں تبدیلی کرنا اور ان کے لیے زمرہ بنانا وکی قواعد کی خلاف ورزی ہے۔ تعصب و اقرباء پروری کی عینک آپ نے چڑھا رکھی ہے، جو مخالف نقطۂ نظر کو بالکل برداشت نہیں کرتی، ذرا دماغ کو کھولیے، گوہر شاہی کے علاوہ بھی دنیا میں بہت کچھ ہے۔ اور آخری بات یہ کوئی “قلمی میدان جنگ“ نہیں آپ بے شک یہ “قلمی جنگ“ جاری رکھیے، مسلمانوں کے پیچھے رہنے کی بڑی وجوہات میں ایک یہ بھی کہ فضول موضوعات پر طویل طویل بحثیں اور جن موضوعات پر کام کرنا چاہیے ان میں صفر بٹا صفر فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

    • متعصب، تنگ نظر و فتنہ پرور قرار دینے کا بہت شکریہ، اس طرح کی حرکات سے میرا اس مضمون میں کچھ “مثبت“ باتیں شامل کرنے کا ارادہ بھی منسوخ ہوتا جا رہا ہے۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

  • آپ گوہر شاہی کے علاوہ کسی بھی موضوع پر کام کر سکتے ہیں، اس میں آپ کو میرا مکمل تعاون حاصل ہوگا لیکن متنازع شخصیات پر لکھے گئے مضامین کسی صورت یکطرفہ نقطۂ نظر پیش نہیں کیا جا سکتا، اس لیے میں گوہر شاہی کے مضمون کی حالیہ شکل میں تبدیلی کا بھی وعدہ کرتا ہوں لیکن کچھ عرصہ آپ کی کارکردگی دیکھنے کے بعد اور آخری بات برادر! آپ اپنے رویے میں مثبت تبدیلی لائیے کیونکہ "پھول کی پتی سے کٹ سکتا ہے ہیرے کا جگر" اور "محبت فاتح عالم" تو آپ نے سنا ہی ہوگا، مخالفین کا رویہ کتناہی ناقص کیوں نہ ہو آپ کو ویسا ہی جواب دینا زیب نہیں دیتا۔ امید ہے آپ اس بات کو سمجھ رہے ہوں گے۔ خیر اندیش فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

    • اسپریچولسٹ صاحب! آپ وکی مینیا 2008ء میں ضرور شرکت کیجیے اور مجھ سمیت تمام منتظمین کی شکایت ضرور لگائیے گا، آپ سے پہلے بھی ایک حضرت گوہر شاہی کے مضمون پر اختلافات کے باعث اردو وکیپیڈیا کےخلاف ڈان اخبار میں آرٹیکل چھاپنے کی دھمکی دے چکے ہیں۔ دوسرا آپ امتیازی سلوک کی بات کر رہے ہیں، وہ آپ کو اس لیے امتیازی محسوس ہو رہا ہے کیونکہ آپ عقیدت میں ڈوبے ہوئے ہیں، مودودی کے اوپر تو آپ نے فورا طعنہ مار دیا تھا، کیا یہ کسی شخصیت کے ساتھ آپ کا امتیازی سلوک نہیں؟ میرے خیال میں اس طرح کے دوغلے رویے سے آپ اپنا ہی نقصان کر رہے ہیں، اردو وکیپیڈیا کی افادیت و صحت پر اس سے کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

  • محترم جناب اسپریچولسٹ صاحب، میں ابھی کچھ دیر پہلے سمرقندی صاحب کو بھی ایک پیغام دیاہے اور میں آپ کو بھی سمجھانا چاہوں گا کہ برائے کرم اس مضمون سے منسوب اختلافات کو حل کرنے کے لئے ذرا ٹھنڈے دل سے کام لیں کیونکہ یہ مذہبی معاملہ ہے کوئی دنیاوی مسئلے نہیں کہ جس پر جنگ و جدل کی جائے یہ ہمارے مذہب کی تعلیم نہیں۔میں جو پیغام سمرقندی صاحب کو دیاہے وہ آپ بھی پڑھ سکتے ہیں اورمیرے جذبات کا اندازہ لگا سکتے ہیں کیونکہ ہوسکتاہے ہے کہ اس معاملات سے آپ کے جذبات مجروح ہوئے ہوں لیکن مجھے اُمید ہے کہ آپ میری باتوں پر ٹھنڈے دل سے غور کریں گے اور افہام و تفہیم کے ذریعے بات چیت کو آگے بڑھائیںگے۔

والسلام --Urdu-Writer 14:12, 15 مئی 2008 (UTC)

  • مثبت سوچ کی جانب توجہ دلانے کا شکریہ، میں آئندہ کوشش کروں گا۔ رہی بات مودودیت کا طعنہ دینے والی تو آپ اور آپ کے بھائی بندوں نے جو کہا ہے وہ یہاں ملاحظہ کیجیے۔ والسلام فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

  • جذبات نام جس شۓ کا ہے وہ مجھ بدنصیب کو نصیب ہی نہیں ہوئی ؛ آپ مجھے جانتے نہیں ہیں ورنہ میرے تو ساتھی اور دوست بھی مجھے بیحس اور جذبات سے عاری شخص قرار دیتے ہیں۔ جو ترامیم کروانی ہوں بتا دیجیۓ گا؛ اگر حوالہ سچا ہوا تو ضرور مضمون میں لکھ دوں گا۔ سمرقندی


معذرت طلبی[ترمیم]

ارے نہیں محترم! ایسی کوئی بات نہیں، یہ آپ کی اعلٰی ظرفی کا مظہر ہے۔ خوش رہیں فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

  • جناب ایسی کوئی بات نہیں کہ میرے دل میں کوئی تلخی باقی بچی ہو۔ میرا تو خیال ہے کہ میں نے بھی بہت کچھ ایسا کہا کہ جو شاید مجھے نہیں کہنا چاہیۓ تھا ، جس پر میں بھی خلوض نیت سے معذرت کا طلبگار ہوں۔ آج فہد صاحب کا ارسال کردہ قرآنی آیات کا متن لگانے کے لیۓ وقت نکال لیا ہے، آپ کے تحریر کردہ ترامیم طلب مضمون پر انشااللہ ایک دو روز میں آپ کے مشوروں کے مطابق جو ہوسکا کرنے کی کوشش کروں گا۔ اس کے بعد آپ براۂ مہربانی اپنی راۓ اور اعتراضات سے آگاہ فرمایۓ گا۔ میں اس بات پر بھی معذرت خواہ ہوں کہ فی الحال میں اس مضمون کو غیرمقفل کرنے کی حالت میں نہیں ، امید ہے کہ آپ میری کیفیت سمجھنے کی کوشش کریں گے۔ سمرقندی

تیونس[ترمیم]

محترم! تیونس کا مضمون ابتدائی صورت میں انتہائی خوب ہے، اس کے لیے آپ داد کے مستحق ہیں۔ لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ اس کو مکمل کیا جائے جیسے عراق اور لبنان اور افغانستان کے مضامین کو بہت خوبی سے مکمل کیا گیا۔ اگر اس مضمون کو بھی مکمل کیا جاتا ہے تو یہ اردو وکیپیڈیا پر شاندار اضافہ ہوگا۔ میں تکمیل کے بعد اس میں مزید معلومات کے اضافے اور املاء کی درستگی کا بیڑہ اٹھاتا ہوں۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

سلام[ترمیم]

جناب اسپریچولسٹ صاحب، یاد فرمائی کا از حد شکریہ۔ ویکیپیڈیا پر میں نے اپنا وقت ہی نہیں بلکہ اپنا دل اور جذبہ بھی صرف کیا ہے اور روز حاضری نا دے سکنے کا مجھے بہت صدمہ بھی ہے؛ ایک ایک بات کا کیا ذکر کروں (اور نا ہی یہ ایسے تذکروں کا مقام ہے)، بس اتنا کہہ سکتا ہوں کہ زندگی آسان نہیں۔ ویسے ایک دو روز بعد حالیہ تبدیلیاں پر نظر ڈال لیتا ہوں۔ آپ کا مضمون بھولا نہیں اور انشااللہ پہلی فرصت میں آپ سے مشورہ کروں گا۔ سمرقندی

