محمد بن حسن شیبانی
محمد بن حسن شیبانی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 750[1] واسط |
وفات | 805 عیسوی رے |
مذہب | اسلام |
عملی زندگی | |
استاذ | ابو حنیفہ، ابو یوسف، مالک بن انس |
تلمیذ خاص | محمد بن ادریس شافعی |
پیشہ | فقیہ، قاضی |
پیشہ ورانہ زبان | عربی[2] |
شعبۂ عمل | فقہ |
مؤثر | ابوحنیفہ |
![]() | |
درستی - ترمیم ![]() |
امام محمد بن حسن شیبانی پورا نام ابو عبد اللہ محمد بن حسن بن فرقد شیبانی، امام ابو حنیفہ کے شاگرد اور مشیر خاص تھے۔امام ابو یوسف کے بعد آپ جید شاگرد تھے۔ استاد کے نظریات کو تدوین کرنے میں ان کی محنت بھی شامل تھی۔ فقہ حنفی کے اولین مرتب،جو امام محمد کے نام سے مشہور ہیں۔
نسب[ترمیم]
محمد بن حسن بن عبد اللہ طاؤس بن ہرمز ملک بنی شیبان۔
شیبان کی نسبت[ترمیم]
نسبت شیبان کے متعلق مختلف آراء ہیں بعض کہتے ہیں کہ یہ قبیلہ کی طرف نسبت ہے اور بعض محققین کے نزدیک نسبت ولائی ہے کیونکہ آپ کے والد بنو شیبان کے غلام تھے۔
پیدائش[ترمیم]
اصل میں ان کا قریہ حرستا ہے یہ غوطہ دمشق کے قریب ہے جبکہ ان کی پیدائش واسط میں ہوئی اور زیادہ زندگی كوفہ میں گزاری۔
سنہ ولادت[ترمیم]
ان کا سنہ ولادت 132ھ یا 135ھ ہے۔
اساتذہ کرام[ترمیم]
یہ امام اعظم ابو حنیفہ نعمان بن ثابت کے شاگر د تھے ان کی وفات کے بعد امام ابو یوسف سے تربیت حاصل کی جبکہ امام مالک کے درس میں بھی حاضری دیتے تھے۔ دیگر اساتذہ میں مسعر بن کدام،سفیان ثوری،عمر بن فدا اور مالک بن مغول بھی اساتذہ میں شامل ہیں۔
نئے منہاج کے بانی[ترمیم]
تدوین فقہ میں امام محمد کی سب سے اہم خدمت ایک منہاج کا تعین ہے جو آپ سے پہلے کسی نے اختیار نہیں کیا تھا یہ منہاج عمومی طور پر مربوط اور منطقی تسلسل کے ساتھ واقعات فرض کرتے ہوئے مسائل کی تفصیلات و فروع بیان کرتے وقت عملی صورت میں سامنے آتا ہے اس کے ساتھ ساتھ ہر مسئلے کے لیے شرعی حکم کے لئے اجتہاد کا رنگ لئے ہوتا ہے امام محمد کے اس منہج نے تدوین فقہ کو ایک نئی صورت عطا کی جو اس سے قبل معروف و مروج نہ تھی۔
تصنیفات[ترمیم]
امام محمد بن حسن شیبانی ؒ کی تصنیفات بہت زیادہ ہیں ۔ اسلام کی قدیم ترین کتب میں سے سب سے زیادہ کتب ہم تک جو پہنچیں وہ امام محمد ؒ کی کتب ہیں ۔
کتب حدیث[ترمیم]
حدیث میں امام محمد کی مستقل تصنیف
نامور ائمہ سے روایت[ترمیم]
امام محمد بن حسن شیبانی ؒ نے اپنے وقت کے دو عظیم ائمہ امام ابوحنیفہؒ اور امام مالک بن انسؒ سے اُن کی کتب جو حدیث سے سب سے قدیم اور صحیح کتب ہیں روایت کیں۔
- کتاب الآثار -امام ابو حنیفہؒ سے روایت کی
- الموطأ - امام مالک ؒ سے روایت کی
امام محمد ؒ نے ان کتب کو روایت کیا اور اس میں چند روایت کا اضافہ کیا ۔ اور حدیث کے ذیل میں اپنا اور اپنے شیخ امام ابوحنیفہؒ کی موافقت یا عدم موافقت کا بھی بتایا۔
کتب فقہ[ترمیم]
- 1- المبسوط - کتب الاصل
- 2- الجامع الصغير - جس کو امام صاحب نے امام ابو یوسف ؒ کے واسطہ سے امام ابوحنیفہؒ سے روایت کیا ہے ۔
- 3- الجامع الكبير
- 4- السيرالکبیر
- 5- السيرالصغیر
- 6- الزيادات
- یہ 6 کتب فقہ حنفی کی بنیادی کتب ہیں ۔ اور کتب ظاہر الروایہ کہلاتی ہیں ۔
- زیادات الزیادات
- الأمالی -
وصال[ترمیم]
189ھ میں جب عمر 58 سال کی ہو گئی رے کے مقام نبویہ نامی بستی میں انتقال ہوا[3]
مزید دیکھیے[ترمیم]
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb12990402n — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — مصنف: Bibliothèque nationale de France — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb12990402n — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — مصنف: Bibliothèque nationale de France — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ کتاب الآثار صفحہ 19مکتبہ اعلی حضرت لاہور