ہجری سال
Appearance
بسلسلہ مضامین: |
اہم شخصیات
|
تعطیلات ومناسبات
|
ہجری سال (عربی زبان:سَنة هِجْريّة یا التقويم الهجري) یا تقویم ام القری سالوں کی تعداد کا نظام ہے جو اسلامی تقویم میں استعمال ہوتا ہے۔ یہ ہجرت مدینہ کے سال کے پہلے دن سے شروع ہوتا ہے۔ انگریزی میں اس کی علامت (AH) جبکہ عربی اور اردو میں ھ ہے۔ہجری تقویم کی ابتدا 622 عیسوی تقویم میں محمد بن عبد اللہ کے مدینہ منورہ کی جانب ہجرت سے ہوتی ہے۔ اس دن سے اسلامی نیا سال شروع ہوتا ہے۔ اس واقعہ کو ہجرت مدینہ کہا جاتا ہے جو اسلامی تاریخ میں بڑی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ہجرت کے بعد سے ہی اسلام کو قوت حاصل ہونا شروع ہوئی اور امت مسلمہ کا قیام ہو سکا۔