    • اسپریچولسٹ صاحب یاد کرنے کا بہت شکریہ۔ اصل میں گزشتہ تقریباً دو ہفتوں سے طبیعت ناساز ہے اور کچھ سنبھلنے میں نہیں آ رہی اس لیے وکیپیڈیا جیسا تخلیقی کام کرنے پر دل آمادہ نہیں ہو رہا شاید بہت زیادہ گرمی کا اثر ہے۔ بہرحال آپ کے کام پر نظر ڈالتا رہتا ہوں، بہت عمدہ کام کر رہے ہیں اور بالکل اسی معیار کا ہے جو وکیپیڈیا جیسے عظیم منصوبے کو درکار ہے۔ تیونس پر آپ کا مضمون بہت اعلٰی ہے اور اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، میں اس پر پہلی فرصت پر نظر ڈالتا ہوں اور اگر ضروری ہوا تو کچھ تصحیح بھی کردوں گا۔ اس شاندار مقالے کو تحریر کرنے پر میری جانب سے مبارکباد قبول فرمائیے۔ والسلام فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

ورجینیا کی آبادی[ترمیم]

سلام۔ مین نے دیکھا کے آپ نے میری تبدیلیون کے بعد ورجینیا کے سفھے پر میری غلطیان درست کین۔ آپ سے ایک صوال حے۔ 7۔7 میلین ستر لاکھ حے یا پھر ساتھ لاکھ؟ مین کافی ارسے سے ملک سے بھار حون اس لیے مجھے ریازی کے یھ باتین بھول گی حین۔ --Zaindy87 12:13, 13 جون 2008 (UTC)

  • اسلام علیکم جناب ، امید ہے کہ خیریت سے ہونگے۔ آپ کا پیغام ملا بہت خوشی ہوئی ، ایسی کوئی بات نہیں کہ جب سے آپ نے فعال کام کا شروع کیا میں نے آنا کم کردیا : - ) کوشش کر رہا ہوں کہ جس قدر بھی وقت دے سکوں دیتا رہوں۔ میرے لائق کوئی خدمت ہو تو ضرور یاد فرمایۓ گا۔ سمرقندی
  • جی نہیں جناب ایسی کوئی بات نہیں، اور مجھے بھی آپ سے بات کر کہ بہت خوشی ہوتی ہے۔ آج یہ قرآن کے مضامین جو کہ فہد بھائی نے ارسال کیۓ تھے انکو ویکی پر منتقل کرنے کی مہلت عطا کیجیۓ ؛ آپ کے اشارہ کردہ مضمون اور دیگر مضامین پر انشااللہ جلد ہی باھم صلح مشورے سے کام کرنے کی کوشش کروں گا۔ سمرقندی
  • ہر ممکن حد تک کوشش کی ہے کہ مضمون سے جانبدارانہ جملے حذف کردیۓ جائیں ۔ ایک نظر دیکھ لیجیۓ اور اپنے مشورے سے آگاہ فرمایۓ۔ سمرقندی
  • جی میں خود بھی یہی چاہتا ہوں کہ مضمون کو ممکنہ حد تک اس قابل کردیا جاۓ کہ وہ آپ کے لیۓ قابل قبول صورت میں بھی آجاۓ اور دوسری جانب کا موقف بھی (جو حوالہ جات کے ساتھ ہو) برقرار رہے۔ میرا خیال ہے کہ ایسی صورت میں ہی مضمون ایک قاری کو درست ترین اور مکمل ترین معلومات مہیا کرسکتا ہے۔ تھوڑا وقت دیجیۓ مجھے امید ہے کہ میں اس مضمون کو اس انداز میں کرنے کی کوشش کرسکتا ہوں کہ جس پر آپ بھی متفق ہوں۔ سمرقندی

مفہومی یا لفظی[ترمیم]

  • گویا آپ کے مضمون کے لحاظ سے مرک انبوہ بھی غلط نہیں۔ صرف اپنی راۓ یہاں درج کیۓ دیتا ہوں اور فیصلہ آپ کا : - ) دراصل Holocaust کا لفظ بائبل سے ماخوذ کیا جاتا ہے جو کہ اب خاصے مختلف مفہوم میں رائج ہو چکا ہے۔ اگر اس لفظ کی اصل الکلمہ کو دیکھا جاۓ تو یہ دو الفاظ سے مرکب ایک امیختہ (portmanteau) لفظ ہے 1- holos جسکا مطلب مکمل ، پورا ، تمام ----- کا ہوتا ہے اور 2- kauston جسکا مطلب جلانے ، احتراق ، نظر آتش کا ہوتا ہے۔
    • اب اگر غور کیا جاۓ تو لفظ holocaust کا ایک ایسا ترجمہ جو کہ صرف نسل کشی تک محدود نا ہو اور ہر اس جگہ یکسانیت سے استعمال کیا جاسکے کہ جہاں انگریزی holocaust آتا ہو تو پھر اسکا لفظی ترجمہ ہی مناسب ہوگا، میری تجویز ------ محرقہ ------ کے لیۓ ہے اور اسکی ماخوذیت درج ذیل ہے۔
  1. holos = م (بطور لاحقہ ؛ جیسے وراثہ سے موراثہ / جمع سے مجموعہ وغیرہ میں میم آتا ہے بطور لاحقہ آتا ہے)
  2. kaston = حرق (جو احتراق سے بنا ہے)

