جسٹس صبیح الدین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

سندھ ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے جج ۔انیس سو انچاس میں حیدرآباد میں جنم لینے والے جسٹس صبیح الدین احمد 28 اپریل 2000ء کو سندھ ہائی کورٹ کے جج مقرر ہوئے اور 5 اپریل 2005ء میں انہوں نے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالا۔ ان کا تعلق ملک کے سیاسی اور ادبی گھرانے سے تھا۔

جسٹس صبیح الدین احمد ان جج حضرات میں شامل تھے جنہوں نے 3 نومبر دو ہزار سات کو سابق فوجی صدر جنرل پرویز مشرف کی جانب سے ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد عبوری آئین یعنی پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کردیا تھا اور اس طرح دیگر ججوں کی طرح انہیں بھی معزول کردیا گیا ۔ معزول ہونے سے پہلے وہ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔ بعد ازاں سابق انہیں ستمبر دو ہزار آٹھ میں سپریم کورٹ میں تعینات کیا گیا اور انہوں نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے ستمبر 2008ء میں حلف اٹھایا تھا۔ 19 اپریل 2009ء کو دماغ کی شریان پھٹ جانے کی وجہ سے کراچی میں انتقال ہوا۔