تقلید کی شرعی حیثیت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
تقلید کی شرعی حیثیت
اردو ورژن کا احاطہ
مصنفمحمد تقی عثمانی
ملکپاکستان
زباناردو
موضوعفقہی مذاہب
ناشردارالعلوم کراچی
تاریخ اشاعت
١٩٧٦
آئی ایس بی این9789694284736 انگریزی ورژن
او سی ایل سی55145845
ویب سائٹmuftitaqiusmani.com

تقلید کی شرعی حیثیت پاکستانی دیوبندی عالم محمد تقی عثمانی کی لکھی ہوئی فقہی مذاہب پر ایک کتاب ۔ ١٩٦٣ ء میں ماہنامہ فاران کراچی کے مدیر ماہر القادری نے تقی عثمانی سے تقلید کے مسئلہ پر ایک مضمون لکھنے کی فرمائش کی ۔ عثمانی نے اس مضمون میں آسان فہم انداز میں تقلید کی شرعی حیثیت واضح کی ۔ یہ مضمون ماہنامہ فاران میں شائع ہوا ، بعد ازاں اس کی افادیت کے پیش نظر اسے کتابی صورت میں شائع کیا گیا ۔ کتاب ہذا میں تقلید کی حقیقت بیان کرتے ہوئے عہد صحابہ اور تابعین میں تقلید مطلق اور تقلید شخصی کے نظائر ذکر کیے گئے ہیں ۔ تقلید کے مختلف درجات اور تقلید پر شبہات و اعتراضات کی تردید بھی شامل کتاب ہے ۔ کتاب کے ١٦٠ صفحات ہیں ۔ یہ مکتبہ دارالعلوم کراچی کی طرف سے ١٤٤٩ ھ میں شائع ہوئی ۔ "The Legal Status of Following a Madhab" محمد امین کھولواڈیا عنوان سے انگریزی زبان میں کتاب ہذا کا ترجمہ کیا ہے ۔ یہ ١٢٢ صفحات پر مشتمل ہے اور زمزم پبلشرز کراچی کا شائع کردہ ہے ۔[1][2]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ظل ھما (جنوری۔ جون ٢٠١٩)۔ "مفتی محمد تقی عثمانی کی معروف تصانیف و تالیفات کا تعارفی جائزہ"۔ راحت القلوب۔ ٣ (١): ٢٠٤۔ 28 جنوری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ٢٤ جنوری ٢٠٢٢ 
  2. لقمان حكيم (٢٠٠٢)۔ محمد تقي العثماني : القاضي الفقيه والداعية الرحالة [জাস্টিস মুফতী মুহাম্মদ তাকি উসমানি জীবন ও কর্ম] (بزبان بنگالی)۔ دمشق: دار القلم۔ صفحہ: ٩٨۔ ISBN 9789849112310۔ OCLC 55133839