محرقہ کا لفظ ایک لفظی ترجمہ ہے جو کہ انگریزی امیختہ کی خصوصیات رکھتا ہے یعنی holos = م اور kaston = حرقہ ۔ ویسے آپ کو شائد معلوم نا ہو کہ میں مشکل الفاظ استعمال کرنے کے سلسلے میں ویکی پر بہت بدنام شخص ہوں : - ) میں نے صرف اپنی راۓ درج کی ہے اور فیصلہ آپ خود کر لیجیۓ۔ سمرقندی

  • میری عرض تو صرف اتنی تھی کہ ترجمہ ایسا ہو کہ جو ہر جگہ یکساں استعمال ہو سکے :-) holocaust کا لفظ صرف یہودیوں کی نسل کشی یا قتل عام کے لیۓ ہی نہیں بلکہ دیگر مفاہیم میں بھی آتا ہے مثال کے طور پر nuclear holocuat, burn (a life, animal or human) in fire, religious sacrifice, Jews holocaust, any kind of distruction by fire ۔ انگریزی میں تو یہودی holocaust کو حرفِ کبیرہ (capital latter) یعنی H کے زریعے شناخت کے قابل بنایا گیا ہے جبکہ اکثر یہ حرفِ صغیرہ میں بھی لکھ دیا جاتا ہے ، دونوں ہی اشکال اردو میں ناقابل استعمال ہیں۔ خیر چھوڑیۓ ؛ آپ مرگ انبوہ کو مناسب سمجھتے ہیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ سمرقندی

اسلام علیکم[ترمیم]

اسلام علیکم جناب اسپریچولسٹ صاحب، کیسے مزاج ہیں۔ کافی روز بعد نظر آۓ ہیں آج آپ، ہم تو سمجھے تھے کہیں کسی بات پر ناراض ہو کر ساتھ تو نہیں چھوڑ گۓ :-) خیر آپ آۓ ، بہت خوشی ہوئی۔ سمرقندی

اسلام علیکم[ترمیم]

آپ کے دائرۃ العمارف پر موجودہ ترامیم و اضافہ جات بہت اھم ہیں اور یہ احساس پیدا ہوتا ہے کہ اسی طرح سے ہم لوگ کام کرتے رہے تو انشااللہ یہ اردو کا دائرۃ المعارف تمام زبانوں سے آگے نکل کر براہ راست انگریزی ویکیپیڈیا کی آنکھوں میں آنکھ ڈال کر بات کرنے کے قابل ہوجاۓ گا۔ سمرقندی

اسلام علیکم[ترمیم]

جناب آج یاد آیا کہ آپ نے اس تبادلۂ خیال پر دقیق الذہن کا لفظ اختیار کرنے پر ناگواری کا اظہار فرمایا تھا۔ آپ کسی بھی اچھی لغت میں دیکھ سکتے ہیں کہ دقیق کے معنی عربی ، فارسی اور اردو تینوں میں بھی precise , correct , acumen یعنی فراست ، ذکاوت ، درست اور باریک بین کے آتے ہیں اور ناچیز نے ان ہی معنوں میں دقیق الذہن کا لفظ اختیار کیا تھا نا کہ کسی کم تر کے معنوں میں۔ آپ کا اور میرا نظریاتی اختلاف الگ ، مگر مجھے حیرت بھی ہے اور افسوس بھی کہ آپ نے یہ کیسے سمجھ لیا کہ میں نظریاتی اختلاف میں ذاتی حملہ کروں گا اور نازیبہ الفاظ اختیار کروں گا۔ اس وضاحت کے بعد بھی اگر آپ ناگواریِ طبیعیت محسوس کرتے ہوں تو نا صرف یہ کہ میں اپنے الفاظ (جو عزت اور احترام کے معنوں میں استعمال کیۓ تھے) واپس لے لیتا ہوں بلکہ معذرت خواہ بھی ہوں۔ --سمرقندی 08:31, 15 اگست 2008 (UTC)

