جذبہ (2015 فلم)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
جذبہ
فائل:Jazbaa-CD-Cover.jpg
ہدایت کار سنجے گپتا
پروڈیوسر سنجے گپتا
ایشوریا رائے بچپن[1]
انورادھا گپتا
نیتن کینی
آکاش چاولہ
سچن آر جوشی
رینا سچن آر جوشی
منظر نویس سنجے گپتا
روبن بھٹ
ستارے ایشوریا رائے
عرفان خان
شبانہ اعظمی
موسیقی امجد-ندیم
ارکو پراوو مکھرجی
پس منظر موسیقی:
امر موہل
سنیماگرافی سمیر آریا
ایڈیٹر سنیل نایک
پروڈکشن
کمپنی
زی اسٹوڈیوز / وھائٹ فیدر فلمز
ویکینگ میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ
تقسیم کار ایزل ویژن پروڈکشنز
تاریخ اشاعت
9 اکتوبر 2015
دورانیہ
2 گھنٹے 3 منٹ
ملک بھارت
زبان ہندی
بجٹ 30 کروڑ (امریکی $4.7 ملین)[2][3]
باکس آفس تخمیناً 32.95 کروڑ (امریکی $5.2 ملین)

جذبہ ایک بھارتی سنسنی خیز فلم ہے جس کی ہدایات سنجے گپتا نے دی ہیں۔ فلم کی کہانی ایک خاتون وکیل کے گرد گھومتی ہے جس کی بیٹی اغوا کرلی گئی ہے تاکہ اُسے جیل میں قید ایک سزا یافتہ مجرم کا مقدمہ لڑنے پر مجبور کیا جاسکے۔ فلم کے مرکزی کردار ایشوریا رائے بچن اور عرفان خان نے نبھائے ہیں، جب کہ ان کے ساتھ شبانہ اعظمی، اتل کلکرنی اور چندن روئے سنیال بھی فلم کا حصہ ہیں۔ یہ جنوبی کوریا کی فلم سیون ڈیز کا چربہ ہے۔ فلم کا اشتہار 25 اگست 2015 کو مں ظرِ عام پر آیا اور فلم 9 اکتوبر 2015 کو سنیماؤں کی زینت بنی۔

اس فلم کے ذریعے ایشوریا رائے پانچ سال بعد فلموں میں واپس آئی ہیں۔

کہانی[ترمیم]

انورادھا ورما (ایشوریا رائے) فوجداری مقدمات کی معروف وکیل ہیں۔ ایک دن اُن کی بیٹی سنایا (سارا ارجن) کو اغوا کر لیا جاتا ہے اور تاوان کی بجائے اغواکار انورادھا سے رابطہ کرکے مطالبہ کرتا ہے کہ جیل میں قید ایک سزا یافتہ شخص کو رہائی دلوائی جائے کیوں کہ وہ بے گناہ ہے اور مقدمے میں کام یابی کی صورت ہی میں اُن کی بیٹی اُنہیں واپس مل سکے گی۔ ملزم میاز شیخ (چندن روئے سنیال پر ایک نوجوان لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی اور اس کے قتل کا الزام ہے۔ اغواکار مسلسل انورادھا کی ہر حرکت پر نظر رکھتے ہیں۔ انورادھا کا پولیس سے معطل شدہ دوست یوہان (عرفان خان صورتِ حال سے واقف ہونے پر انورادھا کی مدد کرتا ہے۔ دونوں مل کر مقدمے کی مختلف کڑیاں جوڑتے چلے جاتے ہیں اور آخر انورادھا مقدمہ جیت کر اپنی بیٹی کو بچانے میں کام یاب ہوجاتی ہے۔

اداکار[ترمیم]

پروڈکشن[ترمیم]

گیت[ترمیم]

جذبہ
فائل:Jazbaa-CD-Cover.jpg
فلمی گیت البم آواز: امجد-ندیم، ارکو پراوو مکھرجی، بادشاہ
ریلیز 1 اکتوبر 2015ء (2015ء-10-01)
صنف فلمی گیت
طوالت 20:13
زبان ہندی
لیبل زی میوزک کمپنی

فلم کی موسیقی امجد-ندیم، ارکو پراوو مکھرجی اور بادشاہ نے ترتیب دی ہے۔ فلم کی تشہیر کے لیے پہلا گیت ’’بندیا‘‘ 7 ستمبر 2015 کو جاری کیا گیا، جب کہ مکمل البم یکم اکتوبر 2015 کو جاری ہوا۔ فلم کے نغماتی حقوق زی میوزک کمپنی کی ملکیت ہیں۔

نمبر شمارعنوانبولموسیقیگلوکارطوالت
1."بندیا"امجد-ندیم، سنجے گپتاامجد-ندیمجوبن نوٹیال04:43
2."کہانیاں"ارکوارکو پراوو مکھرجینیلوفر وانی، ارکو04:03
3."آج رات کا سین"بادشاہبادشاہبادشاہ، شردھا پنڈت03:30
4."بندیا (ری پرائز)"سنجے گپتاامجد-ندیماسیس کور04:19
5."جانے تیرے شہر"ارکوارکوویپن انیجا03:39
کل طوالت:20:13

پزیرائی[ترمیم]

تنقیدی تبصرے[ترمیم]

باکس آفس[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Aishwarya Rai Bachchan turns producer with Jazbaa" (انگریزی زبان میں)۔ بالی ووڈ ہنگامہ۔ 3 اکتوبر 2015۔ Unknown parameter |trans_title= ignored (معاونت)
  2. کرن شاہ (19 دسمبر 2014)۔ "Jazbaa to premiere at the Cannes Film Festival, 2015" (انگریزی زبان میں)۔ دی انڈین ایکسپریس۔ Unknown parameter |trans_title= ignored (معاونت)
  3. "Box office: Ash's 'Jazbaa' rakes in Rs 15 cr in its opening weekend" (انگریزی زبان میں)۔ مڈ-ڈے۔ 13 اکتوبر 2015۔ Unknown parameter |trans_title= ignored (معاونت)

بیرونی روابط[ترمیم]