مندرجات کا رخ کریں

تلمبہ، شہر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
قصبہ
ملک پاکستان
صوبہپنجاب، پاکستان
آبادی
 • تخمینہ (2013)50,000
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+4)

تلمبہ میاں چنوں، پنجاب، پاکستان کا ایک چھوٹا سا شہر ہے جو دریائے راوی کے کنارے واقع ہے۔ یہ شہر عبد الحکیم اور میاں چنوں کے درمیان واقع ہے۔ 1985 سے قبل یہ شہر ضلع ملتان میں شامل تھا لیکن 1985 کے بعد اسے میاں چنوں میں ضم کر دیا گیا۔ تلمبہ کی آبادی تقریباً 50000 ہے۔ اس شہر میں زیادہ تر رچنوی زبان بولی جاتی ہے۔خانیوال کی تحصیل میاں چنوں میں شہر سے تقریباً 18 کلومیٹر کے فاصلے پر تلمبہ کا قدیم قصبہ آباد ہے۔ علمی، تہذیبی، دینی، ثقافتی اور تاریخی اہمیت کا حامل یہ قصبہ دریائے راوی کے کنارے صدیوں سے متعدد بار آباد و مسمار ہوا، بلحاظ آبادی پانچویں مرتبہ اور بلحاظ مقام یہ چوتھی جگہ اب آباد ہے۔

شروع میں تلمبہ کی آبادی کھنڈر کی جانب تھی جو مختلف تاریخی حوالوں سے بیرونی حملہ آوروں کی تباہ کاریوں کا شکار ہو کر مسمار ہونے کے بعد پھر آباد ہوئی۔

تلمبہ کے بار بار اجڑنے اور آباد ہونے کی وجوہات جاننے کا تاریخ سے وابستہ افراد کے لیے تجسس کا سبب رہا ہے۔

تلمبہ ماضی بعید میں ایک مظبوط، گنجان اور معاشی طور پر صوبہ ملتان کا اہم ترین ضلع یا تحصیل رہا تاہم ان خصوصیات کی بنا پر بیرونی حملہ آوروں کی زد میں آ جانے کی وجہ سے تاتاریوں، منگولوں، ترکوں، مغلوں اور سکھوں کی آماج گاہ بنا رہا۔

شہر سکندر اعظم تین سو 25 قبل مسیح، محمد بن قاسم سات سو 13، امیر سبتگین نو سو 80ء اور شہاب الدین 11 سو 75ء اور دیگر لاتعداد حملہ آوروں کا نشانہ بن کے اجڑتا اور بستا رہا۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]