منتخب مقالات[ترمیم]

جناب اسپریچولسٹ صاحب اسلام علیکم۔ پیغام کا بہت شکریہ۔ ماشااللہ تیونس پر مقالہ بہت احسن انداز میں تحریر کیا گیا ہے، چند تدوینی نکات کی جانب توجہ دینے کی گذارش ہے۔ ایک تو یہ کہ سرخیوں میں رنگ نا بھرے جائیں جیسے قبل از اسلام اور بعد از اسلام کی سرخیوں میں دیکھا جاسکتا ہے اس طرح اندیشہ ہے کہ نۓ اور نا تجربہ کار لکھنے والے بھی ایسا کرنے کی کوشش کریں گے اور html کی معمولی غلطی سے بھی رنگ نظر آنے کے بجاۓ html کے رموز نظر آئیں گے؛ اس قسم کی باتوں کا ذکر انداز مقالات (style of articles) میں کرنے کی کوشش کی گئی ہے، اور آپ سے گذارش ہے کہ اس مضمون انداز مقالات میں اگر کسی بہتری کی ضرورت ہو تو اس سے بھی آگاہ فرمایۓ، یا آپ خود ہی اضافہ و اصلاح کردیجیۓ۔ دوسری بات یہ ہے کہ سرخیوں میں ربط دینا (گو انگریزی ویکی پر بھی ایسا دیکھنے میں آتا ہے) مناسب نہیں بہتر ہے کہ اس ربط کی جانب اس قطعہ کی ابتداء میں اشارہ کردیا جاۓ ، مثال کے طور پر جنگ عظیم دوئم کی سرخی میں ربط کے بجاۓ یوں ہونا چاہیۓ کہ وہ زیادہ علمی محسوس ہو، اس مقصد کے لیۓ ذیل کے مطابق سانچہ { { اس } } کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

جنگ عظیم دوئم[ترمیم]

1943-1942 میں تیونس نازی قوتوں (اٹلی اور جرمنی) کے خلاف اتحادی قوتوں (برطانوی اور امریکی) کے دوسرے جنگ ِ عظیم کے دوران ۔۔۔۔۔۔۔۔
اب آپ کے اشارہ کردہ مضمون کی جانب آنا چاہتا ہوں ، لیکن ایک ساتھ تمام تجاویز پر عمل پیرا ہونا الجھا دینے کا باعث محسوس ہوتا ہے اس لیۓ براۂ کرم گوہر شاہی والے مضمون میں ایک ایک کر کہ اگر آپ اپنی مطلوبہ تجاویز ارشاد فرما دیں تو میرے لیۓ سہولت ہوگی اور آپ کا ممنوں ہوں گا۔ سب سے پہلے آپ جو تجویز یا ترمیم کروانا ضروری سمجھتے ہیں براۂ کرم صرف اسکا ذکر کر دیجیۓ۔ جب اس پر کام ختم ہو جاۓ گا تو پھر دوسرے نکتے یا تجویز کی جانب قدم اٹھایا جاسکتا ہے۔ امید ہے کہ اس طرح ہم یہ کام بہتر انداز میں ختم کردیں گے۔ --سمرقندی 01:52, 17 اگست 2008 (UTC)

  • اسلام علیکم جناب۔ میرے خیال سے تو تیونس ایک منتخب مقالہ ہے، فہد صاحب سے تذکرہ کروں گا وہ تاریخ و جغرافیہ کے زیادہ نزدیک رہتے ہیں۔ ریاض والے مضمون میں ترامیم پر نظر ڈال لیجیۓ؛ تمام ذاتی راۓ و بیانات نکال دیۓ گۓ ہیں ، MFI بھی ناپید ہے۔ کوئی اور خدمت ہو تو آگاہ فرمایۓ گا۔ --سمرقندی 11:17, 18 اگست 2008 (UTC)

مشورہ درکار[ترمیم]

جناب اسپریچولسٹ صاحب امید ہے بخیریت ہونگے۔ جناب محبوب صاحب نے internet اور network کی اصطلاحات کا موضوع اٹھایا ہے میں کئی روز سے کوشش کر رہا ہوں کہ کوئی متفقہ فیصلہ ہو جاۓ ۔ آپ ہو سکتا ہے کہ ان اصطلاحات سے متفق نا ہوں اور ان ناموں کو انگریزی کے طور پر ہی استعمال کرنا بہتر سمجھتے ہوں مگر پھر بھی ایک نظر اس جگہ تجاویز کے قطعہ کو دیکھ لیجیۓ اور جو ہوسکے راہنمائی فرمایۓ۔ --سمرقندی 12:11, 18 اگست 2008 (UTC)

