جوزجانی
الجوزجانی ابوسلیمان موسیٰ بن سلیمان جوزجانی بغدادی حنفی فقہ حنفی کی بڑی شخصیت ہیں۔
حالات زندگی[ترمیم]
اصلا جوزجان سے ہیں جو افغانستان میں ضلع بلخ کا ایک گاؤں ہے فقیہ تھے امام محمد بن حسن کی صحبت میں رہے اور ان سے ہی فقہ کاعلم حاصل کیا انہیں مامون کی طرف سے عہدہ قضا دیا گیا لیکن انہوں نے انکار کر دیا اور کہا کہ امیر المؤمنین قضا کے متعلق اللہ کے حقوق کا تحفظ کریں اور مجھ جیسے کو یہ امانت نہ سونپئے مجھ پر غصہ کے بارے میں اعتماد نہیں کیا جا سکتا اس لیے مجھے پسند نہیں کہ اللہ کے بندوں کے مسائل کا فیصلہ کروں مامون نے انہیں چھوڑ دیا۔
وفات[ترمیم]
انکی وفات 200ھ بمطابق 816ء میں بغداد ہوئی۔
تصنیفات[ترمیم]
انکی تالیفات میں سے
- سير الصَّغِيرَ
- الصلاۃ
- نوادر الفتاویٰ
- كتاب الْخَيل۔
- كتاب الرَّهْن۔
- نَوَادِر الْفَتَاوَى [1]
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ موسوعہ فقہیہ ،جلد3 صفحہ 464، وزارت اوقاف کویت، اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا