تین پاشا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

تین پاشا (ترکی: Üç Paşalar، انگریزی: Three Pashas) سلطنت عثمانیہ کے آخری دور میں مجموعی طور پر ان تین اہم وزراء کو کہا جاتا تھا جو 1913ء سے لے کر جنگ عظیم اول کے خاتمے تک عملاً سلطنت عثمانیہ کے حاکم تھے۔ ان میں وزیر داخلہ محمد طلعت پاشا (1874ء-1921ء)، وزیر جنگ اسماعیل انور پاشا (1881ء-1922ء) اور وزیر بحریہ احمد جمال پاشا (1872ء-1922ء) شامل تھے۔ یہ تینوں پہلی جنگ عظیم کے دوران سلطنت عثمانیہ کی اہم ترین سیاسی شخصیات تھے۔ ان تینوں کا ترک جرمن اتحاد کے قیام اور جنگ عظیم اول میں ترکی کی شرکت میں اہم ترین کردار تھا۔

معاہدۂ مدروس کے بعد انور، طلعت اور جمال قسطنطنیہ سے فرار ہو گئے۔ 1919-20ء میں ترک فوجی عدالت نے ان کی غیر موجودگی میں انھیں سزائے موت سنائی۔ بعد ازاں طلعت اور جمال آپریشن نیمیسس میں مارے گئے جبکہ انور روسی خانہ جنگی کے دوران وسط ایشیا میں ایک سوویت فوجی کے ہاتھوں قتل ہوئے۔ کہا جاتا ہے کہ انور کا قتل بھی آپریشن نیمیسس کا ہی حصہ تھا۔

متعلقہ مضامین[ترمیم]