  • میرا خیال ہے کہ جسام خاصہ بہتر مضمون ہے اور اب اس میں صرف وہ معلومات بھی شامل کر دی جائیں جو کہ انگریزی ویکی پر موجود ہیں اور ابھی اردو مضمون میں نہیں آئیں ، مثال کے طور پر Well-preserved specimens کا قطعہ شامل کیا جاسکتا ہے۔ مجذوب کے مضمون میں ایک گذارش کروں گا کہ اسکا پہلے لکھا ہوا قطعہ ہی ابتداء میں کر دیجیۓ ، یہ میں اس وجہ سے نہیں کہہ رہا کہ اسے میں نے لکھا ہے بلکہ اس وجہ سے کہہ رہا ہوں کہ وہ ابتدائیہ اور لغاتی انداز کے مفاہیم پر مشتمل ہے اور کوئی قابل اعتراض بات بھی نہیں۔ --سمرقندی 07:11, 19 اگست 2008 (UTC)
  • جناب آپ سے درخواست ہے کہ مجذوب کے صفحے میں تاج الدین کا ذکر نا کیجیۓ بلکہ صرف وہ نقطۂ نظر لکھنا دیانت داری ہوگی جو کہ صوفیت میں پایا جاتا ہے۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے آپ نے گوہرشاہی کے مضمون میں MFI کے تذکرے کو بے موقع محل کہا تھا۔ --سمرقندی 07:29, 19 اگست 2008 (UTC)

متبادل[ترمیم]

  • جناب اسپریچولسٹ صاحب ایک بات تو کہ اب تک اردو ویکی پر etymology کا اردو متبادل متعدد بار آچکا ہے مگر یہ ہے کہ اس پر کوئی صفحہ نہیں بنا ابھی تک ، آپ نے بہت اھم موضوع پر توجہ دی ہے۔
  1. etymology کا لفظ etymos سے بنا ہے جس کے معنی ----- اصل ----- کے ہوتے ہیں جبکہ اسکے ساتھ لگا ہوا logy ، علم کے معنوں میں نہیں (جس کو اردو میں یات کہا جاتا ہے) بلکہ word کے معنوں میں ہے یعنی یہاں اسکا متبادل ---- لفظ / کلمہ ----- کا بنتا ہے۔
  2. اشتقاقیات کا لفظ ، عربی کے شق سے بنایا گیا ہے جس سے rift کے معنوں میں شقق بنایا جاتا ہے پھر اس سے الگ ہوجانے ، منقسم ہوجانے اور break away کے معنوں میں تشقق اور اشتقاق بناۓ جاتے ہیں اور اشتقاق اپنے مفہوم میں وسیع ہوکر derivative یا ماخوذیت کے معنوں میں بھی آجاتا ہے۔ اب محسوس ایسا ہوتا ہے کہ etymology کے لفظ میں موجود logy کو علم یا مطالعہ کے معنوں میں logy سمجھ کر اسکا ترجمہ ----- یات ----- کر کہ اشتقاق سے لاحقہ جوڑ کر اشتقاقیات بنا دیا گیا ہے جیسے ، حیات سے حیاتیات وغیرہ۔
  3. جیسا کہ # 1 میں آیا کہ etymo اصل کے لیۓ اور logy کلمہ کے لیۓ آتا ہے اس لیۓ etymology کو ----- اصل الکمہ ----- کہنا غلط نہیں ہوگا اور یہ لفظ ، اصل الکلمہ اردو ویکی پر متعدد جگہ پر آبھی چکا ہے اگر آپ تلاش کے خانے میں ، اصل الکلمہ لکھ کر تلاش دبائیں گے تو وہ صفحات مل سکتے ہیں۔
  • اس وضاحت کے بعد عرض یہ ہے کہ میرے نزدیک ؛ اشتقاقیات بھی غلط نہیں کہا جاسکتا اور اصل الکلمہ بھی انگریزی کا عین علمی متبادل ہے۔ اب فیصلہ آپ پر ہے دونوں میں سے جو بہتر محسوس ہو اختیار کرلیں۔ --سمرقندی 11:41, 19 اگست 2008 (UTC)

