تحدیدی آبادکاری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
تحدیدی آبادکاری گہرے رنگ میں ظاہر کردہ
روسی مملکت کے تحدیدی آبادکاری میں یہود کی  میں فیصدی نسبت ۔ 1905ء

تحدیدی آبادکاری  (روسی: Черта́ осёдлости, chertá osyódlosti, (یدیش: דער תּחום-המושבֿ)‏, der tkhum-ha-moyshəv, عبرانی: תְּחוּם הַמּוֹשָב‎‎תְּחוּם הַמּוֹשָבعبرانی: תְּחוּם הַמּוֹשָב‎‎, tẖum hammosháv) سلطنت  روس  کا مغربی علاقہ  تھا جس کی سرحدیں 1791ء سے 1917ء تک تبدیل ہوتی رہیں , جس میں  یورپی یہود کو مستقل رہائش کی اجازت دی گئی تھی اور اس کے پار ہر قسم کی یہودی رہائش مستقل ہو یا عارضی ، [1] عموماً ممنوع تھی۔کم و بیش یہ علاقہ بڑے پیمانہ پر یہودی پاڑے کی ایک بڑی شکل تھی۔ زیادہ تر یہود کو اس محدود علاقۂِ یہود کے شہروں سے بھی خارج کر دیا گیا تھا۔جبکہ  کچھ یہود کو اس محدود و ملفوف علاقے سے باہر رہنے کی اجازت تھی جن میں یونیورسٹی کے تعلیم یافتہ، معاشرے کے عالی مرتبت و اشرفیہ، امیر ترین تاجروں کی انجمن کے ارکان، کچھ خاص دستکار ، کچھ فوجی اہلکار اور کچھ دیگر ان سے منسلک، ان سب کے  خاندان اور یہود خدام شامل تھے۔ قدیم  انگریزی کی متروک اصطلاح pale پیل یعنی  (ملفوف) محدود   لاطینی لفظ palus  سے اخذ کردہ ہے جس کے معنی باڑ لگا علاقہ  یا حد لگا علاقہ ہے۔[2]

تحدیدی آبادکاری میں تمام تر بیلاروس , لتھوانیا اور مالدووا  کے علاقے شامل تھے ، موجودہ  اکثر   یوکرین، مشرقی لٹویا  کے کچھ حصے، مشرقی پولستان اور مغربی روس کے کچھ حصے ، موٹے طور پہ کریسی خطہ کبیر  اور موجودہ  روس کی مغربی سرحد کے علاقے شامل تھے۔   اس تحدیدی آبادکاری میں اس کے مشرقی   علاقے یا  خطِ حدبندی سے شروع ہوکر  ، روسی سرحد کی جانب مملکت پرشیا کے ساتھ  ساتھ (جو بعد میں جرمن سلطنت  کا حصہ بنی) اور آسٹریائی-مجرستانی سلطنت کے علاقے شامل تھے۔ مزید برآں، یہ یورپی روس کے 20 ٪ کے علاقے اور زیادہ تر سابقہ پولش-لتھوانیا دولت مشترکہ، کوساک ہتمانات  اور سلطنت عثمانیہ (بشمول  خانان کریمیا) پر مشتمل تھا۔

روسی سلطنت میں تحدیدی آبادکاری کے زمانے میں غالب طور پر قدامت پسند عیسائیتتھی۔ اس تحدید کے علاقے میں ، زیادہ تر یہود مشرقی کاتھولک کلیسہاور کیتھولک آبادی مسکون تھی جنہیں ، 1654ء سے 1815ء کے درمیان کئی فوجی فتوحات اور سفارتی مشقوں  کے سلسلوں کے ذریعے سے  حاصل کیا گیا تھا ۔ جبکہ جس  حکمنامے سے یہ  علاقہ وجود میں آیا  اس کی مذہبی نوعیت   (ریاستی مذہب روسی راسخ الاعتقادی عیسائیت  قبول کروانا اور پابندیوں سے ان افراد کی خلاصی ) واضح ہے، جبکہ مورخین کا یہ بھی ماننا  ہے اس تحدیدی علاقے کی  تخلیق کرنے کی منشا اور دیکھ بھال بنیادی طور پر اقتصادی اور قومیت کی نوعیت  میں تھے۔

اس تحدید کے نفاذ کا اختتام اور تحدیدی علاقے کی باقاعدہ حدبندی پہلی جنگ عظیم  کے آغاز  اور 1917ء کے  انقلاب فروری اور انقلاب اکتوبر ،کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے یعنی  روسی سلطنت کے سقوط کے ساتھ۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Черта оседлости. КЕЭ, том 9, кол. 1188–1198
  2. "pale, n.1." OED Online. Oxford University Press, September 2016. Retrieved October 24, 2016. The Pale was the part of medieval Ireland controlled by the English government.