امۃ السلام بنت احمد بغدادیہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
امۃ السلام بنت احمد بغدادیہ
معلومات شخصیت
پیدائش 19 مارچ 912  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
بغداد  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
وفات 30 جون 1000 (88 سال)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ وفات (P570) ویکی ڈیٹا پر
بغداد  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام وفات (P20) ویکی ڈیٹا پر
شہریت Black flag.svg دولت عباسیہ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شہریت (P27) ویکی ڈیٹا پر
مذہب اسلام
فرقہ اہل سنت
فقہی مسلک حنفی
عملی زندگی
پیشہ محدثہ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر
P islam.svg باب اسلام

امۃ السلام بنت قاضی ابو بکر احمد بن کامل بن خلف شجریہ بغدادیہ حنفیہ ان کا نام زینب ہے اور ان کی کنیت ام فتح ہے ان کی ولادت 26 رجب 299ھ یا 298ھ مطابق 912ء اور ان کی وفات 25 رجب 390ھ مطابق 1000م ہے۔

بغداد کی زبردست عالمہ محدثہ اور حدیث نبوی کی رواة میں سے ہیں آپ مسلکاً حنفی تھیں آپ کی دین داری اور علم و فضل کے چرچے زبان زد عوام و خواص تھے اور آپ کا اعتبار محدثین کے نزدیک ثقہ راویوں میں ہے۔ [1]

حیات[ترمیم]

ام فتح امۃ السلام زینب بنت قاضی ابو بکر احمد بن کامل بن خلف بن شجرہ بن منصور بن کعب بن زید شجریہ بغدادیہ حنفیہ. ان کے نام کا مطلب ہوا سلام کی بندی سلام اللہ کے اسمائے حسنیٰ میں سے ایک نام ہے جیسے عبد السلام نام ہوتا ہے اسی طرح یہ نام ہے امۃ السلام.

ان کے ایک شاگرد کی روایت کے مطابق جسے خطیب بغدادی نے نقل کیا ہے کہ امۃ السلام کی ولادت بغداد میں دولت عباسی کے زمانہ میں 26 رجب 299ھ مطابق 912م کو ہوئی اور ایک دوسری روایت کے مطابق جسے خطیب بغدادی اور ابو الفرج بن جوزی نے روایت کی ہے کہ ان کی ولادت 26 رجب 298ھ کو ہوئی.

ان کے والد ابو بکر احمد بن کامل شجری بغدادی حنفی جو ابن شجرہ کے نام سے مشہور تھے مشہور قاضی مفسر قرآن اور محدث تھے ایک مدت تک کوفہ کے قاضی القضاہ کے منصب پر فائز رہے.

امۃ السلام کے بھائی ابو رفاعہ عبد الغنی بن احمد شجری بھی قاضی اور تھے محدث اس طرح امت االسلام علمی اور دینی گھرانہ اور ماحول میں پروان چڑھیں.


وفات[ترمیم]

امۃ السلام نے بہت لمبی عمر پائی اور بغداد میں بروز دوشنبہ 25 رجب 390 ھ مطابق 1000م کو وفات پائی اور دوسرے دن دفن کی گئیں اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ وہ جس دن وفات پائی اس دن ان کی تاریخ پیدائش تھی یعنی 26 رجب بروز منگل 390ھ اور وفات کے وقت ان کی عمر 92 سال تھی.

حوالہ جات[ترمیم]

  1. معلوماتها في موسوعة الحديث - إسلام ويب نسخہ محفوظہ 05 مارچ 2016 در وے بیک مشین