وق==خانۂ معلومات کتب== اسلام علیکم جناب۔ میں نے ابھی اس صفحہ پر (HERE) خانہ معلومات کتب کے استعمال کا طریقہ درج کر دیا ہے براۂ کرم ملاحظہ کیجیۓ اور کوئی دشواری ہو تو آگاہ فرمایۓ۔ --سمرقندی 08:44, 22 اگست 2008 (UTC)

  • شرمندہ نا کیجیۓ۔ آپ کے مضامین میری نسبت بہت جامع اور بہتر ہوتے ہیں۔ --سمرقندی 09:37, 22 اگست 2008 (UTC)
  • چلیۓ جناب یوں کہہ لیتے ہیں کہ ہم دونوں آپس میں ایک دوسرے کی تقویت کا باعث بن رہے ہیں۔ آپ سے میں بہت کچھ سیکھا ہے، جس میں سب سے بڑی چیز مقابل کا دل جیت لینے کی آپ کی صلاحیت ہے۔ میں تو آپ کے بارے میں کہہ سکتا ہوں کہ ۔۔۔۔

میں نے اس جانِ بہاراں کو بہت یاد کیا
جب کوئی پھول مری شاخِ ہنر پر نکلا

سمرقندی 10:21, 22 اگست 2008 (UTC)

  • غالب تو عشق کے ہاتھوں نکمے ہوئے، ہم وقت کی کمی کے ہاتھوں۔ پہلے والی فرصت ہوتی تو آپ کے ہر مضمون پر طبع آزمائی کرتا لیکن کیا کریں کہ وقتِ فرصت ہی نہیں۔ ناراض کس بات سے ہوں گا آخر؟؟؟ آپ کو اور دیگر نئے ساتھیوں کو دیکھ کر دلی مسرت ہوتی ہے۔ اللہ آپ لوگوں کو ثابت قدم رکھے۔ آپ کے مرگ انبوہ کو دیکھ کر مجھے بھی کچھ جوش چڑھا اور آپ کی جو غلطی درست کی اس پر یہ مضمون بھی لکھ ڈالا ہے ذرا ایک نظر ڈال لیجیے گا۔ والسلام فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

entropy[ترمیم]

  • جناب اسپریچولسٹ صاحب ایک راۓ درکار ہے۔ entropy کے لیۓ آپ کے خیال میں بہتر لفظ کیا ہونا چاہیۓ۔ اردو کی بعض لغات میں اسے اقتطاع لکھا ہوا پایا گیا ہے۔ جبکہ میرے خیال سے ایک تو یہ کہ یہ لفظ خاصہ بھاری بھرکم ہے (گو بھاری بھرکم قبول کیا جاسکتا ہے اگر کوئی اور چارہ نہیں ہو) دوسرے یہ کہ یہ entropy کے درست مفہوم کو بھی ادا نہیں کر رہا۔ بعض اوقات اسکو --- ناکارگی ---- بھی لکھا جاتا ہے جو شاید اسکے صرف طبیعیاتی تصور کو ادا کرتا ہے مگر درست حقیقت اس سے بھی سامنے نہیں آ پاتی۔ entropy کا لفظ en بمعنی in اور trope بمعنی turn یا direction سے بنایا جاتا ہے۔ اردو میں tropin کے لیۓ اس انگیزات کے صفحے Hormone پر انگیزے کی turn اور direction کی خصوصیت کے لیۓ trope کے لیۓ مائلہ (tropin) استعمال ہوا ہے، مذکورہ صفحہ پر thyrotropin دیکھیۓ۔
  • entropy = درمائلت
  • entropy = ناکارگی
  • entropy = اقتطاع
  • entropy = اعتلاج
  • اعتلاج کا لفظ علج سے بنا ہے۔ درمائلت ؛ entropy کی اوپر بیان ماخوذیت کا متبادل ہے یعنی اندر کی جانب مائل ہوجانے کی خاصیت ، مطلب یہ کہ توانائی کا اس نظام کے اندر ہی مائل (turn) ہوجانا یا ختم ہو جانا بہ الفاظ دیگر ناقابل استعمال ہو جانا۔ اگر آپ کے علم میں کوئی اور بہتر متبادل ہو تو براۂ کرم ضرور آگاہ کیجیۓ۔ --سمرقندی 07:04, 23 اگست 2008 (UTC)
  • سبحان اللہ ! میری راۓ بھی اعتلاج کے حق میں ہی تھی۔ --سمرقندی 07:40, 23 اگست 2008 (UTC)
  • ماشااللہ بہت اچھی تجویز ہے اور اس پر عمل بھی عین ممکن ہے۔ میں اپنی طرف سے اس پر عمل کرنے کی بھر پور کوشش کروں گا اور دیگر ساتھیوں کی جانب سے ایسی ہی توقع کی جاسکتی ہے، میرا خیال ہے کہ انکو بھی آپ یہ پیغام بھیج دیجیۓ۔ --سمرقندی 05:13, 24 اگست 2008 (UTC)
  • جی بہتر ؛ دیوان عام میں چند سطور لکھنے کی کوشش کروں گا۔ --سمرقندی 05:21, 24 اگست 2008 (UTC)

