تبادلۂ خیال صارف:Myqasmi297

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(?_?)


بزمِ اردو ویکیپیڈیا میں خوش آمدید Myqasmi297

السلام علیکم! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
ویکیپیڈیا ایک آزاد بین اللسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ منصوبۂ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری 2001 میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجراء جنوری 2004 میں عمل میں آیا ۔ فی الحال اس ویکیپیڈیا میں اردو کے 205,268 مضامین موجود ہیں۔
اس دائرۃ المعارف میں آپ مقالات نویسی اور ترمیم و اصلاح سے قبل ان صفحات پر ضرور نظر ڈال لیں۔


یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔

  • کسی دوسرے صارف کو پیغام ارسال کرتے وقت ان امور کا خیال رکھیں:
    • اگر ضرورت ہو تو پیغام کا عنوان متعین کریں۔
    • پیغام کے آخر میں اپنی دستخط ضرور ڈالیں، اس کے لیے درج کریں یہ علامت --~~~~ یا اس () زریہ پر طق کریں۔


وکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔

آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔


  • لکھنے سے قبل اس بات کا یقین کر لیں کہ جس عنوان پر آپ لکھ رہے ہیں اس پر یا اس سے مماثل عناوین پر دائرۃ المعارف میں کوئی مضمون نہ ہو۔ اس کے لیے آپ تلاش کے خانہ میں عنوان اور اس کے مترادفات لکھ کر تلاش کر لیں۔
  • سب سے بہتر یہ ہوگا کہ آپ مضمون تحریر کرنے کے لیے یہاں تشریف لے جائیں، انتہائی آسانی سے آپ مضمون تحریر کرلیں گے اور کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔

آپ کی مدد کےلیے ہمہ وقت حاضر
محمد شعیب

مضمون میں پروفائل[ترمیم]

آپ کا مضمون علی شیر حیدری ملاحظہ فرمالیں، آپ کو جو پروفائل مطلوب تھی وہ بنا دی ہے، مزید معلومات آپ یہاں برابر کے نشان (=) کے سامنےدرج کرسکتے ہیں ۔ آپ کا یہ صارف منتظم ہے—خادم— تبادلۂ خیال 19:23, 17 دسمبر 2012 (م ع و)

جناب! میں آپ کے مضمون میں مطلوبہ تبدیلی کردیتا ہوں، البتہ تصویر آپ یہیں ویکیپیڈیا پر اپلوڈ کریں، اس کے لیے یہاں کلک کریں۔ یہ صارف منتظم ہے—خادم— تبادلۂ خیال 07:28, 18 دسمبر 2012 (م ع و)
آپ کا مطلوبہ کام تقریباً ہوچکا ہے، البتہ پروفائل (جسے خانہ معلومات کہتے ہیں) میں فی الحال تخلص اور اسفار کا اضافہ نہیں کیا جاسکتا۔ نیز حوالہ کتاب کے ذیل میں مزید معلومات بھی آپ فراہم کرسکتے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ دیگر شخصیات کے متعلق بھی اس طرح کے مضامین تحریر فرمائیں گے۔ آخر میں ایک ذاتی سا سوال، آپ کا وطن؟ اگر ہندی ہیں تو مجھے بھی ہم وطن ہی سمجھیں ۔ یہ صارف منتظم ہے—خادم— تبادلۂ خیال 07:59, 18 دسمبر 2012 (م ع و)
اب تصویر زبراثقال (upload) کرلیں، میں نے آپ کو توثیق شدہ صارف کا درجہ دے دیا ہے۔ آپ کے نام کے ساتھ قاسمی نسبت کی وجہ سے یہ خیال گذرا کہ آپ شاید ہم وطن ہوں، بہرحال آپ ہمارے بھائی ہیں اور ہمارے لیے انتہائی لائق احترام ہیں ۔ یہ صارف منتظم ہے—خادم— تبادلۂ خیال 08:17, 18 دسمبر 2012 (م ع و)
کسی بھی قسم کی مدد درکار ہو تو کسی بھی وقت عاجز کو آپ بلاتکلف یاد فرمالیں، ان شاء اللہ حاضر پائیں گے۔ حوالہ کیسے دیا جاتا ہے، اس کے لیے یہ صفحہ دیکھ لیں، نیز یہ صفحہ بھی ملاحظہ فرمالیں۔ یہ صارف منتظم ہے—خادم— تبادلۂ خیال 08:20, 18 دسمبر 2012 (م ع و)