جی ایسا ممکن ہے![ترمیم]

جناب! آپ کی رائے مجھے بہت اچھی لگی. اور مجھے یقین ہے کہ ایسا ممکن ہے. میرے خیال میں ہر کسی کو، چاہے وہ نئے ممبران ہوں یا پُرانے، اُردو ویکی کو اپنی اوّلین ترجیح بنانی چاہئے. اور مجھے اُمید ہیں کہ تمام دوست اِس مقصد میں بھرپور ساتھ دیں گے. اُردو ویکی پر منتظم بننے کی خواہش تو سب کی ہوگی. لیکن میرے خیال میں ہمیں اِس خواہش سے بڑھ کر کام کرنا چاہئے. ہمیں اُردو ویکی کی خدمت نہایت لگن اور جذبے سے کرنی چاہئے. کیونکہ اِس ویکی کی اِرتقاء و مضبوطی ہمارے لئے باعثِ عزت و مسرّت ہے. --محبوب عالم 16:19, 24 اگست 2008 (UTC)

السلام علیکم جناب! امید ہے خیریت سے ہوں گے۔ آپ نے مختلف صارفین کے تبادلۂ خیال کے صفحات پر رائے پیش کی ہے۔ میرے خیال میں ایسی تجویز جس میں تمام ساتھیوں کی رائے مقصود ہو اسے دیوان عام میں پیش کرنا زیادہ بہتر ہوتا ہے بہرحال یہ "فریضہ" میں انجام دے دیتا ہوں اور اس حوالے سے اپنی تجویز بھی وہیں پیش کر دیتا ہوں۔ والسلام فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

  • معذرت کی تو وجہ ہی نہیں بنتی کوئی۔ میرے دل کو تو آپ کا لکھا ہوا ہی پسند آ رہا ہے، مگر مضامین کے فوائد لکھنے کا کہا گیا اس لیۓ فائدے لکھ دیۓ۔ دونوں ہی متن قابل استعمال ہیں۔ باری باری دونوں کو بھیجنے میں بھی کوئی حرج نہیں۔ اب بھیجنے کا کام ثاقب صاحب ، اردو ٹیکسٹ صاحب اور فہد صاحب کا ہے۔ مجھے اسکا نا تو طریقہ معلوم ہے اور نا ہی میں ان کاموں میں ماہر ہوں۔ --سمرقندی 05:49, 30 اگست 2008 (UTC)
  • دو کالمی ایک ساتھ بھیجنے میں اندیشہ ہوگا کہ کسی computer پر درست نظر آۓ گا اور کسی پر ہو سکتا ہے کہ درست نظر نا آۓ کیونکہ مختلف لوگ مختلف providers کے e-mail رکھتے ہوں گے ، مثال کے طور پر بعض اوقات تو yahoo پر unicode سے لکھی اردو بھی نظر نہیں آتی ۔ ایک کے بعد دوسرا بھیجنا زیادہ بہتر ہوگا ۔ میرا خیال ہے اس قسم کی technical باتوں کا اندازہ مذکورہ بالا ہمارے تینوں ساتھی بہتر کر سکتے ہیں یہ کام ان ہی پر چھوڑ دیا جانا چاہیۓ کہ کس طرح بھیجیں۔ --سمرقندی 06:03, 30 اگست 2008 (UTC)
  • کیا آپ اندراجات خود کار number میں کرنا چاہتے ہیں یا صرف تین کالم ہونا کافی ہوگا۔ --سمرقندی 06:12, 30 اگست 2008 (UTC)